مودی اپنی نااہلی چھپانے اور ساکھ بچانے کیلئے یہ سب کچھ کر رہا ہے، آفتاب شیرپاؤ
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب شیر پاؤ کا کہنا ہے کہ
بھارتی سرکار اور میڈیا نے پہلگام واقعے کو پاکستان کے خلاف محاذ بنایا، مودی اپنی نااہلی چھپانے اور ساکھ بچانے کیلئے یہ سب کچھ کر رہا ہے۔
چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں، بھارت کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔
آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ پاکستان میں بھارت کے دہشت گردی کے واضح ثبوت موجود ہیں، اگر بھارت کے پاس ہمارے خلاف ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
احمد خان بھچر اور محمد احمد خان چٹھہ کی نااہلی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
ملک اشرف : احمد خان بھچر اور محمد احمد خان چٹھہ کی نااہلی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں،ہائیکورٹ نے 11 دسمبر کو اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔
جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس ملک محمد اویس خالد پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا، اپیل کنندگان کی جانب سے دائر کی گئی نااہلی کیخلاف درخواستوں پر سماعت بطور ریگولر کیس ہوگی، اپیل کنندگان نے موقف اختیار ہے کہ الیکشن کمیشن نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے احمد خان بچر اور ملک احمد خان چٹھہ کو سانحہ نو مئی کیس میں سزا سنائی ، الیکشن کمیشن نے موقف سنے بغیر احمد خان بھچر کو حلقہ پی پی 87 میانوالی اور محمد احمد خان چٹھہ کو حلقہ این اے 66 وزیرآباد سے نااہل قرار دے دیا ،اپیل کنندگان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئینی اور قانونی تقاضوں کے صریحاً منافی ہے۔عدالت 11 دسمبر کو فریقین کے دلائل سن کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔
جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
Ansa Awais Content Writer