Islam Times:
2025-04-25@12:30:56 GMT

ہم نے امریکہ کے اہم ترین اسلحے کو بے وقعت کر دیا ہے، صنعاء

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

ہم نے امریکہ کے اہم ترین اسلحے کو بے وقعت کر دیا ہے، صنعاء

نتین یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں مھدی المشاط کا کہنا تھا کہ تمہاری دھمکیوں سے تو ہمارے بچے بھی نہیں ڈرتے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ "مهدی المشاط" نے ملک پر امریکہ و برطانیہ کی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پر کہا کہ ہم پر ان ممالک کے حملے ناجائز و غیر قانونی ہیں۔ مھدی المشاط  نے کہا کہ اس امریکی و برطانوی جارحیت کا ہدف مجرم صیہونی رژیم کو سپورٹ فراہم کرنا اور غزہ میں انسانیت سوز جرائم کا تسلسل جاری رکھنا ہے۔ یمن پر ایک سال سے جاری یہ جارحیت امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی شکست جب کہ ہماری عوام کے پختہ ارادے کی کامیابی ہے۔ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے غزہ کی حمایت میں ایک وسیع و عالمی یکجہتی کا منظرنامہ تشکیل دیا۔ ہماری مسلح افواج بحیرہ احمر میں صیہونی رژیم سے متعلق بحری جہازوں کو روکنے میں کامیاب رہی۔ انہوں نے کہا کہ یمن عسکری اعتبار سے امریکہ کے بہترین ہتھیار یعنی طیارہ بردار بحری بیڑے کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ ہمارے ڈرونز و میزائل یونٹس کامیابی سے صیہونی ریڈاروں کو روندتے ہوئے اسرائیلی اہداف کو جا لگے۔ اصل بات یہ ہے کہ ہمارا ملک ہائپر سونک میزائل ٹیکنالوجی میں بہت آگے بڑھ چکا ہے۔

مھدی المشاط نے کہا کہ یمن نے گزشتہ ایک سال میں امریکہ کے 14 جدید ڈرونز مار گرائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ہم پر صرف عسکری حملے نہیں کر رہا بلکہ اقتصادی، سیاسی و انسانی دباو بھی ڈال رہا ہے۔ طوفان الاقصیٰ کے بعد امریکہ نے ہمیں بہت زیادہ ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی۔ لیکن ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے نتین یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری دھمکیوں سے تو ہمارے بچے بھی نہیں ڈرتے۔ دنیا نے واضح طور پر دیکھا کہ تمہارے حملے ہماری عوام کو ڈرانے میں ناکام رہے۔ آخر میں مھدی المشاط نے کہا کہ اگر صیہونیوں کو ہم پر حملے کے لئے بھیجا جائے تو انہیں اپنے حکام کو انکار کرنا چاہئے۔ بہرحال ہم یمن کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال میں یمن نے متعدد بار طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے کو نشانہ بنایا جس میں سے ایک حملہ گزشتہ روز انجام دیا گیا تھا۔ اسی سلسلے میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان "یحییٰ سریع" نے خبر دی کہ ہماری فورسز نے میزائلوں اور ڈرونز سے "ٹرومین" نامی طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے کو نشانہ بنایا۔ یحییٰ سریع نے بتایا کہ ٹرومین پر حملہ کر کے یمن پر ہونے والے ایک فضائی حملے کو ناکام بنا گیا۔ ہماری اس کارروائی کے بعد مذکورہ بحری بیڑہ بحیرہ احمر سے فرار کر گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مھدی المشاط نے کہا کہ انہوں نے ایک سال

پڑھیں:

مائنز اینڈ منرلز بل امریکی اشارے پر آیا، ہماری صوبائی خودمختاری ختم ہوجائے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ امریکی  مائنز اینڈ منرلز بل منظور کروانا چاہتے ہیں لیکن اس سے ہماری صوبائی خودمختاری ختم ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مائنز اینڈ منرلز مجوزہ ایکٹ پر پی ٹی آئی منقسم، کیا علی امین گنڈاپور ایکٹ پاس کرا سکیں گے؟

بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ مائنز اینڈ منرلز بل کو پاکستان اور امریکا کے مابین تجارت کا توازن بنانے کا ذریعہ قرار دے چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق نے یہ بل منظوری کے لیے چاروں اسمبلیوں کو بھیجا ہے جب کہ حکومت کوئی بل اسمبلی نہیں بھیج سکتی جب تک کابینہ سے پاس نہ کرالیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مشاورت کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے اور بل کے پاس ہونے کی صورت میں جو خفا ہوگا وہ عدالت جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے کہ اس بل پر بحث کرائی جائے اور سیمینار کرایا جائے۔

’مائنز اینڈ منرلز بل پاس کرنا صوبے سے غداری ہوگی‘

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے جس پر میں اس کا مشکور ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بل کو جلد بازی میں پاس کرنا صوبے سے غداری ہو گی۔

’عمران خان نے ملاقات نہیں کرنے دی گئی‘

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود میری بانی چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔

مزید پڑھیے: حکومتی ارکان مائنز اینڈ منرلز بل پر رو رہے ہیں تو کابینہ میں کیسے منظور ہوگیا؟ اپوزیشن لیڈر کے پی

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات جس کے کہنے پر کیے گئے ہیں وہ ملک کا دوست نہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بھی اب کہہ دیا ہے کہ ہمیں آپ کے جوڈیشل سسٹم پر اعتراض ہے۔

’ہم فرنگیوں کے غلام جبکہ افغان آزاد رہے ہیں‘

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم فرنگی کے غلام جبکہ افغان آزاد رہے ہیں۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ امریکا کو خوش کرنے کے لیے اس حد تک نہ جایا جائے بلکہ افغانستان کے معاملے پر بحث کی جائے۔

’جن کو ہم نے خوش آمدید کہا تھا آج انہیں دھکے دے کر نکال رہے ہیں‘

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے افغان شہریوں کی پاکستان سے بیدخلی کے حولے سے کہا کہ جن لوگوں کو ہم نے خوش دلی سے خوش آمدید کہا تھا آج ان کو دھکے دے کر نکال رہے ہیں جو ہم پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل کے جائرے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انہوں نے یہاں اپنی جائیدادیں بنائی ہیں لہٰذا ان کو باعزت راستہ دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

مائنز اینڈ منرلز بل مائنز اینڈ منرلز بل اور کے پی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور

متعلقہ مضامین

  • امریکہ نئے دلدل میں
  • پاکستان کی قیادت میں کئی ملکوں کا "آپریشن سی اسپریٹ" کا آغاز
  • پہلگام حملے میں مردہ قرار دیئے گئے جوڑے کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
  • خدا نخواستہ جنگ ہوئی تو یہ پاکستان اور بھارت نہیں پورے خطے میں پھیلے گی، فیصل واوڈا
  • پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کا فوکسڈ آپریشن
  • بھارتی ڈراما پھر فلاپ، پہلگام واقعے میں مردہ قرار دیا گیا جوڑا سامنے آگیا
  • بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے کے متاثرین زندہ و سلامت نکلے
  • اویس احمد بلگرامی کی جنید انوار سے ملاقات
  • مائنز اینڈ منرلز بل امریکی اشارے پر آیا، ہماری صوبائی خودمختاری ختم ہوجائے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • چینی صدر کا فوجی-سول اتحاد پر زور