علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا، عطا اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا، عطا اللہ تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025  سب نیوز 
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر اپنا ردِ عمل جاری کر دیا۔وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا، مہذب معاشروں میں احتجاج پر امن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلا گھیرا کرنے کی بجائے ایسے ہی “اوو اوو” کر کے احتجاج کر لیتے، قوم جانتی ہے کہ انتشار، فساد، جلا گھیرا آپ کا وتیرہ ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: احتجاج کا
پڑھیں:
چمن بارڈر سے ایک روزمیں 10 ہزارسے زائد افغان مہاجرین کو واپس بھیج دیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: چمن بارڈر سے تقریباََ 10 ہزار 7 سو افغان مہاجرین کو باعزت طریقہ سے افغانستان واپس روانہ کردیا گیا۔
افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، چمن کے بعد آج سے طورخم سرحد سے بھی شروع کردیا گیا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباََ 15 لاکھ 60 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی قانونی طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے، ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے، افغان مہاجرین کے لیے ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے نہ صرف رہائش بلکہ کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ افغان جنگ اور خانہ جنگی کے باعث پاکستان نے 40 سال تک افغانیوں کی بہترین میزبانی کی اور ایک عظیم مثال قائم کی، افغان مہاجرین کی واپسی کا اقدام پاکستان نے اپنی قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے تاہم اب پاکستان میں بغیر پاسپورٹ اور ویزا کے داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔