2025-07-25@13:14:44 GMT
تلاش کی گنتی: 31

«شو چھی لیانگ»:

    سٹی42: اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا س کے نمائندوں کو دیکھ کر بانی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ   آرٹیکل 19 ہمارا بنیادی حق ہے یہ حق ہم سے چھین لیا گیا ۔ لاہور جا رہے ہیں جہاں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بات ہوگی۔ سلمان اکرم راجا  نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ بیٹھیں، ان کے مسائل سنیں، ہمارا قافلہ صرف گفتگو کرنے کے لیے لاہور روانہ ہو رہا ہے ، آج اور کل میٹنگ ہوگی اس کے بعد واپس آئیں گے۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش  بیرسٹرگوہر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا, "...
    بھارتی ریاست آسام کے ضلع گوالپاڑہ میں مودی سرکار نے ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست آسام میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں صرف مسلمانوں کی املاک کو مسمار کیا گیا۔ مودی سرکار نے ریاست آسام کے صرف ایک ضلع گوالپاڑہ کے اُس علاقے میں 700 سے زائد گھر مسمار کیے جہاں مسلمان آباد ہیں۔ مودی سرکار کے اس امتیازی سلوک کے باعث ہزاروں مسلمان اپنے بال بچوں اور مال مویشی کے ساتھ کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔  شدید گرمی، حبس اور مون سون کی بارشوں نے بے گھر مسلمانوں کو دوہرے عذاب میں مبتلا کردیا۔ بچے اور مویشی بیمار پڑ گئے۔ ایک افسوسناک واقعے میں 60 سالہ زیتون نشاء شدید...
    جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی نے میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) 2025 میں سینچری جڑ کر متعدد ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ ٹیکساس کے گرینڈ پرایئر اسٹیڈیم میں ٹیکساس سپر کنگز کی نمائندگی کرنے والے فاف ڈو پلیسی نے ایم آئی نیو یارک کے خلاف پانچ چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 53 گیندوں پر برق رفتار 103 اننگز کھیل کر ٹیم کو پلے آفس مرحلے میں پہنچا دیا۔ یہ سابق جنوبی افریقی کپتان کی رواں ایڈیشن میں دوسری سینچری تھی۔ اس سے قبل انہوں نے سان فرانسسکو یونیکورنز کے خلاف بھی سینچری اسکور کی تھی۔ اس سینچری کے بعد فاف ڈو پلیسی ٹی 20 کی تاریخ میں 40 برس کی عمر  کے بعد دو...
    کراچی: جنوبی افریقا کے نوجوان اسٹار لوان پریٹوریس نے 160 گیندوں پر 153 کی اننگز کھیلی، 19 سالہ بیٹر ڈیبیو پر 150 اور سنچری بنانے والے جنوبی افریقا کے سب سے کم عمر کھلاڑی بنے۔ لوان پریٹوری نے صرف 112 گیندوں پر سنچری مکمل کی، انہوں نے 19 برس 93 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 150 رنز بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی کا ورلڈ ریکارڈ انہوں نے جاوید میانداد سے چھین لیا، میانداد نے 1976 میں 19 برس 119 دن کی عمر میں 163 کی باری کھیلی تھی۔ صرف 4 کھلاڑی پریٹوریس سے کم عمر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنائی تاہم ان میں سے 3 نے یہ کارنامہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) تھانہ بنی گالہ پولیس نے گاڑیاں بک کرکے اسلحہ کی نوک پر چھیننے کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی گاڑی کے پارٹس ، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔(جاری ہے) پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نبیل احمد ، محمد اخلاق اور علی طاہر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔گرفتار ملزمان کےخلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منظم...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جون 2025)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہماری شاندار فوجی کامیابی نے بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا، ٹرمپ نے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا، ایرانی حکومت ملک کو دوبارہ عظیم بنانے میں ناکام ہے تو پھر نظام کی تبدیلی کیوں نہ ہو؟،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ رجیم چینج کی اصطلاح کا استعمال سیاسی طور پر درست نہیں سمجھا جاتا۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر کئے گئے امریکی حملے کے بارے میں کہا کہ ہم نے ایک شاندار فوجی کامیابی حاصل کی اس کامیابی میں بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا اگر انہیں...
    امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ رات امریکا کی ایران کے خلاف کارروائی نے ‘ان کے ہاتھ سے بم چھین لیا ہے’۔ انہوں نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پیغام پر لکھا کہ ہم نے کل رات ایک شاندار فوجی کامیابی حاصل کی، ان سے ‘بم’ چھین لیا، اگر وہ اسے حاصل کرلیتے تو ضرور استعمال کرتے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ بیان ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دیا جنہوں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے امریکا کو مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ میں گھسیٹا جارہا ہے۔ ( @realDonaldTrump – Truth Social Post ) ( Donald J. Trump – Jun 22, 2025,...
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بجٹ بنانے والوں نے 60 فیصد پاکستانیوں کا جینے کا حق چھین لیا ہے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں ایمل ولی خان نے کہا کہ بجٹ غریب عوام کے ساتھ مذاق ہے، عوام کی تذلیل کی کوشش کی گئی۔ بجٹ میں چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ کیا گیا، جو عوام کے ساتھ مذاق ہے۔اے این پی سربراہ نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سیاسی قیدی ہیں تو مطالبہ کرتا ہوں کہ انہیں فوری طور پر رہا کریں۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ بجٹ عوام کی امنگوں کا آئینہ دار نہیں ، عوام مایوس ہوچکے ہیں ،...
    پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں اداکار راشد محمود پر مشتعل افراد نےتشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکار کو مشتعل افراد نے گاڑی کی ٹکر لگنے کے بعد راشد محمود کو رحیم یار خان میں تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا کر شناختی کارڈ چھین کر لے گئے۔ تشدد کے نتیجے میں اداکار کے چہرے اور سینے پر اندرونی چوٹیں آئیں۔ راشد محمود نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کو لینے رحیم یار خان کی جانب جا رہے تھے کہ اس دوران موٹر وے سے رحیم یار خان انٹرچینج کے قریب انہوں نے غلط سمت میں گاڑی موڑی، ایک سڑک پر چلتے چلتے وہ شیخ زید پل کے قریب پہنچ گئے۔ پل کے سامنے ایک ڈھلوان اور...
    لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر اداکار راشد محمود کو رحیم یار خان کے علاقے روجھان میں اغوا کر لیا گیا قیمتی سامان چھین لیا گیا گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا ،راشد محمود کے قیمتی ڈاکومنٹس بھی چھین لئے گئے 25 مزیدپڑھیں:فیصد انڈسٹریل کمپنیوں پر سا ئبر حملوں سے ہونے والے نقصانات 50 لاکھ ڈالر سے زائد تک ہوتے ہیں،کیسپرسکی تحقیق
    شو چھی لیانگ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں بیجنگ () کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ممتاز رکن، چینی پیپلز لبریشن آرمی کے زبردست رہنما، اٹھارہویں اور انیسویں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اورمرکزی فوجی کمیشن کے سابق نائب چیئرمین شو چھی لیانگ کی آخری رسومات 8 جون کو بیجنگ کے باباؤ شان انقلابیوں کے قبرستان میں ادا کر دی گئیں۔ شی جن پھنگ، لی چھیانگ، چاؤ لہ جی، وانگ حو نینگ، چائی چھی ، ڈنگ شیوئی شیانگ اور لی شی سمیت دیگر چینی رہنماؤں نےباباؤ شان انقلابیوں کے قبرستان میں ادا کی گئیں آخری رسومات میں شرکت کی ۔شو چھی لیانگ 2 جون 2025 کو دن بارہ بجکر بارہ منٹ پر 75 سال...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی کی والدہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ کو لوٹ لیا، واقعہ پنجاب کے شہر گجرانولہ کے علاقے لدھی والا وڑائچ میں پیش آیا، کرکٹر کی والدہ مقامی بازار میں خریداری کیلئے جارہیں تھی۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں نے حسن علی کی والدہ کو روکا اور موقع سے فرار ہونے سے قبل زبردستی ان کا پرس چھین لیا، جس کی مالیت 23 لاکھ روپے تھے۔ مزید پڑھیں: فیفا نے شاہین آفریدی کو عظیم فٹبالرز کی فہرست میں لاکھڑا کیا، مگر کیسے؟ حسن علی...
    عید الاضحیٰ قریب آتے ہی قربانی کے جانور چھیننے کی وارداتیں بھی ہونے لگیں۔کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے ملزمان ٹرک چھین کر فرار ہو گئے، ٹرک میں شہری 6 لاکھ روپے مالیت کے 3 جانور لے کر جا رہا تھا۔پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے رہائشی نعیم قریشی نامی شہری نے بھینس کالونی سے 3 جانور خریدے اور ٹرک میں بھیج دیے۔ کراچی میں قربانی کے جانوروں کی لوٹ مار جاریکراچی میں قربانی کے جانوروں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں سے کہیں اسلحے کے زور پر اور کہیں چوری کر کے 12 بیل / گائے ہتھیا لیے گئے۔ لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب مسلح ملزمان نے ٹرک روکا اور ڈرائیور کو اپنے ہمراہ...
    کراچی: لیاقت آباد میں کار سوار ملزمان مویشیوں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار ہوگئے۔ عید قربان کے قریب آتے ہی شہر میں مویشی چھیننے کی واردات شروع ہوگئیں، بھینس کالونی سے خریدے گئے مویشی لیاقت آباد کے قریب چھین لیے گئے، واردات تعاقب کرتے کار سوار ملزمان نے انجام دی۔ متاثرہ شہری محمد نعیم قریشی ٹرک میں 3 مویشی لاد کر اورنگی ٹاوٴن کی جانب جارہا تھا، ڈاکوٴوں نے اسلحے کے زور پر ڈرائیور کو ٹرک سے اتارکر اپنی  گاڑی میں سوار کیا۔ ملزمان مویشیوں سے بھرا ٹرک خود لیکر روانہ ہوگئے، کچھ فاصلے پر جاکر ٹرک ڈرائیور کو بھی اتاردیا، خالی ٹرک نیپا چورنگی کے قریب سے مل گیا۔ مویشی چھیننے کی واردات 9 مئی کوانجام دی گئی،...
    واشنگٹن (اے ایف پی/13 مئی 2025) – ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے افغان شہریوں کے لیے عارضی تحفظ (Temporary Protected Status - TPS) ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے امریکہ میں مقیم تقریباً 11,000 افغان شہریوں کی قانونی حیثیت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ امریکی محکمہ داخلہ کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ:"افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہو چکی ہے، اور اب TPS کی قانونی شرائط پوری نہیں ہوتیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ TPS کی میعاد 20 مئی کو ختم ہو رہی ہے، اور 12 جولائی 2025 سے مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔ انسانی حقوق کی تنظیم AfghanEvac کے صدر شون وان ڈائیور نے حکومت کے فیصلے کو...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ مقابلہ دارالسرور شادی ہال، شادمان ٹاؤن میں ہوا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ترجمان کے مطابق، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی ہو گئے، جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ زخمی ملزمان کی شناخت طاہر خان ولد فردوس اور نادر علی ولد قادر بخش کے نام سے ہوئی، جب کہ تیسرے ملزم کی شناخت وسیم ولد غلام سرور کے طور پر کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی: منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار ملزمان...
    کراچی میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد صرافہ بازاروں میں ویرانی چھا گئی ہے شہر کے مختلف علاقوں میں زیورات بنانے والے درجنوں کارخانے بند ہو چکے ہیں جبکہ سنار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں اور کاریگر اپنے مستقبل کو لے کر شدید پریشانی کا شکار ہیں لیاقت آباد کھارادر صدر اور کریم آباد جیسے علاقوں میں واقع سیکڑوں کارخانوں میں زیورات سازی کا کام مکمل طور پر رُک چکا ہے جس کے باعث وہاں کام کرنے والے کاریگروں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے ان کاریگروں کا کہنا ہے کہ جب سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مارکیٹ میں خریدار نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں لیاقت...
    لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 16 اپریل 2025ء ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)، پی پی پی، پی ڈی ایم کی حکومت اور 2024 انتخابات میں مشکوک جعلی مینڈیٹ کے بعد عملاً عوام سے سیاسی جمہوری انسانی حقوق، شخصی آزادی،آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا چھین رہی ہیں، دونوں جماعتوں کے لیڈرز اور ورکرز کے پاس عوام کے سوالات کا کوئی جواب نہیں، ملک کو سیاسی بحرانوں سے نکالنے کے لیے اتحادی حکومت کے پارٹنر محض اقتدار انجوائے نہ کریں، سیاسی استحکام لانے کے لیے اپنے آپ کو اسٹیبلشمنٹ کے شکنجے سے آزاد کرکے قومی سیاسی کردار ادا کریں، بلوچستان میں عوامی احتجاج...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیکیا رائیڈرز سے موٹرسائیکل چھینے والے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق بائیکیا رائیڈرز سے چھینی گئی 2 موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کی شناخت عدیل اور اظہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان ایپ استعمال کیے بغیر بائیکیا موٹر سائیکل بک کراتے اور گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیتے تھے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے...
    بھارت میں بندر شہری کا سام سنگ گلیکسی S25 الٹرا چھین کر بھاگ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بندر چھت کے اوپر بیٹھا ہوا ہے اور اس کے پاس شہری کا مہنگا موبائل ہے۔ اس شخص نے جیسے ہی بندر کو جوس کا پیکٹ پھینکا تو اس نے فوراً فون واپس کر دیا اور اسے شہری کی طرف اچھال دیا۔ Monkey Steals Samsung S25 Ultra in Vrindavan, Returns It For Mango Drink- #Watch #Monkey #SamsungS25Ultra #Vrindavan #ViralVideo pic.twitter.com/BQxqPtviyt — TIMES NOW (@TimesNow) March 17, 2025 سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کئی لوگوں کی ہنسی نہیں رک...
    اسلام آباد میں شہری کو اغوا کرکے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھینے والے گروہ میں شامل خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد تھانہ شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرکےچھینی گئی نقدی اورقیمتی موبائل فون بھی  برآمد کرلئے۔ ملزمان کی شناخت  زین طاہر ،احسان ، شاہ زیب اور عائشہ بی بی کے ناموں  سے ہوئی۔ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق  نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔
    اتوار کو بلوچستان کے ضلع بولان کے 4 مختلف مقامات بی بی نانی، آب گم، پیر غائب اور گرین ہوٹل کے مقام پر کالعدم تنظیم کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے مسلح افراد کی ناکہ بندی کے خلاف کارروائی کی تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او پولیس مچھ پیر بخش بگٹی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 راہ گیر جانبحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے جبکہ مسلح افراد پہاڑوں کی طرف رات کی تاریکی کے سبب فرار ہو گئے۔ پیر بخش بگٹی نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال مچھ منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق جانبحق افراد میں...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے اہم اعزاز چھین لیا۔ کپتان روہت شرما نے اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچ میں ون ڈے کرکٹ میں 9 ہزار رنز بنانے والے اوپنر کا اعزاز حاصل کیا۔ 37 سالہ روہت شرما نے پاکستان کے خلاف میچ میں اپنا پہلا رن مکمل کرنے کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کیا، جس کے بعد وہ ون ڈے میں 9 ہزار رنز بنانے والے چھٹے اوپنر بن گئے۔ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر ، سنتھ جے سوریا ، کرس گیل، ایڈم گلکرسٹ اور سورو گنگولی جیسے عظیم بیٹرز اوپننگ پوزیشن پر 9 ہزار سے زائد رنز...
    کراچی: راولپنڈی میں برطانیہ سے آئی فیملی کو ڈاکوؤں نے لاکھوں مالیت کے زیورات سے محروم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ مندرہ کے علاقے میں واردات کے دوران برطانیہ پلٹ فیملی سے 30 ہزار روپے نقدی، شاپنگ کا سامان اور 45 لاکھ روپے مالیت کے 15 تولے زیورات و ہیرے کی انگوٹھی چھین لی۔ احسن لطیف نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور جی ٹی روڈ پر مال سے شاپنگ کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اچانک مسلح کار سواروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر 30 ہزار روپے کی نقدی اور شاپنگ کا سامان چھین لیا جبکہ گاڑی میں سوار خاتون...
    اسلام آباد: جڑواں شہروں میں جرائم کی 2 بڑی وارداتیں ہوئیں، جن میں 20 لاکھ نقد چھین لیے گئے اور 60 تولہ سونا چوری کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے آئی ایٹ مرکز میں دن دیہاڑے 20 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ موٹرسائیکل پر پیٹرول پمپ کے 2 ملازمین کیش لے کر بینک میں جمع کروانے جارہے تھے کہ پیچھے سے موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان نے ٹکر ماری ۔ ڈاکوؤں کی ٹکر سے پیٹرول پمپ ملازمین سے کیش والا بیگ گرگیا ۔ 20 لاکھ روپے سے بھرا بیگ مسلح ملزمان لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعی کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کے...
    لاہور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے، صوبوں سے ان کا حق چھینا جا رہا ہے، عام آدمی کے لیے در در کے دھکے ہیں، حکمران اشرافیہ نے عدالتوں کو مفلوج ، ججوں جو تقسیم، پارلیمانی نظام کو برباد کر کے رکھ دیا ہے اور حکمران طبقہ اب عدلیہ کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی نوجوان نسل تحریک اسلامی سے وابستہ ہو کر ملک پر مسلط، جاگیر داروں، سرمایہ داروں، اقتدار کے حوس پرستوں کو مسترد کر کے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست اور ملک میں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے...
    بیونس آئرس، ارجنٹائن کی 24 سالہ رہائشی ماریانیلا اباسٹو پہلے کبھی مفت خدمات مہیا کرنے والی سماجی تنظیم کے پاس نہیں گئی تھی۔ لیکن آج وہ تنظیم کے بھرے پُرے صحن میں پرانی کرسی پر بیٹھی پلاسٹک کے ڈسپوزایبل کنٹینر سے کھانا کھا رہی ہے۔وہ اور اس کی چار سالہ بیٹی، الما 37 سالہ سربراہ خاندان، ساؤل کا انتظار کر رہی ہیں جو کھانا لینے گیا ہوا ہے۔ پچھلے ایک سال کے دوران اباسٹو اپنا گھر کھو بیٹھی ہے اور وہ ارجنٹائن کی حکومت کو اپنے موجودہ پریشان کن حالات کا ذمے دار ٹھہراتی ہے۔وہ کہتی ہے ’’اب گزاراہ کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ پہلے ہمارا گھر تھا۔ ہمیں سبسڈی تک رسائی حاصل تھی۔ لیکن حکومت نے اچانک سب...
    کراچی: سپر ہائی وے عثمانیہ ریسٹورنٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے راہ گیر  بچی جاں بحق ہوگئی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق  حادثے کے بعد بچی کی لاش کو  قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 6سالہ تانیہ دختر محمد عثمان کے نام سے ہوئی۔ بچی کا تعلق خانہ بدوش قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بچی اپنے والدین کے ہمراہ سڑک پار کررہی تھی کہ نامعلوم  ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔ریسیکو حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے بتایا کہ ڈمپر والا گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ بچی کے والد کے مطابق یہ لوگ پنجاب سے کراچی آئے ہیں اور گڈاپ سٹی میں جھگی میں رہتے ہیں۔ محنت...
۱