2025-05-09@22:50:17 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«ساکھ بچانے»:
اسلام آباد: بھارتی جارحیت کے بعد بھارت کے سکھوں نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشیوں اور نریندر مودی کی ساکھ بچانے کے لیے پنجاب کی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے جعلی میزائل حملوں کے لیے پنجاب کی سرزمین کا انتخاب کیا، جس پر بھارت کے سکھوں نے مودی کی چالبازی اور جھوٹے حملوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سکھوں نے دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مودی کی جھوٹی سازشیں بے نقاب کریں گے، پاکستان پر الزام تراشیوں اور مودی کی ساکھ بچانے کے لیے پنجاب کی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں...
قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب شیر پاؤ کا کہنا ہے کہ بھارتی سرکار اور میڈیا نے پہلگام واقعے کو پاکستان کے خلاف محاذ بنایا، مودی اپنی نااہلی چھپانے اور ساکھ بچانے کیلئے یہ سب کچھ کر رہا ہے۔چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں، بھارت کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ پاکستان میں بھارت کے دہشت گردی کے واضح ثبوت موجود ہیں، اگر بھارت کے پاس ہمارے خلاف ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پر زیر گردش اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عدالت عظمیٰ کے ایک جج کے چیمبر سے مبینہ طور پر جاسوسی آلات برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق ایسے جھوٹے دعوے کا مقصد عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور من گھڑت ہے، ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔ ترجمان کے مطابق ایسے جھوٹے دعوے کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا، عدلیہ کا وقار مجروح کرنا اور اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بے معنی میچ آج (جمعرات) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، خود غرض کرکٹرز رہی سہی ساکھ بچانے کیلیے کوشاں ہیں، بارش نے مہلت دی تو نام نہاد اسٹارز ’صلاحیتوں‘ کے اظہار کیلیے ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی کوشش کریں گے، آخری میچ میں پلیئنگ الیون میں ردوبدل کا امکان بھی موجود ہے، فہیم اشرف یا محمد حسنین کی جگہ بنانے کیلیے کسی ایک سینئر پیسر کو باہر بھی بٹھایا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم کی بھی یہی کہانی ہے، گھر واپسی سے قبل ٹائیگرز فتح کا ذائقہ چکھنا چاہتے ہیں، ان کی نگاہیں جدوجہد کے شکار گرین شرٹس کے خلاف مایوس کن ریکارڈ کو بہتر بنانے پر...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یونی فارم سول کوڈ قانون کے نفاذ کے اعلان نے تہلکہ مچا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ریاست بھر میں تمام مذاہب میں ہم آہنگی کیلئے برابر عائلی قوانین یعنی یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتراکھنڈ کا یکساں سول کوڈ ریاستی اسمبلی میں پاس ہونے کے تقریباً ایک سال بعد نافذ ہوا ہے۔ یہ منتازعہ قانون 2022 کے ریاستی انتخابات کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پالیسی کے مطابق تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یونی فارم سول کوڈ میں مرد و خواتین کی شادی کی عمر، طلاق، تعداد ازدواج، حلالہ اور وراثت جیسے امور...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے مکروہ دھندے سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائی گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلیے لیے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں۔ ایف آئی اے میں افرادی قوت کی کمی کو فوری طور پر پورا کرے۔ بیرون ملک سفر کرنیوالوں کی اسکریننگ کا معیاری نظام قائم کیا جائے۔ وزیراعظم نے وزارت اطلاعات و نشریات کو غیر قانونی بیرون ملک سفر اور انسانی اسمگلنگ کے بارے میں مؤثر آگاہی مہم چلانے اورایف آئی اے بیرون ملک...

انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ چلا کر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی: وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلیے لیے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں، وزیراعظم انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ چلا کر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم وزیراعظم کی ایف آئی اے میں افرادی قوت کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کی ہدایت ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سفر کرنیوالوں کی سکریننگ کا معیاری نظام قائم کیا جائے، وزیراعظم وزیراعظم کی وزارت اطلاعات و نشریات کو غیر قانونی بیرون ملک سفر اور انسانی سمگلنگ کے بارے میں مؤثر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت وزیراعظم کی ایف آئی...