data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250930-08-28
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شوگر ملز مالکان کی مخالفت کے باوجود وفاقی حکومت کی جانب سے مزید چینی کے درآمد کے لیے اقدامات جاری ہیں، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری کردیا۔ ٹینڈر دستاویزکے مطابق ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے بولیاں 6 اکتوبر تک طلب کی گئی ہیں جو اسی روز ہی کھولی جائیں گی اور چینی کی درآمد کے لیے25ہزارٹن سے کم کی بولی منظور نہیں کی جائے گی۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی درآمد کی مخالفت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ ملک میں کرشنگ سیزن کے آغاز یعنی 15 نومبر تک ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور چینی درآمد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اس سے قبل ٹی سی پی نے ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر 23 ستمبر کو کھولا تھا، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کوٹینڈر کے تحت 4 بولیاں موصول ہوئیں تھیں ، ٹی سی پی کو ٹینڈر میں کم سے کم بولی 534.

75 ڈالر فی میٹرک ٹن ملی تھی۔ ٹینڈر کے تحت 534.75 سے 568.50 ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئیں تھیں ٹینڈر کے تحت لوئس ڈرئیفوس کمپنی سوئٹزرلینڈ نیسب سے کم بولی دی تھی۔ خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے اس سال جولائی میں5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی ،چینی سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی حکومت نے چینی کی درآمد پر ٹیکسزسے استثنا دے رکھا ہے۔

سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چینی کی درا مد ایک لاکھ میٹرک ٹن ٹن چینی

پڑھیں:

حکومت آزاد کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے،وفاقی وزیر احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے۔ جمعرات کو مظفرآباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو زمینی صورتحال کا جائزہ لے گی اور آزاد کشمیر میں شراکت داروں سے ملاقاتیں کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم مظفرآباد کا اعلیٰ سطح کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ صورتحال کا قریب سے جائزہ لیا جا سکے اور عوام سے براہ راست بات چیت کی جا سکے، جہاں بھی قانونی حل ممکن ہو گا، حکومت عوام کے جائز مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے آزاد کشمیر کے محب وطن عوام کے جذبات کو تسلیم کرتے ہوئے علاقے میں پرامن رہنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ خطے اور دنیا بھر کی موجودہ صورتحال نہایت حساس ہے، کچھ قوتیں پاکستان میں بدامنی کا فائدہ اٹھا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں، اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم ایسے حالات پیدا نہ کریں جنہیں ملک کے امن اور استحکام کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔ وفاقی وزیرنے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل وخدشات سے پوری طرح باخبر ہے اور انہیں پرامن اور تعمیری انداز میں حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم آزاد کشمیر کے عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کے مسائل کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا، ہماری امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں مزید بارشوں کا امکان‘ بھارت سے دریاؤں میں دوبارہ سیلابی پانی چھوڑے جانے کا خدشہ
  • 500 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون آرچ بشپ کا تقرر؛ قدامت پسندوں کی سخت مخالفت
  • چینی درآمد کرنا کسانوں اور ملکی انڈسٹری کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
  • چین اور سنگاپور اہم تعاون کرنے والے شراکت دار ہیں، چینی صدر
  • شوگر کے وافر ذخائر کا دعویٰ، مزید درآمد روکنے کا فیصلہ
  • حکومت کا چینی کی مزید درآمد روکنے کا فیصلہ
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 29 افراد متاثر
  • راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، مزید 29 کیسز سامنے آگئے
  • حکومت آزاد کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے،وفاقی وزیر احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو
  • ٹرانسپورٹ مالکان نے کرائے بڑھانے کا فیصلہ سنادیا