نیویارک؛ کرپٹو کرنسی میں 20 لاکھ ڈالر کا فراڈ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
نیویارک میں ’آن لائن‘ کام کرنے کے خواہشمندوں سے جعل سازوں نے 20 لاکھ ڈالر کرپٹو کرنسی ہتھیالیے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹارنی جنرل لیتیتیا جیمز نے ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں شہریوں سے 20 لاکھ ڈالر سے زائد کرپٹوکرنسی کا انکشاف ہوا ہے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ جو ان کے بقول یہ رقوم شہریوں اور ملک کے دیگر افراد سے بٹورے گئے تھے۔
لیتیتیا جیمز نے مزید کہا کہ نامعلوم نیٹ ورک نے آن لائن کام کرنے کے خواہشمند افراد کو نشانہ بنانے کے لیے ٹیکسٹ پیغامات بھیجے تھے۔
جس میں کہا گیا تھا کہ آن لائن مصنوعات کا جائزہ لینے اور پیسے کمانے کے لیے انہیں کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس کھولنا پڑیں گے اور ان مصنوعات کی قیمتوں کے برابر یا اس سے زیادہ کا بیلنس رکھنا لازمی ہوگا۔
یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی کہ انہیں اپنی سرمایہ کاری اور کمیشن واپس مل جائے گا لیکن کسی کو رقم واپس نہیں دی گئی۔
اٹارنی جنرل نے سائبر کرائم سے تفتیش کرانے اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینے کی اپیل کی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
کراچی:زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد زرمبادلہ کی مجموعلی مالیت 19 ارب 91 کروڑ سے زائد کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہو نے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 45 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور زرمبادلہ کی مجموعی مالیت 19 ارب 91 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 46 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔