ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے ذریعے معیشت میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے 2024ء میں 29.6 ارب روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی منظوری دی، سرمایہ کاری بینکنگ، توانائی، فارماسیوٹیکل سمیت دیگر اہم شعبوں پر مشتمل آرامکو ایشیا کا ’’گو‘‘ پٹرولیم میں 40 فیصد حصص کا حصول، اقتصادی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔
کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق
ڈچ مصری کمپنی کی جانب سے ایڈوانس پاکستان مائیکروفنانس بینک میں سرمایہ کاری سے مالیاتی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ متوقع ہے،اطالوی کمپنی کی فاطمہ رائس ملز میں 50 فیصد حصص کی سرمایہ کاری، زرعی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی نئی مثال ہے جبکہ سوئٹزرلینڈ کی معروف کمپنی کا ٹوٹل پارکو کے 50 فیصد حصص خرید کر توانائی کے شعبے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی نجی کمپنی نے ’’شیل‘‘ کے 77 فیصد حصص خرید کر پاکستان اور خلیجی ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے معاشی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات خوش آئند ہیں۔
پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں پھر بڑھنے کا امکان
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیرخزانہ کی ترک سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں ترکیہ کے وزیر خزانہMehmet Simsek سے بات چیت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی وسیع گنجائش پرزور دیا۔وزیر خزانہ نے اس امر کا اعتراف کیا کہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی موجودہ سطح گنجائش سے کم ہے۔
انہوں نے ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں کو پاکستان میں بالخصوص ڈیری، پنیر اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعے تلاش کرنے کی دعوت دی۔ادھر، ہالینڈ کی کوئین میگزیما سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل رسائی کو بڑھانے اور اداروں کے درمیان ڈیٹا کے مؤثر تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کی تعلیم کو یقینی بنانا،اُن کی مالی شمولیت، کاروباری مواقع اور انہیں با اختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
اشتہار