شاہد سپرا:شہر میں مزید 3 امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا حتمی فیصلہ، تینوں پاسپورٹ دفاتر کو 24 گھنٹے کھولنے کے احکامات جاری۔

شہر میں مجموعی طور پر 4 دفاتر میں24گھنٹے پاسپورٹ اجراء کی سہولت میسر ہو گی،شملہ پہاڑی، ساندہ اور پیکو روڈ کوٹ لکھپت پر پاسپورٹ دفتر کھولے جائیں گے،پاسپورٹ دفاتر کو کھولنے کے لئے نادرا سینٹرز میں علیحدہ کاؤنٹر قائم ہوں گے۔
نادرا سینٹرز میں قائم ہونیوالے پاسپورٹ دفاتر پر علیحدہ عملہ تعینات کیا جائیگا،وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت کی روشنی میں تینوں دفاتر کو کھولا جا رہا ہے۔
آئندہ ہفتے تینوں پاسپورٹ دفاتر کو آپریشنل کر دیا جائے گا، سائلین پورا ہفتہ کسی بھی وقت دفاتر کا وزٹ کر کے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔

مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ : ارشد ندیم اورنیرج چوپڑا علیحدہ علیحدہ گروپس میں شامل

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپس کا اعلان کردیا گیا۔ جیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کو علیحدہ گروپس میں شامل کیا گیا ہے۔ ارشد ندیم کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، ان کے تھروز کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق4:45 پر ہوگا۔ ارشد ندیم کے گروپ میں 2 بھارتی پلیئرز روہت یادو اور یاش ویر سنگھ ، عالمی نمبر 3 اینڈرسن پیٹرز سمیت جولیس یگو اور لوئیس موریسیو ڈا سلوا بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں 84.50 میٹر لمبی تھرو کرنے والا براہ راست فائنل میں کوالیفائی کرے گا۔ مجموعی طور پر 12 بہترین تھرو کرنے والے کھلاڑی فائنل کھیلیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر سے ہزاروں پاسپورٹ چوری ہونے کا انکشاف
  • پاسپورٹ دفاتر سے ہزاروں پاسپورٹس چوری ہونے کا انکشاف
  • میچ ریفری کی تبدیلی: ایشیا کپ کھیلنے کا حتمی فیصلہ آج ہو گا: ترجمان پی سی بی
  • پی سی بی نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ : ارشد ندیم اورنیرج چوپڑا علیحدہ علیحدہ گروپس میں شامل
  • نادرا کا معمر شہریوں کے لیے فیس ریکگنیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
  • کوویڈ کے دوران بابا نے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا تو ہمیں دھمکیاں موصول ہوئیں: تارا محمود
  • نادرا نے شناختی کارڈ کے اندراج کے عمل کو مزید تیز کردیا
  • میچ ریفری تبدیل نہ کرنے پر پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
  • میچ ریفری تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ