2025-11-11@07:41:38 GMT
تلاش کی گنتی: 419
«سالمیت کا دفاع»:
(نئی خبر)
شارجہ واریئرز اچھی فارم میں ہے اور فاتح بننے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز دبئی :شارجہ واریئرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں پہلی بار پلے آف میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے آخری تین لیگ میچوں میں سے تین میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حاصل کیا وہ ایم آئی ایم ای کے خلاف ایلیمنیٹر میں مدمقابل آئے گی جو 6 فروری کو ابوظہبی میں ہوگا۔ اس کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی نے ایک مضبوط ہم آہنگ ٹیم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس...
پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،کشمیری عوام جبر اور سازشوں کے باوجود اپنے حق خود ارادیت کے حصول کےلئے اپنی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں،سلامتی کونسل کی قراردادوں میں درج حق خودارادیت کا استعمال کرنے کے قابل بنانے کے لئے اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد...
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ریاستی دہشت گردی اور جبر کے سامنے کشمیری عوام کے عزم و استقلال کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے اپنی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ مطابق صدر مملکت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام ہر سال 5 فروری کو اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، کشمیری عوام کے ناقابل ِتنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کی تجدید کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ جموں و...
کوئٹہ: خیبر پختونخوا کے علاقے درابن جانے والی خانوزئی لیویز کی نجی گاڑی پر فائرنگ سے 4 لیویز اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی جس کے سبب گاڑی میں آگ بھی لگ گئی۔ اے سی کاریزات کا کہنا تھا کہ جاں بحق لیویز اہلکاروں کی میتیں درابند اسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ضلع پشین کے علاقے خانوزئی سے چوری کیا گیا ٹرک ڈیرہ اسماعیل خان سے برآمد ہوا تھا۔
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے میگا ایونٹ شروع ہونے سے قبل پاکستان کی2017میں چمپئینز ٹرافی جیت پر لب کشائی کی ہے ۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا 2017 فائنل کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ “میں پاکستان انڈر 19 کیلئے کھیل رہا تھا جب ہم نے 2017 میں چیمپئینز ٹرافی جیتی تھی، میں نے وہ میچ ٹی وی پر دیکھا اور یہ ہمارے خاص لمحہ تھا”۔انہوں نے کہا کہ “میں چاہتا ہوں کہ ہم اس بار فائنل کے بعد وہ سفید کوٹ دوبارہ پہنیں، میں فخر زمان کی اننگز کو کبھی نہیں بھول سکتا، جس نے کھیل کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا اور پھر محمد عامر کا اسپیل جو آج تک یاد...
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی چمپئینز ٹرافی میں شرکت پر غیر یقینی کے بادل منڈلانے لگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہونیوالے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی میگا ایونٹ میں شمولیت کھٹائی میں پڑتی دیکھائی دے رہی ہے۔ بھارت نے جسپریت بمرا کا نام انگلینڈ سے ون ڈے سیریز اور چمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے مگر سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں بمرا کی دستیابی کے حوالے سے غیریقینی ظاہر کرتے ہوئے یہاں تک کہا گیا ہے کہ اگر فاسٹ بولر 19 فروری سے شروع ہونے والی چمپئنز ٹرافی کیلیے فٹ ہوگئے تو یہ کوئی معجزہ ہوگا۔...
سکھر (نمائندہ جسارت) انتظامیہ بالخصوص بلدیاتی نمائندگان کی عدم توجہی، ریلوے انجن شیڈ کالونی بلدیاتی مسائل کا گڑھ بن گئی، نکاسی آب نظام سمیت صفائی کے ناقص انتظامات، رہائشی سمیت آمد و رفت میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا، شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی، علاقہ مکینوں کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت بلدیاتی نمائندگان کی عدم توجہی اور ناقص کارکردگی کی بدولت نیو پنڈ عقب ریلوے اسٹیشن کے قائم ریلوے کالونیوں میں بلدیاتی مسائل میں آئے روز اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے، نکاسی آب مفلوج ہونے کے باعث نالیوں اور گٹروں کے پانی نے تالاب کی شکل اختیار کر لی ہے، جبکہ ریلوے کالونیوں میں...
دنیا بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کیلئے کردار ادا کرے، پاسبان حریت
پاسبان حریت جموں کشمیر کی جانب سے جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ان ہزاروں شہریوں کو قتل کر چکی ہے جو اپنے جمہوری، سیاسی اور سماجی حقوق کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستان نے نام نہاد جمہوریت کے مہینے میں مقبوضہ کشمیر کے اندر نو سے زائد بار نہتے شہریوں کا اجتماعی قتلِ عام کیا۔ دنیا بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کیلئے کردار ادا کرے۔ پاسبان حریت جموں کشمیر کی جانب سے جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ان ہزاروں شہریوں کو قتل کر...
وفاقی کابینہ کا اجلاس، 86فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع سمیت اہم فیصلے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے-وزیراعظم آفس جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال اور 2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں 3 سال...
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے- وزیراعظم آفس جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال اور 2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں 3 سال کی توسیع کی منظوری دے دی- بیان کے مطابق وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گزشتہ سالوں میں کووڈ کی وبا اور پاکستانی پائلٹس پر پابندی کی وجہ سے پاکستانی ائیرلائنز...
سٹی42 : سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے معاملے پر اگر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے۔ کراچی میں سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ ملک کے معاملات ہمیں خود ٹھیک کرنے ہوں گے، ٹرمپ اپنے ملک سمیت دنیا بھر میں ڈیپ اسٹیٹ کی مداخلت نہیں چاہتے۔ عارف علوی نے کہا کہ پاکستان بہت اہم ملک ہے، تبدیلی ہم نے جمہوریت کے ذریعے لانی ہے، معیشت سمیت کسی شعبے میں بہتری نہیں آئی ہے، مشرق وسطیٰ سے سرمایہ کاری کے خواب دکھائے گئے وہ بھی پورے نہیں ہوئے، غریب غریب تر ہوگیا ہے، ڈھائی کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، رجیم...
نوشہرہ ورکاں (اے پی پی) نوشہرہ ورکاں میں دیرینہ رنجش پر شادی سے واپس آتے تین افراد مخالفین کی فائرنگ سے قتل،راہگیروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔بتایاگیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاں اولکھ بھائیکے کے ڈیرہ میرے والا کا رانا محمد اسلم اپنی اہلیہ شمائلہ اور دوست محسن ساکن تھابل کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کرکے اپنی گاڑی میں واپس نوشہرہ ورکاں آرہاتھا کہ جنڈیالہ شیر خان کے قریب دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کردی، اچانک شدید فائرنگ سے رانا اسلم عرف رانا کودی، اس کی اہلیہ شمائلہ بی بی اور دوست محسن موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک خاتون کائنات زوجہ اسد عمر شدیدزخمی ہو گئی۔ گاڑی میں موجود ایک...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن غلام فاطمہ نے خود کے اور اپنے بیٹوں کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔موریطانیہ کشتی حادثے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گجرات میں بڑی کارروائی کی اور انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن غلام فاطمہ کو گرفتار ی کے بعد تفتیش مکمل کر کے جوڈیشل کردیا گیا۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ شخص 80 کروڑ روپے کی لاٹری جیتنے کے باوجود نالیوں کی صفائی کے کام پر جاکر سب کو حیران کردیا ہے۔ کارئل سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ ٹرینی گیس انجینئر جیمز کلارکسن نے 7.5 ملین پاؤنڈ (تقریباً 80 کروڑ روپے) کا جیک پاٹ جیت کر سب کو دنگ کردیا۔ جیمز کی یہ جیت کافی شاندار تھی کیونکہ اس نے کرسمس پر نیشنل لاٹری میں 120 پاؤنڈز (تقریباً 12 ہزار 676 روپے) جیتے تھے اور اپنی انعامی رقم کو مزید ٹکٹوں کی خریداری میں لگادیا تھا۔ جیمز کلارکسن کی قسمت کا ستارہ اس وقت بہت فعال ہے کیونکہ اس کے خریدے ہوئے ٹکٹ پر 7.5 ملین پاؤنڈز کا انعامی جیک پاٹ نکل آیا۔...
تل ابیب: اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ حماس نے ابھی تک سیزفائر کے معاہدے کو قبول نہیں کیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس بدھ کی رات کسی وقت بیت المقدس میں سیزفائر معاہدے پر دستخط کرے گی، جس کے تحت یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدی رہا کرائے جائیں گے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس نے سیزفائر ڈیل کے حوالے سے اپنا جواب ابھی تک نہیں بھیجا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ سیزفائر معاہدہ رات کو ہوگا اور اس حوالے سے مشترکہ بیانیہ کل کسی وقت جاری کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اسرائیلی کابینہ کی منظوری بھی لازم ہے۔ اگر...
سفیر کی تعیناتی میں مسلسل تاخیر،پاکستان کا برسلز میں سفارتی محاذ خالی، تجارت سمیت اہم امور متاثر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان کا یورپ میں اہم سفارتی محاذ خالی ہے جس سے تجارت سمیت دیگر اہم امور متاثر ہو رہے ہیں۔پاکستان کا بیلجیئم میں سفیر گزشتہ ستمبر سے مقرر نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے یورپی یونین کے اہم دفتر برسلز میں پاکستان کی نمائندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ یہ خلا ایسے وقت میں ہے جب جی ایس پی پلس سٹیٹس جو پاکستانی معیشت کے لیے نہایت اہم ہے پر یورپی یونین کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، جی ایس پی پلس سٹیٹس کے...
اسلام آباد (خبرنگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کے مختلف حصوں سمیت جامع مسجد کا دورہ کیا۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا۔
جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ریاستی حیثیت کی بحالی ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے اصل اختیارات لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ذریعے نئی دہلی کے پاس برقرار رہنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کے اپنے مطالبے کو دہرایا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ریاستی حیثیت کی بحالی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کی کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی ہے، وہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی20 اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے، محسن...