پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اپنے ہی ضلع ڈی غازی خان ( ڈی جی خان) میں بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آئی ہے، جس کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی۔

مالی بے ضابطگی کی آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کے دور اقتدار میں ضلع ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں میں سرکاری فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ میں ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں کے فنڈ کی سرکاری رقم خرچ کرنے کی باضابطہ منظوری ہی نہیں لی گئی، ڈی جی خان کے سرکاری اسکولوں میں رقم کی محکمانہ طور پر معائنہ کرنے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

2020-21 میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈی جی خان نے فرنیچر اور دیگر اشیا کی خریداری کے لیے 99 ملین روپے خرچ کیے تھے، تاہم فرنیچر اور دیگر اشیا کی ضرورت کی کسی بھی سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

آڈٹ ڈپارٹمنٹ کی مالی بے ضابطگی کی نشان دہی پر ڈسٹرکٹ اتھارٹی ڈی جی خان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب بنایا تھا۔

تاہم رہنما عثمان بزدار نے 9 مئی 2023 کے سانحے کے بعد سیاست سے دسبتردار ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ ملک کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ہمیشہ بہتری کی سیاست کی، اور اس کی حوصلہ افزائی کی ہے، لیکن موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر میں نے ساست سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مالی بے ضابطگی ڈی جی خان

پڑھیں:

راولپنڈی میں موسم تبدیل ہوگیا مگر ڈینگی نے اپنے خطرناک وار نہ چھوڑے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 نئے ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق راولپنڈی میں اب تک رواں سیزن 14,744 مریضوں کی اسکریننگ مکمل 994 مشتبہ افراد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈینگی سے تاحال راولپنڈی میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت 56 مریض زیرِ علاج ہیں۔ انسدادِ ڈینگی مہم کے دوران 57 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ 1,81,234 گھروں میں لاروا برآمد ہوا جبکہ  24,514 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ 

ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ 4,509 ایف آئی آر، 1,858 مقامات سیل، 3,521 چالان، 1 کروڑ 9 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • گندم ،آٹا، سبزی مافیا…مریم نواز سرنڈر نہیں کریں گی
  • آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آٹ لک رپورٹ جاری، پاکستان میں بیروزگاری میں کمی کی پیشگوئی
  • پنجاب حکومت کا 500 ارب روپے کی عوامی فنڈز سے منافع بخش سرمایہ کاری کا فیصلہ
  • عثمان بزدار دور کی 200 ملین روپے کی بڑی مالی بے ضابطگی ، سرکاری افسران ملوث قرار
  • بزدار دورِحکومت میں 20 کروڑ کی ہیر پھیر، انکوائری رپورٹ میں گھپلوں کا انکشاف
  • راولپنڈی میں موسم تبدیل ہوگیا مگر ڈینگی نے اپنے خطرناک وار نہ چھوڑے
  • عثمان بزدار دور میں 20 کروڑ کی مالی بے ضابطگی بے نقاب، سرکاری افسران ملوث قرار
  • مرید کے میں مظاہرین کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایس ایچ او سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
  • پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز یونین انتخابات، غازی گروپ کامیاب
  • کیا افغان حکومت کو نظر نہیں آرہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے ؟ تجزیہ کار عثمان شامی