عمران خان نے چوری چھپانے کیلئے القادر ٹرسٹ بنایا، طلال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
عمران خان نے چوری چھپانے کیلئے القادر ٹرسٹ بنایا، طلال چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز
فیصل آباد(آئی پی ایس )مسلم لیگ(ن)کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے چوری چھپانے کے لیے القادر ٹرسٹ بنایا گیا۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ(ن)کے رہنما طلال چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ القادرٹرسٹ کیس کا فیصلہ آنیوالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی ایجنسی نے190ملین پاونڈ کیس کی انکوائری کی، جو پیسے خزانے میں آنے تھے وہ کاروباری شخصیت کی جیب میں ڈال دیئے گئے ، بند لفافے میں معاہدہ کابینہ کیسامنے پیش کیا گیا۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں پس پردہ شہزاد اکبرنے کاروباری شخصیت سے ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی اس سارے معاملے میں ملوث تھے،190ملین پاونڈ کے بدلے زمین حاصل کی گئی، 190ملین پاونڈ کی چوری کو چھپانے کے لیے القادر ٹرسٹ بنایا گیا۔طلال چودھری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں بنی گالہ منی گالہ بن گیا تھا، لین دین ہوتا رہا، بشری بی بی لین دین اورکمیشن لیتی تھیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: القادر ٹرسٹ بنایا
پڑھیں:
اسرائیلی یرغمالیوں کو انسانی ڈھال بنایا تو نتائج سنگین ہوں گے، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی تنظیم حماس کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ کیا جائے، ورنہ نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ حماس یرغمالیوں کو اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے مقابلے میں انسانی ڈھال بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حماس رہنماؤں کو اس اقدام کے بھیانک نتائج کا بخوبی اندازہ ہونا چاہیے۔
ٹرمپ نے ممکنہ اقدام کو ’’انسانی المیہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا نے ایسے مظالم کم دیکھے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے ورنہ تمام شرطیں ختم تصور ہوں گی۔
ادھر امریکی صدر نے ایک بار پھر قطر کو اپنا قریبی اتحادی قرار دیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔