نوشہرہ ورکاں، دیرینہ رنجش پر 3افراد قتل،4 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
نوشہرہ ورکاں (اے پی پی) نوشہرہ ورکاں میں دیرینہ رنجش پر شادی سے واپس آتے تین افراد مخالفین کی فائرنگ سے قتل،راہگیروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔بتایاگیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاں اولکھ بھائیکے کے ڈیرہ میرے والا کا رانا محمد اسلم اپنی اہلیہ شمائلہ اور دوست محسن ساکن تھابل کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کرکے اپنی گاڑی میں واپس نوشہرہ ورکاں آرہاتھا کہ جنڈیالہ شیر خان کے قریب دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کردی، اچانک شدید فائرنگ سے رانا اسلم عرف رانا کودی، اس کی اہلیہ شمائلہ بی بی اور دوست محسن موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک خاتون کائنات زوجہ اسد عمر شدیدزخمی ہو گئی۔ گاڑی میں موجود ایک سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہاجبکہ فائرنگ کی زد میں آکر عبدالغفور سمیت دو راہگیر زخمی ہوگئے۔ وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او شیخو پورہ بلال ظفر موقع پر پہنچ گئے ۔ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے تہرے قتل کی واردات کے بعد فرار ہونے والے 5 ملزمان کواسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نوشہرہ ورکاں
پڑھیں:
سمندری کے قریب ملتان پولیس کی نفری کی گاڑی کو حادثہ، دو اہلکار جاں بحق، آٹھ زخمی
پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں دس پولیس اہلکار سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سپروائزر قمر حسین اور سپروائزر ظفر اقبال موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ آٹھ اہلکار زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سمندری منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں میچ ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد واپس آنے والی ملتان پولیس کی نفری کی گاڑی کو سمندری کے قریب حادثہ پیش آیا، پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں دس پولیس اہلکار سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سپروائزر قمر حسین اور سپروائزر ظفر اقبال موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ آٹھ اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سمندری منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دوسری جانب جاں بحق اہلکاروں کی میتیں ملتان پہنچا دی گئی ہیں جہاں رات گئے پولیس لائن ملتان میں نماز جنازہ ادا کیا جائے گا بعدازاں انہیں اپنے آبائی علاقے میں دفن کیا جائے گا۔