ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیر خارجہ اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں راہنماؤں میں تجارت، ٹرانزٹ، سفارتی روابط اور سکیورٹی میں تعاون بڑھانے، اور دوطرفہ مفادات آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی روابط بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں راہنماؤں میں تجارت، ٹرانزٹ، سفارتی روابط اور سکیورٹی میں تعاون بڑھانے، اور دوطرفہ مفادات آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ چین کامیاب رہا، خطے کے امن اور ترقی کیلئے مشترکہ وژن کو آگے بڑھایا گیا، دونوں ممالک نے اپنی آہنی دوستی کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار نے بھارت کے بزدلانہ حملے کے خلاف کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کے بعد پہلی بار چین کا 3 روزہ سرکاری دورہ کیا ہے۔


افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی جس میں جنوبی ایشیا کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کی خود مختاری کے دفاع پر چین کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے کلیدی مفادات پر مکمل حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی امن کیلئے ناگزیر ہے۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی بھائی اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے، پاکستان کی خود مختاری اور ترقی کے سفر کی حمایت جاری رکھیں گے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ساتھ ہی تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، سی پیک فیز ٹو کی پیشرفت پر دونوں راہنماؤں نے اطمینان کا اظہار کیا اور سی پیک میں تھرڈ پارٹی شمولیت کے نئے مواقع پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزرائے خارجہ نے علاقائی ترقی، امن اور استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں سمیت قریبی روابط اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیلئے مشترکہ سفارتی روابط پر اتفاق ہوا اسحاق ڈار چین کے

پڑھیں:

بیرون ملک اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان

بیرون ملک اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان بیرون ملک اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں اسرائیلی سفارتی عملے کے دو ارکان کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دنیا بھر میں ملکی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے دنیا بھر میں تمام اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد بیرون ملک فرائض انجام دینے والے ریاستی نمائندوں کو مزید تحفظ فراہم کرنا ہے۔

وزیر اعظم نیتن یاہو کا یہ فیصلہ اور اس حوالے سے بیان امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کیپیٹل جیوئش میوزیم کے باہر ہونے والی فائرنگ میں ملکی سفارتی عملے کے دو ارکان کی ہلاکت کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کی رات پیش آنے والے اس واقعے میں ایک حملہ آور نے اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ مشتبہ حملہ آور نے اپنی گرفتاری کے بعد ’فلسطین کی آزادی‘ کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

اسرائیل میں داخلی سطح پر کئی وزراء نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے بیانات دیے ہیں۔ وزیر خارجہ گیدون سعار نے کہا ہے، ’’یہ حملہ سامیت دشمنی اور اسرائیل کی مخالفت کو اشتعال انگیزی سے براہ راست جوڑنے کا مظاہرہ ہے۔‘‘ گیدون سعار نے خدشہ ظاہر کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے اسرائیل مخالف واقعات پیش آ سکتے ہیں۔

عالمی سطح پر بھی کئی ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کی طرف سے واشنگٹن میں ہونے والے اس خونریز حملے کی مذمت جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بیرون ملک اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان
  • اسحاق ڈار کی چین اور افغان ہم منصب سے ملاقات،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • اسحاق ڈار کی دورۂ چین کے دوران چینی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال
  • پاکستان اور افغانستان کا تجارت، رابطہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • اسحاق ڈار کی چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق
  • پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق
  • سہہ فریقی اجلاس، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق
  • اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال پرتفصیلی مشاورت
  • بیجنگ :وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چینی وزیر کی ملاقات، پاک چین تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق