اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہم نے نہروں کا معاملہ روکنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، نہروں کے معاملے پر بلاول بھٹو زرداری مکمل جھوٹ بول رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم حکومت کا حصہ نگران سیٹ اپ میں نہروں پر پیشرفت ہوئی، الیکشن سے چند منٹ پہلے 7 فروری کو ایکنک میٹنگ میں نہریں بنانے کا فیصلہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ صدرِمملکت آصف علی زرداری نے 8 جولائی 2024 کو گرین منصوبے کے تحت نہریں بنانے کی منظوری دی۔عمر ایوب نے کہا کہ سندھ بچا تحریک، جی ڈی اے سمیت تحریک انصاف نے نہروں کی مخالفت کی، جب پیپلز پارٹی کی چوری پکڑی گئی تو پھر سی سی آئی کی بات ہوئی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ دریائے سندھ پر متنازعہ کینالوں کے خلاف سندھ کی عوام کی جدوجہد سلام پیش کرتا ہوں ۔

انہوںنے کہاکہ دریائے سندھ بچائو تحریک، اپوزیشن جماعتیں، وکلا برادری، حلیم عادل شیخ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ دریائے سندھ کے پانی پر پیپلزپارٹی کے ڈاکے کے خلاف سب نے بھرپور کردار ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ چھ ماہ قبل ہم نے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی تھی کہ سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، آصف علی زداری، بلاول زرداری نے اسٹیبلشمنٹ سے ملی بھگت کر کے سندھ کا پانی بیچ دیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ الیکشن سے کچھ گھنٹے قبل ایکنک کی میٹنگ میں سندھ کے پانی پر ڈاکے کی اجازت دی گئی۔ عمر ایوب نے کہاکہ ایکنک کی میٹنگ میں اجازت دی گئی کہ سندھ کا پانی چوری کر کے چولستان کو دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ 8 جولائی 2024 کو آصف علی زداری نے گرین پاکستان انیشیٹیو کے نام سے ایک میٹنگ کی صدارت کی، اس میٹنگ میں آصف علی زداری نے اجازت دی جس کے دستاویز ہم نے پیش کئے ہیں۔

عمر ایوب نے کہاکہ ہم سندھ کے پانی کے دفاع کے لئے سیسا پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، سندھ کے پانی کی دفاع کے لئے اپوزیشن جماعتوں، وکلا نے بھرپور دفاع کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ سی سی آئی کے اجلاس میں کئنال بنانے کا فیصلہ ابھی موخر تو ہوا ہے، خدشہ ہے بجٹ کے بعد پیپلزپارٹی ایک بار پھر سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈلوائیگی۔ عمر ایوب نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کے سینے میں خنجر کھونپا تھا۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سندھ کے پانی پر انہوںنے کہاکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایوب نے کہ میٹنگ میں نے کہاکہ آصف علی

پڑھیں:

ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام

واشنگٹن:

امریکا نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران ایرانی فوجی تنصیبات، ڈرون مراکز اور ساحلی نگرانی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ تازہ کارروائی میں فوجی کمانڈ سینٹرز، ڈرون ذخیرہ گاہیں، مواصلاتی نیٹ ورک، ساحلی نگرانی کے مراکز اور بحری صلاحیتوں سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

https://t.co/Wtbk84dEsc

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 24, 2026

سینٹکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری بحری نقل و حمل کو درپیش خطرات میں مزید کمی لانا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز بدستور کھلی ہوئی ہے اور تجارتی جہاز امریکی فوج کی معاونت کے ساتھ معمول کے مطابق اس اہم بحری راستے سے گزر رہے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید بتایا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ کے مختلف علاقوں میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں جو خطے میں جاری صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو