سندھ کے پانی کے دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اپنے ایک ویڈیو بیان میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کے پانی کے دفاع کے لئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، سندھ کے پانی کے دفاع کے لئے اپوزیشن جماعتوں اور وکلاء نے بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں نہریں بنانے کا فیصلہ ابھی مؤخر ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم سندھ کے پانی کے دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے، متنازعہ نہروں کے خلاف سندھ کے عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں عمر ایوب نے دریائے سندھ بچاؤ تحریک، اپوزیشن جماعتوں، وکلاء برادری، حلیم عادل شیخ کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 6 ماہ قبل سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کے خلاف پارلیمنٹ میں بھی آواز اٹھائی تھی، الیکشن سے کچھ گھنٹے قبل ایکنک کی میٹنگ میں سندھ کا پانی چوری کر کے چولستان کو دینے کی اجازت دی گئی۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ 8 جولائی 2024ء کو آصف علی زرداری نے گرین پاکستان انیشیٹیو کے نام سے ایک اجلاس کی صدارت کی، اس میں آصف علی زرداری نے اجازت دی جس کی ہم نے دستاویزات پیش کی ہیں۔
پی ٹی آئی راہنما نے کہا کہ ہم سندھ کے پانی کے دفاع کے لئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، سندھ کے پانی کے دفاع کے لئے اپوزیشن جماعتوں اور وکلاء نے بھرپور کردار ادا کیا۔ عمر ایوب نے واضح کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں نہریں بنانے کا فیصلہ ابھی مؤخر ہوا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ کے پانی کے دفاع کے لئے عمر ایوب
پڑھیں:
لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
—فائل فوٹولاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے بیسمنٹ میں جمع ہونے والے بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 21 ہو گئی۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کےمطابق رواں سال مون سون بارشوں سے اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہو گئے۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسمِ برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خستہ حال مکانات میں رہائش نہ رکھیں۔