Jasarat News:
2025-04-25@08:44:22 GMT

دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والے کا بنگلا بھی خاکستر

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والے کیلی فورنیا کے شہری کا عظیم الشان بنگلا بھی لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی نذر ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس تباہی میں خاص طور پر وہ علاقہ جل کر بھسم ہوگیا جہاں شوبز اور
کاروباری شخصیات کے عالیشان گھر تھے، جس کے باعث یہ علاقہ مہنگی ترین جائداد والا علاقہ کہلاتا ہے۔ایسے ہی ایک عالیشان گھر کو ایڈوِن کاسترو نے دنیا کی سب سے بڑی لاٹری ’’2 ارب 4 کروڑ ڈالر‘‘ جیت کر خریدا تھا۔خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص قرار دینے والے ایڈون کاسترو کو معلوم نہیں تھا کہ لاٹری کی رقم سے 2 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کا خریدا گیا بنگلا دیکھتے ہی دیکھتے یوں راکھ کاڈھیر بن جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: مہران ٹاؤن میں گتہ فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی، بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا

کراچی:

کورنگی مہران ٹاؤن لائسنس برانچ جلال چوک کے قریب گتہ فیکٹری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

اس حوالے سے فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ملی تھی جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ 5 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا کر کولنگ کا عمل شروع کر دیا۔

آگ گتہ فیکٹری کے گوادم کی دوسری اور تیسری منزل پر لگی تھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کا گتہ اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی مالیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا  ، آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد ہی مزید تفصیلات حاصل کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بنگلا دیش نے پی ایس ایل کیلئے ناہید کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا
  • شنگھائی تعاون تنظیم کا نمائشی علاقہ پاک چین اقتصادی تعاون کا مرکز بن کر ابھرا
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے مزید کمی ریکارڈ
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونا کیوں مہنگا ہو رہا ہے، کیا امریکی ڈالر اپنی قدر کھونے والا ہے؟
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر اضافی فراہم کرنے کی نوید
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد دینے کا اعلان
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلیے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان
  • اے ڈی بی کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان
  • کراچی: مہران ٹاؤن میں گتہ فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی، بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا