بھارت پاکستان کے ساتھ تنازع کو مزید نہیں بڑھانا چاہتا ،سفارتی و عسکری حکام کی بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بھارت پاکستان کے ساتھ تنازع کو مزید نہیں بڑھانا چاہتا ،سفارتی و عسکری حکام کی بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز
نئی دہلی : بھارتی وزارت خارجہ اور فوجی حکام کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی فوج نے کہا کہ مغربی بھارت کے سرحدی علاقے میں پاکستان کی مسلسل مسلح کارروائیوں سے بھارتی فضائیہ کی کئی ایئر بیسز اور فوجی اسپتالوں کو نقصان پہنچا ہے۔
بھارتی فوج نے ان کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی، جن میں تکنیکی سہولیات، کمانڈ کنٹرول سینٹر، ریڈار اسٹیشن اور ہتھیاروں کے ذخیرے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بھارتی جنگی جہاز اور میزائلوں نے پاکستان کے متعدد فوجی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔
علاوہ ازیں بھارتی فوج کا مشاہدہ ہے کہ پاکستان سرحدی علاقے میں فوجی اہلکاروں کو منتقل کر رہا ہے۔ بھارتی مسلح افواج ہمیشہ اعلیٰ جنگی تیاری کی حالت میں رہتی ہیں، اور تمام دشمنانہ کارروائیوں کا مؤثر جواب دیا گیا ہے۔ بھارتی مسلح فوج نے اعادہ کیا ہے کہ بھارت تنازع کو بڑھانا نہیں چاہتا۔ بھارتی فوجی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا یہ دعویٰ کہ بھارت کا S-400 فضائی دفاعی نظام تباہ ہو گیا ہے اور سورات اور سیرسا کے ہوائی اڈے تباہ کر دیئے گئے ہیں، بھارت نے واضح طور پر اس کی تردید کی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآپ اپنے ائیر بیس نہیں بچا سکتے تو جنتا کو کیسے بچائیں گے؟ انڈین چینل کا اپنی ہی حکومت سے سوال آپ اپنے ائیر بیس نہیں بچا سکتے تو جنتا کو کیسے بچائیں گے؟ انڈین چینل کا اپنی ہی حکومت سے سوال پاک بھارت کشیدگی: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات بھارت کی پاکستانی حملے میں اپنے ایک اعلیٰ اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق پاک بھارت کشیدگی: وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے بھارت کا رحیم یار خان کے شیخ زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملہ ’پاکستان کے پاس میزائل کا ذخیرہ بہت زیادہ ہے‘، خوفزدہ بھارتی میڈیا نے رونا پیٹنا شروع کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان کے
پڑھیں:
مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو ہونے کا اندیشہ
بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ سامنے آنے لگا، جہاں بھارت میں نوجوانوں کی تحریک بےقابو ہونے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔
بھارتی نوجوانوں نے مودی سرکارکو چیلنج کرتے ہوئے کاکروچ پارٹی کی جانب سے نئی دہلی میں احتجاج کی کال دے دی گئی ہے۔ خدشہ ہے کہ پارٹی آہستہ آہستہ زور پکڑتی جائے گی کیونکہ بھارت کے اندر بےتحاشا تضادات اور گروہ بندی پائی جاتی ہے ۔
بھارت میں مودی سرکار نے ان گروہ بندیوں کو کم کرنے کے بجائے ان کو مزید مذہبی بنیادوں پر ہوا دے دی ہے، جہاں نوجوان جو نسلی، ذات اور مذہب کی بنیاد پر دھتکارے جا چکے ہیں، انہیں بھارت میں اپنا مستقبل تاریک نظر آتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کے کاکروچ پارٹی بےحد مقبول ہوتی جا رہی ہے ۔
نیپال اور بنگلادیش کے بعد بھارت میں کاکروچ پارٹی کی جین زی انقلابی تحریک زورپکڑنے لگی ہے۔ عالمی جریدے رائٹرزکےمطابق کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دِپکے نے کہا ہے کہ ہم اس تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گےاورمیں جلد بھارت آکراس تحریک کوآگے بڑھاؤں گا۔
ابھیجیت دِپکے کا کہنا ہے کہ خدشہ ہےکہ مجھےایئرپورٹ سے ہی گرفتارکرکےجیل بھیج دیا جائے گا لیکن مجھے کوئی پروا نہیں ہے۔
رائٹرز کے مطابق بے روزگاری،کرپشن اورپیپرلیک نے کروڑوں طلبہ کی زندگیوں کومذاق بنا دیا، یہی بحران اس تحریک کے اصل محرکات ہیں۔
سینئر وکیل پرشانت بھوشن کے مطابق مودی سرکاربھارت میں کسی بھی جین زی انقلاب سے بہت ڈری ہوئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں بڑھتی بے روزگاری اورکرپشن پر نوجوانوں کا غصہ تباہ حال نظام کے خلاف ان کا حقیقی ردِعمل ہے۔ بھارت کی گرتی ہوئی معاشی صورتحال، گرتی ساکھ اورمودی سرکارکی انتہا پسندانہ پالیسیاں عوامی غم و غصے کی بنیاد بن رہی ہیں۔