2025-04-28@12:03:27 GMT
تلاش کی گنتی: 17
«بڑھا کر فائلرز کے لئے»:
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹیکس کی شرح بڑھانے کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس (ڈبلیو ایچ ٹی) کی مد میں 169ارب روپے جمع کئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ وصولی 136 ارب روپے تھی۔ نجی ٹی وی جیونیوزکے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس شرحوں میں اضافے کے بعد جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی رقم میں 50 فیصد اضافہ کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن اب تک مالی سال 2024-25کے پہلے نو ماہ میں ٹیکس وصولی گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً...

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے زمبابوے کے فضائیہ کمانڈر کی ملاقات،سیکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
جنرل ساحر شمشاد مرزا سے زمبابوے کے فضائیہ کمانڈر کی ملاقات،سیکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے زمبابوے ایئرفورس کمانڈر ایئر مارشل جان جیکب نزویدے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں سیکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے زمبابوے کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو سراہا اور موجودہ دفاعی تعلقات کو مزید...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری لٹریسی سید حیدر اقبال کی زیر صدارت محکمہ لٹریسی کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں اڈلٹ لٹریسی کادائرہ کار بڑھانے اور نان فارمل سکولوں کے ذریعے آئوٹ آف سکول بچوں کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر مشاورت کی گئی۔(جاری ہے) وزیر تعلیم نے محکمہ لٹریسی کی کارکردگی کو سراہا اور اڈلٹ لٹریسی پر کام کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نان فارمل سکولوں کے ذریعے لٹریسی ریٹ مزید بہتر کیا جا سکتا ہے اور آف سکول بچوں کی بڑھتی تعداد پر اڈلٹ لٹریسی کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے...
پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں امریکی مفادات کو آگے بڑھانے سے متعلق بات چیت کے لیے امریکی وفد 8 اپریل کو پاکستان آئے گا۔ یہ بات اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتائی گئی ہے۔ امریکی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ ساوٴتھ اینڈ سینٹرل ایشین امور کے سینئر بیورو آفیشل ایرک مائر 8 سے 10 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرینگے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ ایرک مائرپاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لئے امریکی انٹرایجنسی وفد کی قیادت کریں گے۔ امریکی سفارتخانہ نے کہا کہ وفد پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں امریکی مفادات پر پاکستانی حکام سے بات چیت کرے...

وزیراعظم کا امیر قطر، عمان کے سلطان، تاجک، مصری صدور سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد: دفاع سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے: پاکستان، عمان، قطر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر، شیخ تمیم بن حمد الثانی اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں عیدالفطر کے پْرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرِ اعظم اور امیر قطر کے مابین اہم عالمی و علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیرِ اعظم نے غزہ میں امن کے قیام کیلئے امیر...
سٹی 42 : جنوبی افریقہ کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی ۔ ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرنے والے جنوبی افریقہ کے وفد کی قیادت قائم مقام سیکرٹری دفاع کر رہے تھے۔ ملاقات میں پاک فضائیہ اور جنوبی افریقی فضائیہ کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا جنوبی افریقی وفد نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی تعریف کی، ساتھ ہی پاک فضائیہ سے جدیدکاری اور آلات کی سروسنگ میں تعاون کی خواہش کا بھی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 مارچ ۔2025 )کنکیو ایگری کے زرعی مشیراور سائنس دان محمد رضوان نے کہا ہے کہ سمارٹ فارمنگ کی تکنیکوں کو اپنانے سے پاکستانی کسانوں کے لیے پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور پیداواری لاگت میں کمی ہو سکتی ہے انہوں نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ان تکنیکوں کو اپنانے سے کسانوں کو پیداوار میں اضافہ، لاگت کم کرنے اور مارکیٹ کے انضمام کو بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے جس سے بالآخر منافع میں اضافہ ہوتا ہے.(جاری ہے) انہوں نے وضاحت کی کہ سمارٹ فارمنگ میں زرعی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے معلومات اور مواصلات کے آلات سمیت متعدد جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جاتا ہے یہ جدید طریقہ...
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سلام آباد کے زرداری ہاؤس میں برطانیہ، فرانس اور امریکہ کے سفیروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی سفارتی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، تجارتی شراکت داری کو وسعت دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اورتعاون کے مواقع پر گفتگو ہوئی۔ رہنماؤں نے تجارتی تعلقات اور اقتصادی تعاون کو فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ دوران ملاقات علاقائی استحکام اور سفارتی روابط پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئرحسین بخاری بھی موجود تھے۔ایک الگ ملاقات میںبلاول بھٹو...
سی ٹی ڈی کیجانب سے پولیس کو ارسال مراسلے میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر پولیس کو محتاط رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ممکنہ تخریب کاری کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پولیس کو جاری مراسلے میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر پولیس کو محتاط رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیمیں کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ رکھتی ہیں۔ مراسلے کے مطابق 2 گاڑیاں کوئٹہ میں داخل ہوئی ہیں جو سرکاری دفاتر یا ہائی آفیشلز پر حملہ کر سکتی ہیں۔ پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عوام اور سرکاری...
پاکستان اور اٹلی کے درمیان سیاسی مشاورت جاری ہے، مشاورت کے چھٹے دور میں دونوں جانب سے معیشت، زراعت، دفاع، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبہ جات میں مزید تعاون پر بات کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور 28 فروری کو روم میں ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی۔ ترجمان کے مطابق اس دوران دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات اور یورپی یونین تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا، دونوں جانب سے معیشت، زراعت، دفاع، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبہ جات میں مزید تعاون...
اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہباز شریف کا بیرون ملک سفار ت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کا ٹاسک، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قائم کردہ خصوصی ذیلی کمیٹی کا پہلا اجلاس کنوینر رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کی صدارت میں ہوا داخلہ، تجارت،خارجہ،خزانہ، اطلاعات ونشریات اور اوورسیز پاکستانیزکی وزارتوں، کابینہ ڈویژن کے ادارہ جاتی اصلاحات سیل کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ ذیلی کمیٹی نے پاکستانی سفارت خانوں کے موجودہ ڈھانچے کا جائزہ لیا متعلقہ وزارتوں نے پاکستانی سفارت خانوں میں اپنے افسران اور عملے کی تعداد اور ذمہ داریوں کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی ۔ ذیلی کمیٹینے آئندہ ہفتے سے ایک ایک پاکستانی مشن کے جائزے کا عمل شروع کرنے...
وزارت خارجہ میں سیاسی اور بین الاقوامی مطالعات کے مرکز میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہ پائیدار سلامتی اس کے بغیر ممکن نہیں کہ سب ایک دوسرے کی سلامتی کا خیال رکھیں، خلیج فارس میں سیکیورٹی ایک مربوط تصور ہے اور اس سے سب کو فائدہ اٹھانا چاہیے، ورنہ کسی کے لیے کوئی سیکیورٹی کی ضمانت نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے خلیج فارس میں آٹھویں ایرانی خارجہ پالیسی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو خطے کی سیاست سے خارج کرنے کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ خلیج فارس ہمیشہ سے دنیا کی اہم آبی گزرگاہوں میں سے ایک رہا ہے...
راولپنڈی:ہنگری کے نائب وزیر دفاع نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں دفاعی شعبے میں مزید اشتراک کے مواقع تلاش کرنے اور علاقے کی موجودہ صورتحال پر بات کی گئی۔ دونوں ملکوں نے سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ہنگری کے نائب وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کی بھرپور تعریف کی۔

مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس کی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات،دفاعی تعلقات ومشترکہ فوجی سرگرمیاں بڑھانے پر غور
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس میجر جنرل ابراہیم ہیلمی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعلقات اورمشترکہ فوجی سرگرمیاں بڑھانے پر غورکیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ابراہیم نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر چاق چوبند دستے نے میجر جنرل ابراہیم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔(جاری ہے) آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ابراہیم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعلقات اور مشترکہ فوجی سرگرمیاں بڑھانے پر غور کیا گیا۔ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جنوری ۔2025 )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے 2024 کی تیسری سہ ماہی میں اپنے براڈ بینڈ سیگمنٹ میں قابل ذکر ترقی کا تجربہ کیا ہے جس کی وجہ اس کے فلیش فائبر نیٹ ورک کی تیزی سے توسیع ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے مالیاتی نتائج اس کی فکسڈ براڈ بینڈ سروسز سے آمدنی میں 20.4% سال بہ سال اضافے کے ساتھ ایک مضبوط کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں .(جاری ہے) یہ ترقی پی ٹی سی ایل کی کسٹمرز کے تجربے کو بہتر بنانے اور اپنے فائبر آپٹک انفراسٹرکچر کو ملک بھر میں وسعت دینے کی کامیاب اسٹریٹجک کوششوں کو نمایاں کرتی ہے جو کمپنی کو مسابقتی براڈ بینڈ...
بنگلادیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل (پی ایس او) قمر الحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اعلی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پی ایس او نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور خطے میں ابھرتی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف نے جنوبی ایشیااور خطیمیں امن واستحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کا اعادہ کیا...
کمیٹی نے ہائیکورٹ کے تمام بینچز کو بلٹ پروف گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی کو کیٹیگری اے قرار دینے کی بھی سفارش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ججز کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ججز کی سکیورٹی بڑھانے سے متعلق قائم کمیٹی نے سفارشات تیار کرلی ہیں، جس میں حساس علاقوں میں تعینات ججز کو ذاتی سکیورٹی کے علاوہ گھر اور راستے میں بھی سکیورٹی فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ سکیورٹی سے متعلق حساس علاقے کے تعین کی ذمہ داری سی ٹی ڈی کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے ہائیکورٹ کے تمام بینچز کو بلٹ پروف گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی کو کیٹیگری اے...