گیس کمپریسر مافیا کیخلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر ہوگی، ڈی سی کوئٹہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کمپریسر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 42 کمپریسر ضبط اور 4 افراد کو گرفتار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کمپریسر بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ جن میں مجموعی طور پر 42 کمپریسر ضبط اور 4 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسپیشل مجسٹریٹ حسام الدین کاکڑ نے محکمہ گیس کے اہلکاران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کمپریسر بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف دکانوں سے 32 کمپریسر ضبط کرکے 3 دکانداروں کو گرفتار کروایا۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سریاب نے گاہی خان چوک پر گیس کمپریسر بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 کمپریسر ضبط کرکے ایک دکاندار کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں گیس کمپریسر مافیا کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ اس دوران کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی کے مسئلے کے حل کیلئے گیس کمپریسر کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں گیس کمپریسر
پڑھیں:
افغانیوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات فراہم کرنیوالے گروہ کے 4 ملزمان گرفتار
---فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور زون نے کارروائی کے دوران افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات فراہم کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اسٹیشنری شاپ کی آڑ میں جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ہیں۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران موقع سے جعلی پیدائشی اور وفات کے سرٹیفکیٹس برآمد کیے گئے۔
کارروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر پشاور کے نام سے جعلی مہریں بھی برآمد ہوئیں۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمان سے جعلی پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹس اور اسٹامپ پیپرز بھی برآمد کیے ہیں۔