دنیا میں ٹرسٹ بنانے پر نوبل پرائز دیا جاتا ہے، عمران خان کو شرمندہ کیا جا رہا ہے، وقاص اکرم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز

پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کسی بھی دوسرے ملک میں ٹرسٹ بنانے پر نوبل پرائز دیا جاتا ہے، یہاں فلاحی کام کرنے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ سے کسی نے ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا، القادر ٹرسٹ کا پیسہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے اکانٹ میں نہیں آیا، نیب نے جو گواہان پیش کئے انہوں نے ثبوت دے دئے کہ بانی پی ٹی آئی کے اکانٹ میں پیسے نہیں آئے، کسی بھی ملک میں ٹرسٹ بنانے پر نوبل پرائز دیا جاتا ہے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 190 ملین پیسے پاکستان آئے اچھی بات ہے، فلاحی کام کرنے والوں کو آج شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا کوئی تعلق نہیں، القادر ٹرسٹ میں خان صاحب کی بریت ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے واضح کردیا کہ میں جھکوں گا نہیں، ہائی کورٹ میں گملے توڑنے کا کیس بھی بانی پی ٹی آئی پر بنا دیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ وقاص اکرم رہا ہے

پڑھیں:

وزارت داخلہ کا عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد سے متعلق بیان سامنے آگیا

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بہن علیمہ خان کی جانب سے ان کے بیٹوں کی ویزے کے لیے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ نے بھی ردعمل دے دیا۔

ایکسپریس کو وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی کوئی ویزا درخواست وزارت داخلہ میں زیر غور نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فیملی ویزا یا کسی بھی قسم کا ویزا وزارت داخلہ جاری نہیں کرتی اور وزارت داخلہ کے بارے میں دعویٰ خلاف حقیقت ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس نوعیت کا ویزا صرف ہائی کمیشن اور وزارت خارجہ کے دائرہ کار میں آتا ہے۔

قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کے لیے درخواست جمع کرائی ہے اور ویزے کا عمل وزارت داخلہ میں زیر غور ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے خود جلاوطنی کی درخواست کی، ہم نے مسترد کیا، وزیرِ مملکت حذیفہ رحمان کا تہلکہ خیز انکشاف
  • بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئینگے، سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، عمران خان
  • عمران خان نے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، ان کا نائیکوپ گم ہو گیا ہے، علیمہ خان
  • عمران خان کے بیٹے قاسم کا ہیپاٹائٹس سے قیدیوں کی اموات کا دعویٰ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے مسترد کردیا
  • بھارت نے علی امین گنڈاپور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، سلمان اکرم راجا
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کی درخواست دیدی
  • وزارت داخلہ کا عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد سے متعلق بیان سامنے آگیا
  • کچھ مخصوص علاقوں میں داعش اور ٹی ٹی پی کے جنگجو موجود ہیں: سلمان اکرم راجہ
  • ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں، چینی برآمد و درآمد پر غلط تاثر پیدا کیا جاتا ہے: رانا تنویر
  • کراچی میں جوڑے کے قتل میں بڑی پیش، مقتولہ کا بھائی ہی ملوث نکلا