بیجنگ :چینی وزارت تجارت نے پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے  متعلق اعداد و شمار جاری کیے ۔ پہلے تین مہینوں میں، ملک بھر میں نئے قائم غیر ملکی سرمایہ کاری والے کاروباری اداروں میں گذشتہ سال کی نسبت 4.3 فیصد اضافہ ہوا۔ غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال میں سال بہ سال 10.8 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اگرچہ اس میں کمی آئی ہے ، لیکن یہ کمی جنوری -فروری کے مقابلے میں 9.

6 فیصد پوائنٹس کم تھی بلکہ مارچ میں استعمال ہونے والے غیر ملکی سرمائے کی مقدار میں گذشتہ سال کی نسبت 13.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی سرمائے کواستعمال کرنے کا رجحان آہستہ آہستہ واضح ہو رہا ہے۔ ڈھانچے کے لحاظ سے ای کامرس سروسز، بائیو فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ، ایرو اسپیس اور آلات کی مینوفیکچرنگ سمیت شعبوں میں غیر ملکی سرمایے کے حقیقی استعمال میں بالترتیب 100.5 فیصد، 63.8 فیصد اور 42.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے ذرائع زیادہ متنوع ہوتے جا رہے ہیں۔ پہلی سہ ماہی میں ، چین میں آسیان اور یورپی یونین کی جانب سے سرمایہ کاری میں بالترتیب 56.2فیصد اور 11.7فیصد کا اضافہ ہوا ، اور سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کی جانب سے سرمایہ کاری میں 60فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا (بشمول  آزاد  بندرگاہوں کے ذریعے سرمایہ کاری کے اعداد و شمار)۔ روایتی طور پر یورپ اور امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے سے لے کر اپنے”دوستوں کے دائرے” کو وسعت دینے تک ، چین بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے میں زیادہ لچکدار اور پراعتماد ہوگیا ہے۔ سرمایہ معقول اور منافع طلب ہے۔ سب سے پہلے غیر ملکی سرمایہ کار چین میں سرمایہ کاری پر منافع کی بہتر شرح کو دیکھتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں، چین میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی شرح تقریباً 9فیصد رہی ہے، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے. جنوبی چین میں امریکن چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک سروے کے مطابق سروے میں شامل کمپنیوں کا عام ماننا ہےکہ وہ چین میں سرمایہ کاری پر بہترین منافع حاصل کر سکتی ہیں اور تقریباً  90  فیصد امریکی کمپنیاں چین میں منافع بخش ہیں۔ سروے میں شامل 54 فیصد کمپنیوں کا کہنا تھا کہ وہ امریکی تجارتی محصولات سے منفی طور پر متاثر ہوئی ہیں جبکہ 58 فیصد غیر ملکی کمپنیوں اور 45 فیصد امریکی کمپنیوں نے چین کو سرمایہ کاری کے لئے دنیا میں اپنی سرفہرست یا سرفہرست پہلے تین درجات کے طور پر قرار دیا ہے۔  وقت ثابت کرے گا کہ “چین غیرملکی تاجروں کے لئے سرمایہ کاری کی  ایک مثالی، محفوظ اور پُر امید منزل تھا ، ہے اور رہے گا۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ملکی سرمایہ کاری غیر ملکی سرمایہ سرمایہ کاری کے اضافہ ہوا چین میں

پڑھیں:

میئر کراچی کا چینی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی پیشکش اور چینی طلباء کو اسکالرشپ دینے کا اعلان

کراچی:

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شنگھائی کے میئر گونگ ژینگ سے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔اس ملاقات کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں، توانائی اور شہری خدمات سمیت اہم شعبوں میں مواقع تلاش کرنا تھا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے چینی سرمایہ کاروں کو کراچی کے جاری ترقیاتی منصوبوں میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے شہر کی بین الاقوامی تعاون کے مرکز کے طور پر صلاحیت کو اجاگر کیا، تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے انہوں نے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے پروگراموں کے ذریعے چینی طلباء کو اسکالر شپ دینے کا اعلان بھی کیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں ایک عوامی مقام تعمیر کرنے کا اعلان کیا جو چین کے عوام اور ان کے عظیم رہنما چینی کمیونسٹ پارٹی کے پہلے چیئرمین، چیئرمین ماؤ زے تنگ کو خراج عقیدت پیش کرے گا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور شنگھائی کے میئر گونگ ژینگ نے کراچی اور شنگھائی کے درمیان طویل مدتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنی مضبوط عزم کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں مزید تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

میونسپل کمشنر ایس ایم افضل زیدی (PAS)، مشیر مالیات کے ایم سی گلزار علی ابڑو اور سینئر ڈائریکٹر کلچر و اسپورٹس مہدی مالوف بھی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ ہیں، ملاقات کے دوران میئر کراچی نے میئر گونگ ژینگ کو سندھ کی ثقافتی پہچان اجرک اور ایک سووینئر پیش کیا جو دونوں شہروں کے درمیان دوستی کی علامت ہے۔

یہ اعلیٰ سطحی ملاقات کراچی اور شنگھائی کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے اور ایک پائیدار اور متحرک شراکت داری کے فریم ورک کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سیر و تفریح کیلئے دبئی گئے کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑی آج واپس آجائیں گے
  • چین سے روانگی پر ٹیکس ریفنڈ کا کم سے کم معیار 200 یوآن تک کم کردیا گیا ہے، چینی وزارت تجارت
  • وزیرداخلہ کی غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد سے ملاقات، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
  • میئر کراچی کا چینی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی پیشکش اور چینی طلباء کو اسکالرشپ دینے کا اعلان
  • وزیرخزانہ کی امریکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایگزم بینک کی معاونت بڑھانے پر زور
  • وزیرخزانہ کی امریکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئےایگزم بینک کی معاونت بڑھانے پر زور
  • بی جے پی کی دہشتگردانہ حملوں کی 26 سالہ تاریخ، غیرملکی جریدے نے بھانڈا پھوڑ دیا
  • وزیرِ خزانہ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، عالمی تعاون اور سرمایہ کاری پر زور
  • وزیرِ خزانہ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، اقتصادی پیشرفت، عالمی تعاون اور سرمایہ کاری پر توجہ