اُمید ہے کہ عمران خان سے نگرانی سے پاک ماحول میں ملاقات ہوگی، علامہ ناصر عباس جعفری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کا آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مذاکراتی عمل سے متعلق بانی سے ملاقات پر مذاکراتی کمیٹی رکن علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ اُمید ہے سرویلنس سے پاک ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلی مرتبہ گئے تو ڈیڑھ گھنٹے ملاقات کے لیے انتظار کرتے رہے۔علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ابھی ملاقات ہونا اہم ہے، مناسب جگہ اور وقت ہونا چاہیئے، ملاقات کے لیے اتنا مناسب وقت تو ہو کہ بات مکمل ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو تنگ نظری کے بجائے کشادہ دلی دکھانی چاہیئے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کا آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا آج دن 2 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات مذاکراتی کمیٹی
پڑھیں:
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ملتان میں استاد العلماء علامہ سید محمد تقی نقوی سے اہم ملاقات
اس موقع پر جامعہ کے علماء کرام و طلباء عظام بھی موجود تھے، حالیہ پنجاب میں سیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں کے حوالے سے زہرا(س) اکیڈمی پاکستان کیجانب سے مسلسل سیلاب زدگان کی خدمات اور دیگر ملی و قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی، پاکستان و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ کی جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ شیعہ میانی ملتان میں استاد العلماء علامہ سید محمد تقی نقوی سے اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں قبلہ محترم نے سیکرٹری جنرل کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر جامعہ کے علماء کرام و طلباء عظام بھی موجود تھے، حالیہ پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے حوالے سے زہرا(س) اکیڈمی پاکستان کی جانب سے مسلسل سیلاب زدگان کی خدمات اور دیگر ملی و قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر زہرا ( س) اکیڈمی پاکستان کے رفقاء جناب سہیل رضا صالحی، رفعت عباس زیدی، مولانا رفیق مہدی و دیگر ہمراہ موجود تھے۔