چمپئینز ٹرافی ،بھارتی فاسٹ بولربمراہ کی شرکت غیریقینی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی چمپئینز ٹرافی میں شرکت پر غیر یقینی کے بادل منڈلانے لگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہونیوالے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی میگا ایونٹ میں شمولیت کھٹائی میں پڑتی دیکھائی دے رہی ہے۔ بھارت نے جسپریت بمرا کا نام انگلینڈ سے ون ڈے سیریز اور چمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے مگر سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں بمرا کی دستیابی کے حوالے سے غیریقینی ظاہر کرتے ہوئے یہاں تک کہا گیا ہے کہ اگر فاسٹ بولر 19 فروری سے شروع ہونے والی چمپئنز ٹرافی کیلیے فٹ ہوگئے تو یہ کوئی معجزہ ہوگا۔ ادھر ایک اور فاسٹ بولر محمد شامی بھی فٹنس مسائل کا شکار ہیں، انہیں انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں ابتک کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فاسٹ بولر
پڑھیں:
پاکستان دنیا کا 5 واں سب سے زیادہ آب و ہوا کا شکار ملک قرار
پاکستان دنیا بھر میں 5 ویں سب سے زیادہ آب و ہوا کا شکار ملک ہے، ماحولیاتی تبدیلی انسانیت کے لیے سب سے بڑے سیکورٹی خطرات میں سے ایک ہے۔
رپورٹ کے مطابق رسک کمیونیکیشن کی مضبوط حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر این ڈی ایم اے نے لوگوں تک خطرے کی معلومات کو وسعت دی، کمیونٹیز کے درمیان تیاری کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے موسمیاتی تبدیلی،خطرے کی پروفائل اور علاقے کے مخصوص خطرات پر توجہ مرکوز کی۔
ان تمام عوامل کو سمجھانے کے لیے عکسبندی کرکے دستاویزی فلموں کا سلسلہ شروع کیا، تازہ ترین ویڈیو میں منظر کشی کی گئی ہے کہ کس طرح گلگت بلتستان میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں مقامی رضاکاروں کو آفات سے مؤثر طریقے سے جواب دینے کے لیے بااختیار بنا رہی ہیں۔
ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ تربیت اور کمیونٹی کی شمولیت کے ذریعے، یہ ٹیمیں پاکستان کے سب سے زیادہ کمزور خطوں میں سے ایک میں لچک پیدا کر رہی ہیں اور جانیں بچا رہی ہیں۔