2025-05-12@12:48:23 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«سیسہ پلائی دیوار»:

    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ الحمد للہ!تاریخ نے یہ ثابت کیا ہے افواج پاکستان ، قوم ہر جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکہناتھا کہ علاقائی سالمیت، خودمختاری کے تحفظ کیلئے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے،ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں،13لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے  ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی۔ پاک فوج کے سپہ سالار نے کہاکہ ہمارے آباؤاجداد ہم نے اس ملک کو بنانے کیلئے بے پناہ قربانیا دی ہیں،ہم اس ملک کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں،ہم بھارت کی طاقت،مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے...
      رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،دونوں ممالک کو مبارک باد،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برادر اسلامی ممالک یواے ای، قطر، سعودی عرب، ترکیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اِس کی راہ میں صف بند ہوکر لڑتے ہیں، جیسے کہ سیسہ پلائی...
    وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے۔وزیرِاعظم کے خطاب سے قبل تلاوتِ قرآنِ کریم اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب کا آغاز سورۂ صف کی آیت اور اس کے ترجمے سے کیا۔اپنے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم اپنی سر زمین کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتے ہیں، بھارت نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا، دنیا پر واضح ہو گیا کہ پاکستانی قوم خودار اور غیرت مند ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم پر...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی ہمیں چیلنج کرے تو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتے ہیں اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دشمن پر غالب آجاتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ میں آج پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام اور مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ نے دنیا پر یہ واضح کردیا ہے کہ پاکستانی ایک خوددار، باوقار اور غیرت مند قومی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی تقریر کا آغاز قرآن پاک کی آیت سے شروع کیا، جس کا ترجمہ ہے کہ ’اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہوکر لڑتے ہیں جیسے کہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں۔‘ شہباز...
    پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے نماز فجر ادا کرنے کے بعد قرآن پاک کی سور الصف کی تلاوت کی ۔ اس سورہ (آیت 4) میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان اللہ یحِب الذِین یقاتِلون فِی سبِیلِہِ صفا کانہم بنیان مرصوص ترجمہ:بیشک اللہ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔آرمی چیف نے تلاوت کلام کے بعد دعا کی اور  پاکستان کے آپریشن "بنیان مرصوص"کے تحت بھارت پر میزائل حملے شروع کیے گئے۔بنیان مرصوص کا مطلب سیسہ پلائی دیوار ہے۔
    سٹی 42 : وزیراعظم آزادجموں و کشمیر  چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کشمیری سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں، پاکستان کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے کشمیری کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔  وزیراعظم آزادجموں و کشمیر  چوہدری انوارالحق نے قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت تمام اختلافات کو بھلا کر اتحاد و یکجہتی کا ہے، روشن پاکستان کشمیریوں کی امید ہے ، پاکستان کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے کشمیری کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے حالت جنگ میں تمام بجٹ موجودہ حالات سے نمٹنے کیلیے مختص کر دیا ہے، شہداء اور رخمیوں کی امداد کے لئے...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان صرف ایک ملک نہیں بلکہ یہ ایک نظریہ کا نام ہے، اس لئے پاکستان کا دفاع ہم اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ بھارت نے رات کی تاریکی میں ہماری نظریاتی اساس پاکستان پر حملہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے کہا یے کہ وطن عزیز پاکستان صرف ایک ملک نہیں بلکہ یہ ایک نظریہ کا نام ہے، اس لئے پاکستان کا دفاع ہم اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ بھارت نے رات کی تاریکی میں ہماری نظریاتی اساس پاکستان پر حملہ کیا ہے، جس کے جواب میں پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے زریعے دشمن کے ناپاک عزائم...
    ذرائع ابلاغ اور عوامی حلقوں سے حماس نے اپیل کی ہے کہ وہ اُن عناصر کو بے نقاب کریں جو فتنہ و فساد کے منصوبوں کے پیچھے ہیں کیونکہ ایسی تمام کوششیں صرف اور صرف قابض دشمن کو فائدہ پہنچاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے غزہ کے پُرعزم اور باوقار عوام، بالخصوص معزز خاندانوں اور قبائل کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک بار پھر اپنی قومی ہم آہنگی، بلند شعور اور مثالی کردار سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ داخلی محاذ کے محافظ ہیں اور کسی بھی قسم کی بدنظمی یا سماجی شیرازہ بکھیرنے کی کوشش کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا...
    اپنے ایک ویڈیو بیان میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کے پانی کے دفاع کے لئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، سندھ کے پانی کے دفاع کے لئے اپوزیشن جماعتوں اور وکلاء نے بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں نہریں بنانے کا فیصلہ ابھی مؤخر ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم سندھ کے پانی کے دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے، متنازعہ نہروں کے خلاف سندھ کے عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں عمر ایوب نے دریائے سندھ بچاؤ تحریک،...
    لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج سرحدوں کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی، دہشت گرد سرحد پار سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کارروائی میں5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے...
۱