Jasarat News:
2025-04-28@10:23:50 GMT

حیدرآباد کے گرین بیلٹ کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے پارکس،گرائونڈ اور گرین بیلٹ کھنڈرات اور ویرانی کا نمونہ پیش کررہے ہیں اور ان کا عملہ کہاں گیا؟پارکس اور گرائونڈز کی کی ویرانی کی وجہ سے اسپتال بھرے پڑے ہیں شہریوں کو کھیل اور تفریح کے مقامات فراہم کرنا سندھ حکومت اور ضلعی حکومت کی ذمے داری ہے جس میں وہ ناکام ہیں۔ عائشہ پارک،باغ مصطفی گرائونڈ،نرسری پارک، المصطفیٰ پارک۔محبوب گرائونڈ کی حالت زار دیکھی جا سکتی ہے جبکہ ٹینک چورنگی پارک میں اسٹاف ہی نہیں،نہ چوکیدار نہ مالی۔انہوں نے کہا کہ ہر سال پارکس اور گرائونڈز کی تعمیرات و دیکھ بھال کے نام پر بلدیہ اور MPA.

MNAفنڈز سے کروڑوں روپے ہڑپ کر لیا جاتا ہے۔دکھاوے کی غرض سے تھوڑا کام کروایا پھر کچھ دنوں بعد عدم دیکھ بھال کی وجہ سے وہی کھنڈرات کا منظرجبکہ مہنگائی،یوٹیلیٹی بلز کے ہوشر باریٹ ،ناقص اشیا کی فروخت اور بڑھتی بیماریوں کی وجہ سے شہریوں کو پارکس اور گرانڈز کی اشد ضرورت ہے جہاں وہ کچھ وقت اچھا گزار سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ30سالوں میں پارکس، گرائونڈ اور گرین بیلٹ کے نام پر اربوں روپے کرپشن کی نذر ہوگیا۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لائن آف کنٹرول پر بسنے والے کشمیری کن مشکلات کا سامنا کررہے ہیں؟

لائن آف کنٹرول پر واقع چکوٹھی اور چناری ایسے علاقے ہیں جو سیز فائر لائن سے صرف ایک کلومیٹر زمینی اور قریباً 500 گز ہوائی فاصلے پر ہیں۔ گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے یہاں پر رہائش پذیر افراد کو کیا کیا نقصانات اٹھانے پڑے اور اب یہاں کے باسیوں کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے؟ جانیے ثاقب علی کی اس رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایل او سی بھارتی فائرنگ چکوٹھی چناری لائن آف کنٹرول مشکلات وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ایدھی رضا کاروں پر حیدرآباد میں شرپسندوں کا شدید تشدد
  • کینیڈا الیکشن: تمام سروے اور پولز لبرل پارٹی کی جیت کی نشاندہی کررہے ہیں
  • لائن آف کنٹرول پر بسنے والے کشمیری کن مشکلات کا سامنا کررہے ہیں؟
  • بجلی کے بل ! اویس لغاری نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا مختلف ہفتہ وار بازاروں کا دورہ
  • سری لنکن کرکٹر ہنی مون چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے پہنچ گئے
  • بھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں کے وحشیانہ قتل میں ملوث، سفاکیت کے دل دہلا دینے والے مناظر منظر عام پر
  • مودی سرکار کے اقدامات سے دو قومی نظریہ سچ ثابت ہوا، اویس لغاری
  • بلاول بھٹو زرداری سکھر میں جلسے سے خطاب کررہے ہیں
  • پوپ فرانسس کی میت کو کھلے تابوت میں منظرِعام پر لایا گیا؛ تصاویر وائرل