2025-05-23@02:37:39 GMT
تلاش کی گنتی: 13
«ہم صرف سچ بولتے ہیں»:
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستانی میڈیا کی ایک مرتبہ پھر تعریف کی ہے۔ایوان صدر میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ میڈیا ہمارا پلر ہے، آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔خیال رہے کہ آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازا گیا، صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ دی۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے سید عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کے اعزاز سے نوازاآرمی چیف عاصم منیر کو...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ میڈیا ہمارا فخر ہے جس نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔ ایوان صدر میں بیٹن آف فیلڈ مارشل کی تقریب کے بعد فیلڈ مارشل نے اعزاز لینے کے بعد مبارکباد وصول کرتے ہوئے سینئر صحافیوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ میڈیا ہمارا پلرہے،آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔ قبل ازیں ایوان صدر میں فیلڈ مارشل کو اعزاز دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت اور وزیراعظم نے عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل رب نواز کا کہنا ہے کہ ہمارے الفاظ نہیں کام بولتے ہیں۔ تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران پاک بحریہ کے نمائندے نے حالیہ کشیدگی میں پاک بحریہ کے کردار کی وضاحت کی۔ بریفنگ کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ ہمارے الفاظ نہیں کام بولتے ہیں، اب آپ کو پتا لگ گیا ہوگا کہ خاموش بیٹھا ہوا شخص کیا کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے انٹرنیشنل میڈیا کیلئے ہونے والی مشترکہ نیوز کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل نے ہی گفتگو کی تھی جب کہ وائس ایڈمرل رب نواز خاموش بیٹھے رہے تھے۔ جس...
ڈاکٹر میڈس گلبرٹ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اب غزہ میں رہنے کے بجائے جہنم میں رہنا پسند کروں گا، کیوں کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک بہت منظم نسل کشی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں طویل عرصے تک کام کرنے والے ایمرجنسی میڈیسن کے ڈاکٹر میڈس گلبرٹ کا کہنا ہے کہ الاہلی اسپتال پر حملہ شمالی غزہ میں کسی بھی ایسے شخص کے لیے سزائے موت ہے جسے شدید چوٹ یا صدمہ پہنچا ہو یا سرجری کی ضرورت ہو۔ الجزیرہ کے مطابق ناروے کے شہر ٹرمسو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر میڈس گلبرٹ نے کہا کہ وہ اس ہسپتال کو اچھی طرح جانتے ہیں اور انہوں نے اسے شمالی غزہ میں ایک بہت...
ہم حیران ہیں، پریشان ہیں، خامہ بدندان اورناطقہ سربگریبان بھی ہیں بلکہ دل بھی دھڑک رہا ہے اورجگر بھی پھڑک رہا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہوجائے کہیں ویسا نہ ہوجائے ، بات ہی کچھ ایسی بنتی ہے کہ سارے وجود میں سنسنی ہے ، آخر ’’بانی‘‘ کے خط میں ایسا کیا ہے اورایک خط میں ایسا کیا ہوسکتا ہے کہ حکومت کی ٹانگیں کانپنے لگی ہیں ، رونگٹے کھڑے ہوگئے ہیں اورہاتھ پیر لرزنے کانپنے لگے ہیں ؎ کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے بلکہ حکومت کانپ بھی رہی اوراس خبر کا ذریعہ بھی کوئی ایسا ویسا نہیں ہے، بڑا ہی باوثوق ثقہ اورسچا ذریعہ ہے یعنی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات و بیانات اورتعلقات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 فروری 2025ء) ہم دونوں سری لنکا کے انتہائی قدیم قلعے سگیریا کی ٹکٹیں لینے کے لیے ساتھ ساتھ کھڑے تھے۔ ایک بلند پہاڑ پر واقع یہ قلعہ تقریبا 473 برس بعد از مسیح تعمیر کیا گیا تھا اور اب وہاں اس کی صرف باقیات ہی بچی ہیں۔ میں نے دیکھا کہ اس نے ایک ہاتھ میں کڑا بھی پہن رکھا ہے۔ یہ سکھوں کی نشانی ہے۔ میں نے اسے انگلش میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم بھارت سے آئی ہو؟ اس نے کہا کہ نہیں میں کینیڈا سے آئی ہوں لیکن بھارت میں ہمارے رشتہ دار ہوتے ہیں اور سری لنکا کے مختصر قیام کے بعد میں سیدھا بھارت ہی...
وزیر دفاع خواجہ آصف :فوٹو فائل وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں لوگ بولتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں اصل چہرہ نہ پہنچانا جائے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ساری دنیا کرپٹ ہوجائے لیکن صحافت ایمان دار ہو تو سب ٹھیک ہوجائے گا، تمام ادارے برباد ہوجائیں لیکن صحافت آزاد ہو تو سب بہتر ہو جائے گا، اگر صحافت برباد ہوجائے تو کچھ نہیں بچتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی ایک قصیدہ گو بن چکا ہے، ماضی میں بہت بہتر تھا، میڈیا مالکان کو چاہیے کچھ تو اس کاروبار کو حقیقت کے قریب لے کر جائیں۔ پی ڈی ایم اتحاد کو پی ٹی آئی...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)دنیا بھر میں سمجھا جاتا ہے کہ خواتین مردوں کی نسبت زیادہ بولتی ہیں، اب امریکی اریزونا یونیورسٹی کی تحقیق سے یہ خیال درست ثابت ہوا۔تحقیق میں شامل 2197 مروزن نے ایک ہفتے تک باتیں ریکارڈ کرتا ننھا آلہ گردن میں پہنے رکھا اور معمول کی سرگرمیاں انجام دیں۔(جاری ہے) ریکارڈنگ کے تجزیے سے انکشاف ہوا، خواتین دن بھر اوسطا 13,349 الفاظ جبکہ مرد 11,950 الفاظ بولتے ہیں، یوں ضنف نسواں نے 1,073 الفاظ زیادہ بولے۔مگر ماہرین نفسیات کی رو سے یہ فرق زیادہ نہیں لہذا خواتین سے منسوب یہ منفی خیال غلط ہے کہ وہ باتونی ہوتی ہیں۔تجزیے سے یہ دلچسپ انکشاف بھی ہوا کہ سب سے کم بولنے والے...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اور سینیٹر ایمل ولی خان—فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اور سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ جتنا ہم بولتے ہیں اس سے تو ہم ہی پیکا کا پہلا نشانہ بنیں گے۔سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ ریاست کی سوچ کے خلاف کوئی بھی ہو گا اسے نشانہ بنایا جائے گا، میں اس پیکا ایکٹ کو کالا قانون سمجھتا ہوں۔ایمل ولی کا کہنا ہے کہ فیک نیوز کے لیے ہمیں اور میڈیا کو اعتماد میں لے کر کام کریں، فیک نیوز پر قانون بنے لیکن آزادی اظہار پر قدغن نہیں لگانا چاہیے۔ سینیٹ میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظورسینیٹ نے...
اسلام آباد: دنیا میں تقریباً 7 ہزار کے قریب زبانیں بولی جاتی ہیں ۔رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں انگلش (انگریزی) سب سے زیادہ مشہور اور بولی جانے والی زبان ہے جسے 142.5 کروڑ افراد بولتے ہیں۔ چین میں بولی جانے والی زبان کا اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے جسے 1.119 ارب افراد چین کے مختلف علاقوں میں بولتے ہیں۔ دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر بولی جانے والی زبان ہندی ہے اور ہندی زبان بولنے والوں کی تعداد 602 ملین ہے جبکہ 559 ملین افراد اسپینش (ہسپانوی) بولتے ہیں اور یہ 21 ملکوں کی سرکاری زبان بھی ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں کی فہرست میں اردو کا دسواں نمبر ہے...