ہماری حکومت نے بھارت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
عمر ایوب— فالئل فوٹو
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے ہماری حکومت نے بھارت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، ان میں جواب دینے کی سکت نہیں ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ بھارت بار بار حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے، وزیراعظم نے کاکول میں تقریر کے دوران ملک پر ضرب لگائی، وزیر اعظم اور ان کی کابینہ نے بھارت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، ان میں جواب دینے کی سکت نہیں ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ صرف بانی پی ٹی آئی ہی بھارت کو مؤثر جواب دے سکتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہمیں دیوار سے لگایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل خبردار کر رہے ہیں کہ بھارت حملہ کرنے والا ہے، لیکن حکومت دوستی کی پینگیں بڑھا رہی ہے اور تحقیقات کی پیشکش کر رہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پہلگام حملہ ہندوستان کی ناکامی ہے، پاکستان کا اس سے کوئی تعلق نہیں جبکہ بھارتی دھمکیوں کے مقابلے میں ہمیں تیار اور ردعمل میں واضح ہونا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ جہاں سے حملہ ہوا یا حملے کی کوشش کی گئی، وہاں ہمیں دشمن کو تباہ کرنے کا پیغام دینا چاہیے تھا۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ ایران سے 500 ارب روپے سے زائد کا تیل اسمگل ہو رہا ہے، جبکہ ہماری ریفائنریز بند پڑی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عمر ایوب نے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
آج کا دن ہمیں ڈوگرہ راج کیخلاف بغاوت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پیغام
گلگت بلتستان کا 78واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملکی قیادت نے علاقے کے عوام کی جرات، حب الوطنی اور 1947 میں پاکستان کے ساتھ الحاق کے تاریخی فیصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام اور پوری قوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس روز ہمیں یاد آتا ہے کہ کس طرح علاقے کے بہادر اور محبِ وطن عوام نے ڈوگرہ راج کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا اور پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے: گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، صدر آصف زرداری
انہوں نے کہا کہ یہ دن اُن کی قربانیوں، عزم اور مادرِ وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے، اس جذبہ نے خطے کی تاریخ کا رخ بدل دیا۔
وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے گلگت بلتستان کی ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور تعلیم کے شعبوں میں ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ خطے کے نوجوان قومی دھارے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں آزادی، اتحاد اور ترقی کے سفر کو نئی توانائی اور ولولے کے ساتھ جاری رکھنے کے عہد کی یاد دلاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں