2025-09-18@23:02:02 GMT
تلاش کی گنتی: 20
«بچوں کی نفسیات»:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دارالحکومت کے تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وزارتِ داخلہ، انسدادِ منشیات فورس اور اسلام آباد پولیس سے جنوری سے ستمبر تک کی پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔ نجی تنظیم لکی فاؤنڈیشن کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے تمام اداروں کو اس ضمن میں اپنی تفصیلی رپورٹ 2 ہفتوں کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس محسن اختر کیانی کی نیب پر کڑی تنقید، سی ڈی اے حکام پر بھی برہمی کا اظہار اسلام آباد پولیس نے یکم جنوری سے 22 اپریل 2025 تک کی کارکردگی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس عرصے میں مختلف علاقوں...
اسلام آباد: ہائی کورٹ میں تعلیمی اداروں میں منشیات کیس کی سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ بچوں کے لنچ باکس چیک کرنے ہوں گے کہ باہر سے کوئی چیز تو نہیں آ رہی؟۔ تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وزارت داخلہ، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور اسلام آباد پولیس کو ہدایت دی کہ وہ جنوری سے ستمبر 2025 تک کی پیش رفت رپورٹ دو ہفتوں میں پیش کریں۔ سماعت جسٹس راجا انعام امین منہاس نے نجی تنظیم لکی فاؤنڈیشن کی درخواست پر کی۔ پولیس نے عدالت میں جنوری سے 22 اپریل 2025 تک کی رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق اسلام آباد کے...
بھارت میں اپوزیشن کی جانب سے شروع کی گئی ’’ووٹر ادھیکار یاترا‘‘ نے مودی سرکار کی مبینہ ووٹ چوری کو بے نقاب کردیا ہے۔ ایک دہائی سے زائد اقتدار پر قابض مودی حکومت کے بھارتی جمہوریت کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔ بھارتی میڈیا اے این آئی نیوز کے مطابق اپوزیشن کی یہ مہم اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔ بہار میں ہونے والے جلسوں میں اپوزیشن رہنماؤں راہول گاندھی، تیجسوی یادیو اور مکیش سہنی نے بھرپور شرکت کی۔ قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’ووٹ چور‘‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ وزیر اعظم کو ووٹ چور کہہ رہے ہیں تو مودی خاموش کیوں ہیں؟ یہ...
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کانگریس اور اسکے اتحادی بہار کی سرزمین سے ووٹ چوری کے خلاف براہ راست جنگ شروع کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی 17 اگست سے بہار کی سر زمین سے "ووٹ ادھیکار یاترا" کا آغاز کریں گے۔ یہ یاترا باضابطہ طور پر ساسارام کے ریلوے میدان سے ایک عوامی جلسے کے ساتھ شروع ہوگی اور یکم ستمبر کو پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں عوامی جلسہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ اس مہم کا مقصد ووٹ چوری کے خلاف عوامی بیداری پیدا کرنا اور صاف و شفاف ووٹر لسٹ کو یقینی بنانا ہے۔ یہ یاترا کانگریس کے علاوہ بہار میں "انڈیا" اتحاد کے دیگر...
بھارتی ریاست راجستھان میں ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں ہندو یاتریوں کی گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو یاتریوں کی بس صبح 4 بجے تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس خوفناک حادثے میں 7 بچوں اور 3 خواتین سمیت 12 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ہندو یاتریوں کی گاڑی ریاست اتر پردیش سے راجستھان پہنچی تھی اور واپسی پر حادثہ پیش آگیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق یوپی سے ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یا تو گاڑی کی رفتار زیادہ تھی یا ڈرائیور کو نیند آ گئی اور ڈرائیور کی لاپروائی بھی حادثے کی وجہ ہوسکتی ہے۔ واقعے پر مقامی انتظامیہ...

رانا سکندر حیات کی زیر صدارت نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس میں سوئمنگ کلاسز کے آغاز کے حوالے سے جائزہ اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس میں سوئمنگ کلاسز کے آغاز کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں بچوں کیلئے پہلے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹمپریچر کنٹرول سوئمنگ پول کے افتتاح کی تیاریوں اور رجسٹریشن کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان محکمہ تعلیم کیمطابق وزیر تعلیم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس میں 5 سے 12 سال تک بچوں کیلئے سوئمنگ کلاسز کا آغاز 20 اگست سے ہوگا جبکہ سوئمنگ کلاسز میں اب تک 300 سے زائد بچے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے سوئمنگ سیشنز کے حوالے سے تمام...
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے صوبے کے اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات میں یکم ستمبر تک توسیع کی وجوہات واضح کر دیں۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں کو بڑھا کر یکم ستمبر تک کر دیا گیا ہے، جس کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتادی pic.twitter.com/Z9DTcm253l — Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) August 8, 2025 رانا سکندر حیات کے مطابق یہ فیصلہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث کیا گیا تاکہ بچوں کی صحت کو تحفظ دیا جا سکے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ تعطیلات میں توسیع سے...
ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ دورانِ حمل خواتین کے الٹراساؤنڈ کے موقع پر طبی عملہ جو زبان یا الفاظ استعمال کرتا ہے، وہ ماں کے ذہن میں بچے کے تاثر اور بعد از پیدائش اس کی تربیت پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔ حال ہی میں جریدے کمیونیکیشنز سائیکالوجی میں شائع تحقیق کے مطابق اگر الٹراساؤنڈ کے معیار میں خرابی کو بچے کے ’نافرمان‘ یا ’غیر تعاون کرنے والے‘ ہونے سے جوڑا جائے، تو اس سے والدین کی بچے سے لگاؤ اور جذباتی وابستگی میں کمی آسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دوران حمل شرح اموات میں خطرناک اضافہ ، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا ریسرچ میں 320 حاملہ خواتین کو شامل کیا گیا، جن سے حمل کے...

آئرلینڈ کے ایک ‘گٹر’ میں 796 بچوں کی لاشوں پر مشتمل اجتماعی قبرستان کا انکشاف، انہیں خفیہ دفن کیوں کیا گیا؟
آئرلینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے ٹوئم کاؤنٹی گال وے میں سابقہ ‘مدر اینڈ بے بی ہوم کے قریب موجود ایک گٹر میں اجتماعی قبرستان ہونے کے انکشاف کے بعد پیر کے دن کھدائی شروع کی جارہی جس کے بارے میں حکام کا خیال ہے کہ وہاں 796 نومولود بچوں کی لاشیں دفن ہیں۔ حکام کو شبہ ہے کہ اس جگہ پر ان سینکڑوں بچوں اور نومولودوں کی باقیات کو دفن کیا گیا تھا جو ایک کیتھولک راہباؤں کے زیر انتظام چلنے والے ادارے میں انتقال کر گئے تھے۔ یہ بچے غیرشادی شدہ ماؤں کے بطن سے پیدا ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: لاشیں چھپانے اور لواحقین کو جعلی راکھ بھیجنے پر جنازہ گھر کے مالک کو 20 سال قید کی...
بچوں کی نفسیات ایک نازک اور پیچیدہ مرحلہ ہے جو اُن کی ذہنی، جذباتی، اور سماجی نشوونما کا احاطہ کرتا ہے۔ بچپن وہ دور ہے جب شخصیت کی بنیادیں رکھی جاتی ہیں اور یہ بنیادیں اردگرد کے ماحول،گھرکے رویوں، اسکول کے تجربات اور میڈیا کے اثرات سے گہرا تعلق رکھتی ہیں۔ ہر بچہ منفرد ہوتا ہے اور اُس کی نفسیاتی ضروریات بھی مختلف ہو سکتی ہیں۔ کچھ بچے نرم دل اور حساس ہوتے ہیں، جب کہ کچھ زیادہ سرگرم اور تجسس پسند ہوتے ہیں۔ جدید دور میں بچوں کی نفسیات پر ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل میڈیا کے گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ بچوں کا رجحان، روایتی کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کے بجائے اسکرینزکی جانب ہوچکا ہے۔ اسکرین پر نظر آنے...
بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے حملے پر پاکستانی شوبز شخصیات نے شدید مذمت اور افسوس کا اظہار کیا۔ خضدار میں پیش آنے والے افسوسناک اور دل دہلا دینے والے دہشت گرد حملے میں اسکول بس کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 معصوم بچے شہید جبکہ کئی زخمی ہوگئے، یہ حملہ بھارت سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی جانب سے کیا گیا۔ افسوسناک سانحے پر ملک بھر میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے اس واقعے پر شدید غم و غصے اور دکھ کا اظہار کیا۔ اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر لکھا کہ خضدار میں بچوں کی اسکول بس پر...
---فائل فوٹو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسدادِ منشیات آپریشن کے دوران 421 منشیات فروشوں کو گرفتار جبکہ 26 گینگز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔سینیٹر ثمینہ زہری کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) کے کرنل مصعب نے قائمہ کمیٹی کو تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام سے متعلق بریفنگ دی۔اے این ایف کے حکام کے مطابق گزشتہ سال قومی سطح پر انسدادِ منشیات کمپین کا آغاز کیا گیا، اے این ایف کی جانب سے دو مراحل میں آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔اے این ایف کے حکام کا بتانا ہے کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر کی 255 یونیورسٹیز...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مئی ۔2025 )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی امورداخلہ نے تعلیمی اداروں میں منشیات استعمال کرنے والے طالب علموں کو سکول سے بے دخل کرنے اور قصور وار ثابت ہونے پر ان پر جرمانے عائد کرنے سے متعلق بل کو کثرت رائے سے مسترد کردیا ہے. سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام سے متعلق بل پیش کیا گیا بل میں تجویز دی گئی کہ اگر کسی طالبعلم کا منشیات کا ٹیسٹ مثبت آئے تو پہلی بار اسے تنبیہ کی جائے، دوسری بار 15 دن کے لیے معطل کیا جائے جبکہ تیسری بار ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے جرمانے کے ساتھ سزا...
یوکرین میں 3 سالہ جنگ نے بچوں کی تعلیم کو بری طرح متاثر کیا ہے، جہاں اسکولوں پر 1,614 حملے ہو چکے ہیں اور طلبہ کے اپنی صلاحیتوں سے پوری طرح کام لینے، روزگار کے حصول اور زندگی میں آگے بڑھنے کے امکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ فضائی حملوں کے سائرن تعلیم پر اس جنگ کے اثرات کے بارے میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فضائی حملوں کے سائرن بجتے ہی یوکرین کے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو جاتی ہیں اور بچوں کو پناہ گاہوں کی طرف بھاگنا پڑتا ہے۔ ملک بھر کے اسکولوں میں زیر تعلیم بچے 3 سال سے یہی...
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے انیس اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کوئٹہ خضدار لسبیلہ اور تربت میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کوئٹہ اور قلات میں کم سےکم درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع کوئٹہ، چاغی، نوشکی، سوراب، خاران، قلات، زیارت، بارکھان، کوہلو، سبی، بولان، ہرنائی، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن، ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی سمیت گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوسکتی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلابی گولیوں والی اسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی میں منشیات کی آمیزش کا انکشاف ہوا ہے، ان ٹافیوں سے بچوں کو بچائیں۔ انسداد منشیات کی ٹیم نے اسکول اور بچوں کی ٹافیوں کی دکانوں پر چھا پے مارنے کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ ’’اسٹرابیری کوئیک‘‘ میٹھے زہر کا نیا روپ ہے۔ ’’اسٹرابیری کوئیک‘‘ جان لیوا زہر ہے۔ کرسٹل میتھ کو کینڈی بناکر بچوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو کوئی بھی مشکوک کینڈی لینے سے روکیں۔ کچھ اسی طرح کے پیغام اس وائرل پوسٹ کے ساتھ سوشل میڈیا کے...
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں کھلے عام منشیات کی فروخت جاری۔ جرائم کی وارداتوں میں اضافہ۔نشہ کے عادی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے لگے۔پولیس منشیات فروشوں سے منتھلی پر معمور۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں شہر کی مرکزی شاہراہوں و مختلف علاقوں محلہ الہیار، جوہر آباد،کھنڈو روڈ،محمدی چوک،چھتری چوک،خیر محمد ٹھ،اسٹیشن چوک، بنگلہ روڈ،سوجی مل روڈ،ریلوے پھاٹک،جمن شاہ اورلطیف گیٹ سمیت دیگر علاقوں میں ماوا،گٹکااور سفینہ کی خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا جگہ جگہ کیبنز اور جنرل اسٹورز پر منشیات فروش ہونے لگی جبکہ پولیس ان منشیات فروشوں کے خلاف عملی کارروائی کے بجائے مبینہ طور پر ماہانہ کی سیٹنگ پر معمور ہو کر رہ گئی ہے جس کے باعث جرائم کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو...