یو اے ای نے فلسطینیوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کا بڑا قدم اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
متحدہ عرب امارات نے غزہ میں محصور فلسطینیوں کو روزانہ 20 لاکھ گیلن پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا مستقل انتظام کر دیا ہے۔
یہ پانی غزہ اور مصر کی سرحد پر واقع رفح کے قریب قائم اماراتی ڈیسالینیشن پلانٹس سے سپلائی کیا جائے گا۔ اماراتی حکام کے مطابق 6.7 کلومیٹر طویل نئی پائپ لائن کے ذریعے یہ پانی رفح سے خان یونس تک پہنچایا جا رہا ہے۔
غزہ میں اسرائیلی بمباری کی وجہ سے 85 فیصد سے زائد پانی کی لائنیں تباہ ہو چکی ہیں، جس کے بعد لاکھوں فلسطینی پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں۔
امارات کی جانب سے نئی پائپ لائنز بچھا کر پانی کی فراہمی دوبارہ بحال کی جا رہی ہے، جو متاثرہ آبادی کے لیے زندگی کی امید بن چکی ہے۔
یہ تمام اقدامات "آپریشن الفارس الشہم 3" کے تحت کیے جا رہے ہیں، جو یو اے ای کی غزہ کے لیے انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی مہم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فضائی امداد کے لیے "طیور الخیر" سروس بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پانی کی
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔