پاراچنار کے سلسلے میں ملک بھر کے عوام نے استقامت کا مظاہرہ کیا، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
حیدر آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان مشاورت ہمآہنگی اور مشترکہ پروگرامز کی کامیابی کیلئے صوبائی اور ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹیز قائم کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان ہم آہنگی کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کوآرڈینیشن کمیٹیز قائم کر دی گئی ہیں۔ یہ بات انہوں نے مسجد نبوی حیدرآباد میں مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع حیدرآباد کے صدر سید وقار حسین زیدی، رابطہ سیکرٹری زوار دلدار چھلگری، عزاداری ونگ کے ڈویژنل مسئول صفدر عباس، مولانا گل حسن مرتضوی اور مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عمران علی دشتی، ضلعی رہنماء سید مدثر رضوی، نظام الدین انقلابی و دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پارا چنار کے عوام کے حق میں آواز بلند کرکے ملک بھر کے عاشقان اہل بیت نے بیداری اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان مشاورت ہم آہنگی اور مشترکہ پروگرامز کی کامیابی کے لئے صوبائی اور ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹیز قائم کی گئی ہیں۔ جن کا ہر چوتھے مہینے اجلاس لازمی ہے۔ بعد ازاں علامہ مقصود علی ڈومکی نے جھانگارا پہنچ کر شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنماء سید اسد شاہ سے ان کی دادی اماں کی وفات پر تعزیت کی۔ انہوں نے اس موقع پر خاصخیلی محلہ میں مجلس وحدت مسلمین یونٹ جھانگارا کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ تنویر حسین خاصخیلی و دیگر نے علامہ مقصود علی ڈومکی کو سندھی ثقافت کا تحفہ اجرک پیش کیا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا خصوصی انٹرویو
اپنے خصوصی انٹرویو میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ملک چلانا ہے تو آئین پر عمل پیرا ہونا پڑے گا، ہم کسی صورت فوج کے غزہ میں جانے کی حمایت نہیں کرسکتے، اپنے بھائیوں کو اپنے ہی بھائیوں کے ہاتھوں سے قتل ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئے۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامعۃ الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس جعفری کا کردار نمایاں ہے۔ وحدت مسلمین کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اتحاد امت کے داعی ہیں۔ ان سے مشرق وسطیٰ اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial