اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ ملاقات کررہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کردیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز سنائے گئے اپنے فیصلے میں چیئرمین پی ٹی اے کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہٰذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔

بعد ازاں حفیظ الرحمان نے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔

متعلقہ مضامین