کوٹری بیراج پردرمیانے درجے کا سیلاب برقرار
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوٹری(مانیٹرنگ ڈیسک)دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔ گزشتہ روز کوٹری بیراج میں اپ اسٹریم پر پانی کی آمد 4 لاکھ 21 ہزار 75 کیوسک اور ڈاو¿ن اسٹریم پر 3 لاکھ 93
ہزار 560 کیوسک ریکارڈ کی گئی، جو دوپہر تک کم ہو کر بالترتیب 4 لاکھ 12 ہزار 965 کیوسک اور 3 لاکھ 86 ہزار 650 کیوسک تھی۔اتوار کو اپ اسٹریم بہاو¿ 3 لاکھ 87 ہزار 808 کیوسک کیوسک اور ڈاو¿ن اسٹریم 3 لاکھ 62 ہزار 253 کیوسک رہا، بیراج کی 4 نہروں کے لیے تقریباً 25 ہزار 555 کیوسک پانی نکالا گیا، سیلاب کی لہریں پہلے ہی گڈو اور سکھر بیراج سے گزر چکی ہیں، جہاں پانی کا بہاو¿ معمول پر آ گیا ہے۔دریں اثنا نصری بند، لکھت بند، مڈ بنگلی بند اور امری پل کے مقام پر دریائے سندھ میں دباو¿ برقرار رہا، جس کے باعث ریسکیو کی کارروائیاں مزید تیز کر دی گئیں۔ریسکیو 1122 شہید بے نظیر آباد نے علی خان ماری گاو¿ں کے درجنوں مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور مویشیوں و سامان کو بھی منتقل کرنے میں مدد فراہم کی۔حکام نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے اور کمزور علاقوں کے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور ریسکیو ٹیموں سے تعاون کریں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ وہ بندوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور مزید حفاظتی اقدامات کے لیے تیار ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راولپنڈی، گوجرخان روڈ پر تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی
راولپنڈی:راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے علاقے پنڈی گوجرخان روڈ پر تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق شخص گاڑی کے اندر پھنسا ہوا تھا جسے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔
زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن میں دو ایمبولینس اور ایک ایمرجنسی وہیکل نے حصہ لیا۔