عمر ایوب، زرتاج گل سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، زرتاج گل سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمر ایوب، زرتاج گل، شیر افضل مروت، علی بخاری اور شعیب شاہین کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر چودھری زاہد آصف نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک کوئی بھی ملزم شامل تفتیش نہیں ہوا۔ جج نے استفسار کیا کہ ملزمہ زرتاج گل آئی ہیں، زرتاج گل نے روسٹرم پر آکر کہا کہ عدالت سے درخواست ہے پولیس یہیں پر شامل تفتیش کرے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت ہے پولیس اسٹیشن نہیں، آپ کی حد تک اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیتا ہوں۔ بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، رزتاج گل سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرکے سماعت 7 فروری تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد میں درج کیس کی سماعت ہوئی، جس میں علیمہ خان پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے ساتویں مرتبہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ دورانِ سماعت 30 سے زائد بینکوں نے علیمہ خان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ اس کے علاوہ 5 بینکوں نے علیمہ خان کے اور نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرائی، جس پر عدالت نے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے بینکوں کو ٹرسٹی اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ سماعت کے دوران عدالت میں 7 ملزمان اور تین وکلا پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔