چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل تسلیم کرنے پر محمد حفیظ کی پی سی بی پر شدید تنقید
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی:
سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ نے چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل قبول کرنے پر پی سی بی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پی سی بی نے پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آکر چئمپئینز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے کے موقف کی مخالفت اور پھر بھارت کے میچز نیو ٹرل مقام پر کرانے کے فیصلے کو قبول کرلیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کے ایچ پی سی اوول گراونڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ابتدا میں اپنائے جانے والے اصولی موقف پر پی سی بی قائم نہیں رہا، 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا پاکستان نہ آںا ایک کمی کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ 1996 کے عالمی کپ کے بعد ایک طویل مدت تک پاکستان میں آئی سی سی کا ایونٹ نہ ہونا کئی سوال کھڑے کرتا ہے لیکن اب چیمپئینز ٹرافی کا منعقد ہونا خوش آئند ہے اور پاکستان کو اس کا مثبت پیغام دینا چاہیے۔
محمد حفیظ نے کہا کہ نوجوان بیٹر صائم ایوب پاکستان کر کٹ کا اثاثہ ہیں،انجریز کھیل کا حصہ ہوتی ہیں، تاہم صائم ایوب کے معاملہ کی درست انداز میں دیکھ بھال کی جائے، قوی امید ہے کہ کہ صائم ایوب جلد فٹ ہوجائیں گے اور چیمپئینز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے دس سے پندرہ برس تک صائم ایوب کی پاکستان کرکٹ کو خدمات میسر آ سکتی ہیں، محمد حفیظ نے سینیئر بیٹر فخر زمان کی پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لیے امیدں لگالیں اور کہاکہ آئی سی سی کے میگا ایونٹ کے لیے اگر قومی ٹیم میں فخر زماں کی واپسی ہوئی تو یہ پاکستان کے لیے اچھا شگون ہوگا۔
پریزیڈنٹ کپ میں دفاعی چیمپئین ایس این جی پی ایل کے کوچ کی زمہ داری ادا کرنے والے محمد حفیظ نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی بہت اہمیت ہے، فرسٹ کلاس کرکٹ سے پلیئرز نکال کر اسٹرائیکر کیمپ میں بھیجا جارہا ہے،اس کیمپ کا حصہ بننے والے کرکٹرز کو پی ایس ایل میں بھی جگہ نہیں ملنی چاہیے جبکہ ایسا کیمپ سیزن میں نہیں ہونا چاہیے۔
محمد حفیظ نے جاری فرسٹ کلاس ایونٹ پریزیڈینٹ کپ میں سہولیات میسر نہ آنے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایچ پی سی اوول گراؤنڈ ،نیشنل اسٹیڈیم پر ٹیموں کے لیے سہولیات کا فقدان رہا، پینے کا مناسب پانی نہ ملا، کھلاڑیوں کے لیے ڈریسنگ روم نہیں تھا جبکہ واش روم کی بنیادی سہولت غیر معیاری تھی، پی سی بی کی تمامتر توجہ چیمپیئنز کپ کو ایک کامیاب ایونٹ بنانے پر توجہ مرکوز تھی، وہ اپنی ترجیحات پر توجہ دے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محمد حفیظ نے صائم ایوب نے کہا کہ کرکٹ ٹیم پی سی بی کے لیے
پڑھیں:
نومنتخب آسٹریلوی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی شدید مذمت
آسٹریلیا کی نئی منتخب پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کے دوران فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی گرینز کی ڈپٹی لیڈر سینیٹر مہریں فاروقی نے اٹارنی جنرل سیم موسٹن کی تقریر کے دوران احتجاجاً پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا۔
جس پر لکھا تھا کہ’’غزہ بھوکا مر رہا ہے، الفاظ کافی نہیں، اسرائیل پر پابندی لگاؤ۔‘‘ متعدد ارکان بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔
ہوم افیئرز کے وزیر ٹونی برک نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ ناقابل دفاع ہے، یرغمالیوں کو اب بھی رہا کیا جانا چاہیے لیکن جنگ کو ختم ہونا چاہیے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے ایک مشترکہ بیان خط کی صورت میں بھیجا گیا ہے جس میں غزہ کی صورت حال پر سخت مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پارلیمنٹ کے باہر بھی سیکڑوں افراد جمع تھے جنھوں نے غزہ کے حق میں مظاہرہ کیا اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
غزہ کے حق میں احتجاج کرنے والے مظاہرین میں کچھ نے پارلیمنٹ میں گھسنے کی کوشش بھی کی جس پر پولیس اہلکاروں نے درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔
خیال رہے کہ حالیہ انتخابات میں لیبر پارٹی نے 150 رکنی ایوانِ نمائندگان میں سے 94 نشستیں حاصل کیں، جو 1996 کے بعد کسی بھی حکومت کی سب سے بڑی اکثریت ہے۔
اپوزیشن جماعت لبرل پارٹی کو محض 43 نشستیں ملیں جبکہ باقی 13 نشستیں آزاد اور چھوٹی جماعتوں کے پاس ہیں۔
سینیٹ میں کسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں، جہاں لیبر پارٹی کے 29، کنزرویٹو اپوزیشن کے 27، جبکہ گرینز کے 10 ارکان ہیں۔