Islam Times:
2025-08-16@15:58:52 GMT

حماس کی جانب سے لبنان کے نومنتخب صدر جوزف عون کو مبارکباد

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

حماس کی جانب سے لبنان کے نومنتخب صدر جوزف عون کو مبارکباد

جمعرات کی شام تحریک کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جانے اور اپنی پوری سرزمین کو صہیونی دشمن سے آزاد کرانے اور لبنان کے تحفظ کے لیے برادر لبنانی عوام کے اہداف کے حصول کے لیے نئے دور کی کامیابی کی امید کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جوزف عون کو لبنان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔  جمعرات کی شام تحریک کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جانے اور اپنی پوری سرزمین کو صہیونی دشمن سے آزاد کرانے اور لبنان کے تحفظ کے لیے برادر لبنانی عوام کے اہداف کے حصول کے لیے نئے دور کی کامیابی کی امید کرتے ہیں۔ بیان میں لبنان میں شہری امن اور لبنانی اور فلسطینی عوام کے درمیان بہترین تعلقات استوار کرنے، آبادکاری کے منصوبوں کو مسترد کرنے اور لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے انسانی اور سماجی حقوق کو قائم کر کے ان کے لیے ایک باوقار زندگی فراہم کرنے کے لیے کام کرنے کے لیے اپنے مطالبے اور خواہش کا اعادہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ جمعرات کے روز لبنانی پارلیمنٹ نے آرمی چیف جنرل جوزف عون کو لبنان کا چودھواں صدر منتخب کیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اور لبنان کے لیے کی طرف

پڑھیں:

خواتین کا مالی طور پر مستحکم مردوں کی جانب رجحان فطری ہے: ہمایوں اشرف

معروف اداکار ہمایوں اشرف نے ایک حالیہ گفتگو میں اس حقیقت پر روشنی ڈالی کہ موجودہ دور میں محبت اور رشتوں کے فیصلے زیادہ تر مالی استحکام سے جڑے ہوتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ آج کی محبت جذبات کے ساتھ ساتھ مادّی حقائق پر بھی قائم ہے اور یہ رویہ غیر حقیقی نہیں بلکہ ایک عملی سوچ کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس مالی وسائل نہ ہوں تو مسترد کیا جانا فطری امر ہے اور اس پر برا منانے کی ضرورت نہیں ہمایوں اشرف نے اپنی بہن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی ایسے شخص سے شادی کرنے کا سوچے جو کما نہیں رہا تو وہ اسے ضرور یہ مشورہ دیں گے کہ وہ فیصلہ کرنے سے پہلے اس پہلو پر سنجیدگی سے غور کرے ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی خاتون صرف مالی حیثیت کی وجہ سے انہیں مسترد کرے تو انہیں اس پر اعتراض نہیں ہوگا کیونکہ یہ اس کی ترجیح اور سوچ ہے اور بالکل اسی طرح اگر وہ اپنی بہن یا کزن کے لیے رشتہ دیکھ رہے ہوں تو وہ بھی لڑکے کی آمدنی اور مالی استحکام کو لازمی دیکھیں گے 

متعلقہ مضامین

  • دشمن کی گیدڑ بھبکیوں سے ہمیں کوئی خوف نہیں، حزب اللہ لبنان
  • لبنان میں داخلی جنگ کے گہرے بادل
  • حماس کی جانب سے مطالبات میں نرمی کا عندیہ، اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار
  • لبنانی حکومت اسرائیلی منصوبوں کی تکمیل میں مصروف ہے، شیخ نعیم قاسم
  • یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی قوم کو مبارکباد
  • خواتین کا مالی طور پر مستحکم مردوں کی جانب رجحان فطری ہے: ہمایوں اشرف
  • پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے قوم کو جشنِ آزادی کی مبارکباد
  • پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد، اتحاد اور ترقی کے عزم کا اعادہ
  • عمران خان سے رفقاء کی ملاقات کا دن، 6 افراد کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی
  • حزب اللہ کے ہتھیار لبنان کی دفاعی ڈھال