پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، خواجہ محمد آصف
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے ۔یہ میرے لیے بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ میں ان بہادر فوجی جوانوں کے پاس آیا ہوں جو وطن کی حفاظت کرتے ہوئے زخمی ہوئے اور اس وقت سی ایم ایچ سیالکوٹ میں زیر علاج ہیں اور اللہ کے فضل سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
یہ بات انہوں نے سی ایم ایچ سیالکوٹ میں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونےوالے فوجی جوانوں کی عیادت کے موقع پر کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ زخمی جوان بجوات کے علاقہ میں جس بہادری کے ساتھ یہ لڑے ہیں، وہاں صرف ایک ایک چیک پوسٹس پر سینکڑوں مارٹر گولے داغے گئے ۔(جاری ہے)
ان زخمی جوانوں کی ہمتیں جوان ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم صحت یاب ہوکر دوبارہ اسی پوسٹ میں پر جاکر اسی بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کریں گے ،ہمارے فوجی جوان اور افسر ان ہماری آزادی کی ضمانت ہیں ،ہماری سرزمین کی حفاظت کی ضمانت ہیں، یہ ایک قوم کی عزت اور آبرو کے محافظ ہیں، پاکستان کی آنے والی نسلیں ان کا احسان نہیں بھول سکتیں ۔
ان جوانوں کی بدولت اللہ تعالی نے 78 سال میں پہلی دفعہ پاکستان کو ایک مکمل اورفیصلہ کن فتح عطا کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان جوانوں کی کمانڈ بابرکت لوگ کر رہے ہیں جب ہماری تینوں افواج کے سپہ سالار کی ہمتیں جوان ہوں اوران کا وطن کے ساتھ عہد لازوال ہو تو ان کی کمانڈ میں لڑنے والے جوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنی زمین کے چپہ چپہ کی حفاظت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ کا میں عینی شاہدہوں اس رات ایمان افروز لمحات تھے ، ایمان تازہ ہوگیا اور مجھے اس چیزکا یقین ہے کہ اگر پھر بھارت نے ایسی کوئی جارحیت کی تو اس سے بھی زیادہ ذلیل و خوار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ جتنے بھی جوان یہاں یا دوسرے ہسپتالوں میں زخمی ہیں اللہ تعالی ان کو صحت کاملہ عطا فرمائے ۔ان بہادر فوجی جوانوں کو چاہے وہ سیالکوٹ میں یا کسی اور محاذ پر ہیں انہیں یہ احساس ہونا چاہیے یہ قوم ان کی ممنون ہے۔وزیر دفاع کہنا تھا کہ حملے سے قبل سپہ سالار نے خود فجر کی نماز کی امامت کروائی، جو کہ ایک روحانی اور جذبے سے بھرپور لمحہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے اور ہم اپنے بہادر سپاہیوں کے ممنون ہیں۔قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کی سی ایم ایچ سیالکوٹ میں عیادت کی۔ ان کے ہمراہ جی او سی 15 ڈویژن میجر جنرل عمران خان بابر بھی موجود تھے۔وزیر دفاع کو زیر علاج زخمیوں کی صحت اور علاج کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں سیالکوٹ میں وزیر دفاع جوانوں کی فوجی جوان کے ساتھ
پڑھیں:
پہلا ون ڈے، پاکستان نے سری لنکا کو 300 رنز کا ہدف
راولپنڈی(نیوز ڈیسک )پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں 300 رنز کا ہدف دے دیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ پر 299 رنز اسکور کیے۔گرین شرٹس کی طرف سے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے سری لنکن بولنگ لائن کے خلاف شاندار ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔
سلمان علی آغا نے 83 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی، وہ 87 گیندوں پر 105 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے، یہ ان کی ایک روزہ کرکٹ کی دوسری سنچری ہے۔
چھٹی وکٹ پر سلمان علی آغا کے ساتھ 66 رنز کی شراکت بنانے والے محمد نواز 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں حسین طلعت 62، فخر زمان 32 اور بابراعظم 29 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر تھے جبکہ صائم ایوب 6 اور محمد رضوان نے 5 رنز بنائے۔
سری لنکا کے بولر ونندوہسارانگا نے 54 رنز کے عوض 3 پاکستانی بیٹرز کو پویلین بھیجا۔
3 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی فیلڈنگ ہی کرتے، ہم اس سیریز میں بھی پچھلی سیریز کی طرح اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔
سری لنکن کپتان چیریتھ اسالنکا نے کہا کہ ہم سیریز میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان پلیئنگ الیون
پاکستان پلیئنگ الیون میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسین طلعت، محمد نواز، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
یاد رہے کہ دوسرا ون ڈے 13 نومبر جبکہ تیسرا 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔