ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، آئندہ بھی پاک فوج  ہر دشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹنینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، ٹوپی (صوابی) کا دورہ کیا.

جہاں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نوجوان قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے۔اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے شہداء و غازیانِ پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یونیورسٹی کے طلبہ کا کہنا تھا کہ ایسی مزید بامقصد نشستیں منعقد کی جانی چاہئیں تاکہ ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈے کا خاتمہ ہو، قوم امن کی کاوشوں اور ملکی ترقی میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔طلبہ نے مزید کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جس پر ہمیں فخر ہے، جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے جس سے ذہنوں میں موجود ابہام دور ہوئے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر پاک فوج

پڑھیں:

وزیراعظم سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی ملاقات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور( آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے ملاقات کی، جس میں مذہبی و سماجی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں وزیراعظم نے اسلامی نظریاتی کونسل کے کردار اور خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ادارہ مستقبل میں بھی رہنمائی کا مؤثر کردار ادا کرتا رہے
گا۔اس موقع پروزیراعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف نے علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی کو دوسری بار چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر ہونے مبارکباد دی اورنیک خواہشات کااظہار بھی کیا۔

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • لاہور،ایم ڈی سی اے ٹی کے طلبہ مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کررہے ہیں
  • پاکستان میں ’یو ایس ای ایف پی‘ کی نئی عمارت کا افتتاح، پاکستانی طلبہ کیسے مستفید ہوں گے؟
  • وزیراعظم سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی ملاقات
  • فوج کیخلاف مہم ناقابل برداشت ،ملکی سالمیت سے کھیلنے والا ذہنی مریض ہی ہو سکتا ہے، حنیف عباسی
  • آئی بی اے کراچی کا کانووکیشن 2025ء، 1046 طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں
  • ایکشن پلان بنا ہوا ہے مگر مسئلہ ملکی بقا کا ہے، وزیر ریلوے کی پی ٹی آئی کیخلاف پریس کانفرنس
  • وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں: علی پرویز ملک
  • نسل پرستی کا بھیانک کردار
  • پی ٹی آئی والے دشمن کے آلہ کار بن کر ملک کیخلاف سازشیں نہ کریں، گورنر سندھ
  • پی ٹی آئی نے جو کیا وہ دشمن کرتا ہے: خواجہ آصف