13 جنوری سے سکول کھلنے کا اعلان، سیکرٹری ایجوکیشن نے افواہوں کی تردید کی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لاہور: سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے 13 جنوری سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کے بارے میں نہ تو کوئی فیصلہ کیا گیا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تجویز زیر غور ہے۔
خالد نذیر وٹو نے والدین سے درخواست کی کہ افواہوں پر دھیان دینے کے بجائے محکمہ تعلیم کے آفیشل سوشل میڈیا پیج سے درست معلومات حاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کسی بھی اعلان کے لیے صرف اپنے آفیشل پیج "اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب” کا استعمال کرتا ہے۔
سیکرٹری ایجوکیشن نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک جعلی نوٹیفیکیشن کو مسترد کیا، جس میں تعطیلات میں اضافے کی بات کی گئی تھی۔ انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ ایسی افواہوں پر توجہ دینے کے بجائے محکمہ تعلیم کے آفیشل ذرائع پر اعتماد کریں۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
اسلامی جمعیت طلبہ کاملک گیر فریشر ز ویلکم مہم کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-8
لاہور(صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے ملک بھر میںفریشر ز ویلکم مہم کا اعلان کر دیا ہے۔ ناظم اعلیٰ حسن بلال ہاشمی نے کہا ہے کہ نئے طلبہ قوم کا سرمایہ ہیں، ان کی رہنمائی اور تعاون جمعیت کی اولین ترجیح ہے جبکہ نئے طلبہ پر تشدد کے حالیہ واقعات کی سخت ترین مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فریشرز ویلکم مہم کے تحت ملک بھر کی جامعات اور کالجز میں نئے آنے والے طلبہ کو خوش آمدید کہا جائے گا، ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں داخلوں و ہاسٹلز کے مسائل میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پرفریشرز فیسٹیول بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ طلبہ اپنی تعلیمی زندگی کا آغاز پراعتماد ماحول میں کر سکیں۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں وائرل ہونے والی اس افسوسناک وڈیو پر گہری تشویش کا اظہار کیا جس میں ایک نئے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رویے نہ صرف طلبہ کے وقار بلکہ تعلیمی اداروں کے ماحول کو بھی تباہ کرتے ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ ان واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے واقعات کی غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور ذمے دار افراد کے خلاف فوری اور مؤثر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔