کارساز حادثہ کیس: آئندہ سماعت پر ملزمہ کیخلاف فرد جرم عائد ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے خلاف منشیات کے استعمال کے کیس میں آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔
سٹی کورٹ کراچی میں کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے خلاف منشیات کے استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی۔
وکیل صفائی نے ملزمہ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کروا دیا ہے۔
کراچی کے علاقے کار ساز کے روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے کی تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے کے پیشِ نظر آئی جی سندھ کی جانب سے تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ملزمہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔
عدالت نے مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی 8 فروری تک ملتوی کر دی۔
ملزمہ کی جانب سے مقدمے میں بریت کی درخواست بھی دائر ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کارساز حادثہ
پڑھیں:
بشریٰ بی بی نے عدالت سے سزا معطلی کیس کی جلد سماعت کی درخواست کر دی
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادی۔ درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل پالیسی کے مطابق ضمانت اور سزا معطلی کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر سنا جاتا ہے، درخواست گزار کے کیس کو بلا جواز پسِ پشت ڈالا جارہا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کیس مقرر نہ کرنا ویمن پروٹیکشن ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے منافی ہے۔ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔