دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز
دبئی : دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کا شاندار انداز میں آغاز ہوا بالی ووڈ سپر اسٹار شاہد کپور، پوجا ہیگڑے اور سونم باجوہ نے ایک بلاک بسٹر افتتاحی تقریب کی قیادت کی ۔ خطے کے سب سے بڑے ٹی 20 ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے لئے مشہور ’’رنگ آف فائر‘‘ کا اہتمام کیا۔
جشن کا اختتام زبردست آتش بازی کے مظاہرے سے ہوا جو سیزن کے آغاز کا اشارہ دیتا ہے۔ بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر جیکی بھگنانی اور مشہور میزبان ردھیما پاٹھک بھی اس جشن میں شریک تھیں۔
دنیا بھر کے ناظرین مختلف نشریاتی پلیٹ فارم سے یہ رنگارنگ تقریب دیکھی۔
ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس کرکٹ میلے میں دنیا کے چند بہترین کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افتتاحی تقریب
پڑھیں:
لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
لاہور کے کرکٹ شائقین نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔اس فیصلہ کن مقابلے میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ اتنی بڑی تعداد میں میچ دیکھنے آئے کہ نیا ریکارڈ بن گیا۔ہفتے کو لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے لیے 32 ہزار 437 افراد اسٹیڈیم میں موجود تھے۔اتنی بڑی تعداد میں شائقین کے آنے پر قذافی اسٹیڈیم کی اسکرین پر ہاؤس فل بتایا گیا۔ یہ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ کراؤڈ تھا۔ اتنی بڑی تعداد میں آج سے پہلے ہوم گراؤنڈ پر شائقین میچ دیکھنے نہیں آئے۔لاہور کے کرکٹ شائقین نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کھیل سے کس قدر والہانہ محبت کرتے ہیں۔واضح رہے پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔گرین شرٹس نے جنوبی افریقا کا 140 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور سیریز 1-2 سے جیت لی۔