بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان، بھارتی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کی کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی ہے، وہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔
جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی20 اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے، محسن نقوی
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ جمع کرانے کے لیے توسیع مانگی ہے۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ آئی سی سی کو جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز جسپریت بمراہ کی فٹنس رپورٹس کی روشنی میں ٹورنامنٹ کے قریب جا کر اسکواڈ کا اعلان کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے مارچ کے پہلے ہفتے تک مکمل فٹ ہونے کا بتایا گیا ہے جبکہ بھارت نے دبئی میں اپنا آخری گروپ میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل انڈیا بھارت جسپریت بمراہ چیمپیئنز ٹرافی نیوزی لینڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل انڈیا بھارت جسپریت بمراہ چیمپیئنز ٹرافی نیوزی لینڈ جسپریت بمراہ ٹرافی کے کے لیے گیا ہے
پڑھیں:
رشبھ کو چنائی سُپر کنگز نے اسکواڈ حصہ کیوں نہیں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں مسلسل ناکامی کی تصویر بنے رشبھ پنت کے بارے میں ایک اور حیران کُن انکشاف سامنے آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چنائی سپر کنگز (سی ایس کے) نے آئی پی ایل 2025 کے پلئیرز ڈرافٹ میں رشبھ پنت کو شامل کرنے کی دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن کپتانی کے تنازع کی وجہ سے نہیں ہوسکا۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی نے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت سے رابطہ کیا تھا، جس پر انہوں نے کپتانی کی شرط رکھی جبکہ فرنچائز انتظامیہ انہیں بطور پلئیر اسکواڈ کا حصہ بنانا چاہتی تھی۔
مزید پڑھیں: ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
فرنچائز نے رشبھ پنت کو روتوراج گییکواڑ کو کپتانی سپرد کرنے سے پہلے ٹیم میں فٹ ہونے کا موقع دینے کی بھی پیشکش کی تھی، اس سلسلے میں چنائی سپر کنگز نے صرف 2 کھلاڑیوں کو ہی برقرار رکھا تاکہ پنت کو خریدنے کیلئے بجٹ رکھا جاسکے۔
مزید پڑھیں: کوہلی کے مداح آپے سے باہر؛ ایک اور کرکٹر کی بہن کو ٹرول کرنے لگے
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ رشبھ پنت کے کپتانی کے اصرار پر فرنچائز نے مزید 3 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا، فرنچائز پر سنگین الزامات
ادھر رشبھ پنت کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے کپتانی کا عہدہ دیا لیکن انکی ٹیم آئی پی ایل 2025 میں مسلسل ناکامیوں کے بھنور میں پھنس کر رہ گئی ہے۔
رپورٹس پر چنائی سپر کنگز کی انتظامیہ نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔