data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مردان : پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔

مردان کی مختلف یونیورسٹیوں اور مدارس کے اساتذہ و طلبہ سے خصوصی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں اور ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے پاک فوج ہر محاذ پر دفاع کے لیے تیار ہے۔

نشست میں عبدالولی خان یونیورسٹی، وومن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مختلف مدارس کے اساتذہ و طلبہ نے شرکت کی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے شرکا کے ساتھ معرکہ حق، پاک افغان کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑ کر امن کی بحالی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے مختلف طریقے اختیار کر رہا ہے لیکن افواج پاکستان اور عوام کے باہمی اتحاد سے کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔

اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ نے غازیوں اور شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم امن و ترقی کے لیے پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

طلبہ نے کہا کہ ہمیں یہ جان کر فخر ہوا کہ پاک فوج نے کس طرح دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے کر ملک کو محفوظ بنایا اور یہ کہ دشمن عناصر سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا پھیلا کر نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ملک کے استحکام میں کردار ادا کریں تاکہ پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر مزید آگے بڑھایا جا سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاک فوج نے کہا کہا کہ کے لیے کہ پاک

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، رواں برس دہشتگردی کے 1588 کیسز رپورٹ، بنوں سرفہرست

خیبر پختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی آئی ڈی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں 2025 کے دوران 14 اضلاع میں دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے اور مختلف مقدمات میں 7 ہزار 111 ملزمان نامزد کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال کے دوران دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور ضلع بنوں میں سب سے زیادہ واقعات پیش آئے جبکہ 7 ہزار سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی آئی ڈی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں 2025 کے دوران 14 اضلاع میں دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے اور مختلف مقدمات میں 7 ہزار 111 ملزمان نامزد کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشت گردی کے سب سے زیادہ 394 کیسز بنوں میں رپورٹ ہوئے ہیں، شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے 181، پشاور میں 163، ڈی آئی خان میں 152 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق بنوں میں سب سے زیادہ 3 ہزار 437 ملزمان دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد ہیں، اسی طرح شمالی وزیرستان میں887، ڈی آئی خان میں 865 ملزمان دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 71ء کی جنگ میں بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی سرحدوں پر آہنی فصیل ہے: فیلڈ مارشل
  • پاک بحریہ دشمن کیلئے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار ،فیلڈ مارشل
  • خیبر پختونخوا، رواں برس دہشتگردی کے 1588 کیسز رپورٹ، بنوں سرفہرست
  • اکہترکی جنگ میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے، فیلڈ مارشل
  • ہنگور ڈے پر طاقت کا فیصلہ کن اعلان! فیلڈ مارشل عاصم منیر: پاک بحریہ آج بھی دشمن کے لیے ناقابلِ عبور آہنی دیوار
  • 71 کی جنگ میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے: فیلڈ مارشل
  • بھارتی پراکسیز کے سہولت کار
  • پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی مسلح افواج کیخلاف پروپیگنڈا مہم کی شدید مذمت
  • دہشت گرد اپنا نظام عوام پر مسلط نہیں کر سکتے، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • بعض عناصر ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے دشمن کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں: حنیف عباسی