2025-07-06@19:20:55 GMT
تلاش کی گنتی: 363
«کیلئے مشترکہ»:
اسلام آباد: جشن آزادی اور آپریشن معرکہ حق کی تقریبات کی تیاری کے لیے وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں وفاقی وزرا سمیت دیگر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ وزیراعظم دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے لیےاعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی 14 اور 15 اگست کو معرکہ حق اور یوم آزادی کے شایان شان انتظامات کرے گی اور اس کے کنوینئر وفاقی وزیر احسن اقبال کو مقرر کیا گیا ہے اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کمیٹی کے شریک کنوینئر ہوں گے۔ کمیٹی کے...
پشاور :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سانحہ سوات میں متاثر ہونے والی ڈسکہ فیملی کے لیے دو کروڑ روپے معاوضے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دریائے سوات میں ڈونے والی ڈسکہ فیملی کے لواحقین سرکاری نوکری کا تقاضہ کررہے ہیں، واضح کیا ہے کہ پنجاب کے ڈومیسائل کی بنیاد پر براہ راست صوبے میں سرکاری نوکری نہیں مل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی متاثرہ فیملی کے لواحقین کو 20 لاکھ فی کس کے حساب سے 2 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا، دو کروڑ کو کیسے کاروبار کے لیے استعمال کرنا ہے اس حوالے سے بھی مشورہ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اور 15 اگست کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے انتظامات کیلئے احسن اقبال کی سربراہی میں 23 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کمیٹی کے شریک کنوینر کے فرائض انجام دیں گے عطاء اللہ تارڑ، رانا ثناء اللہ، حذیفہ رحمان، خالد مقبول صدیق، سیکرٹری کابینہ، خزانہ، پلاننگ، داخلہ، قومی ورثہ، آئی ایس پی آر کے نمائندے، چیف کمشنر اسلام آباد کمیٹی میں شامل ہونگے کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
سٹی 42: وزیراعظم نے چودہ اگست اور مارکۂ حق کی تقریبات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی، 13 اور 14 اگست کو ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی تقریبات کی نگرانی کیلئے وزراء، سیکریٹریز اور چاروں صوبوں کے نمائندے شامل ہیں ، وزیر ثقافت حذیفہ رحمان کمیٹی میں اہم کردار ادا کریں گے، حذیفہ رحمان قومی تقریبات کیلئے فکری و ثقافتی حکمتِ عملی مرتب کریں گے، وزارت ثقافت کی زیرنگرانی یومِ آزادی کی تقریبات کو نیا رنگ دیا جائے گا 13 اور 14 اگست کو ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی، مارکۂ حق اور یومِ آزادی ایک ساتھ، قومی اتحاد کا مظاہرہ ہو گا،حذیفہ رحمان نے کہا تقریبات قومی وقار اور تہذیبی تشخص کی عکاس ہوں...
سٹی42: پنجاب میں ای چالاننگ اور ٹوکن ٹیکس کی مؤثر وصولی کے لیے ٹریفک پولیس اور محکمہ ایکسائز نے ڈیٹا انٹیگریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی جانب سے سیکرٹری ایکسائز کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک کا دباؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے,گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چیکنگ کے لیے ایکسائز اور ٹریفک پولیس کے ڈیٹا کو ایپس کے ذریعے منسلک کرنا ناگزیر ہو چکا ہے.بہتر انفورسمنٹ کے لیے دونوں محکمے مشترکہ ڈیجیٹل سسٹم کے تحت کام کریں گے. معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار اس کے علاوہ گاڑی...

صحافی برادری مشکلات کا شکار ہے ، صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کردار ادا کرے ۔ معروف صحافی و مصنف ذبیح اللہ بلگن کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں “پہچان “ اراکین کی گفتگو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2025ء) معروف صحافی و مصنف ذبیح اللہ بلگن کی وطن واپسی پر ان کے اعزاز میں الامین اکیڈمی کے سربراہ پیر ضیاء الحق نقشبندی نے عشائیہ کا اہتمام کیا ۔ عشائیہ میں صحافیوں ، ایڈیٹرز اور کالم نگاروں کے پلیٹ فارم “پہچان” کے اراکین شاہد نذیر چودھری ، اشرف سہیل ، عامر خاکوانی ، عرفان اطہر ، خالد ارشاد صوفی ، فرخ شہباز وڑائچ شریک ہوئے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے “پہچان” اراکین کا کہنا تھا کہ پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافی ان دنوں مالی مشکلات کا شکار ہیں ۔ ایک کے بعد ایک اخبار بند ہو رہا ہے جس سے سینکڑوں صحافی بےروزگار ہوگئے ہیں۔ اراکین کا کہنا تھا کہ صحافی تنظیموں اور پریس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیے کمیشن کا اجلاس ہو گا جس میں ہر ہائیکورٹ کے سینئر ترین تین ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ چیف جسٹس اسلام آباد کے لیے جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے نام زیر غور آئیں گے جبکہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے لیے جسٹس جنید غفار، جسٹس ظفر راجپوت اور جسٹس اقبال کلہوڑو کے ناموں پرغور...
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے حارث رؤ ف کو خبردار کر دیا۔ آسٹریلیا میں شیڈول بگ بیش لیگ سیزن 15 سے قبل ایک دلچسپ انٹرویو میں شاہین آفریدی کا اپنے قریبی ساتھی حارث رؤف کو ازرائے مذاق کہنا تھا کہ اگر حارث بی بی ایل میں ان کے خلاف بولنگ کریں گے تو انہیں چھکوں کی بارش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ حارث ان کے سامنے بولنگ نہ کریں کیونکہ اگر ایسا ہوا تو وہ بھرپور انداز میں ان کا سامنا کریں گے، شاہین آفریدی بی بی ایل 15 میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے، وہ اس مرتبہ لیگ میں پہلی بار شرکت کر رہے ہیں،...
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے واٹس ایپ میں اے آئی پر مبنی نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو پیغامات پڑھے بغیر ان سے باخبر رکھے گا۔ واٹس ایپ فیچر کی مدد سے صارفین اب بغیر پڑھے میسجز کا اے آئی خلاصہ پڑھ سکیں گے۔ واٹس ایپ کا ایک بلاگ پوسٹ میں کہنا تھا کہ بعض اوقات آپ کو اپنے پیغامات سے فوری باخبر رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے کمپنی ’میسج سمریز‘ کا فیچر متعارف کروا رہی ہے جو میٹا اے آئی کا استعمال کرے کے بغیر پڑھے پیغامات کا خلاصہ کر دیتا ہے، لہٰذا صارفین کو پیغامات پڑھنے سے قبل اس کی تفصیلات کا اندازہ ہوجائے گا۔ میٹا کا کہنا تھا کہ نیا اے آئی ٹول ’پرائیوٹ...
نائب امیرِ جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقامات پر عدم تحفظ ٹورازم کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے پوری قوم صدمے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں آئی ایم ایف کی ظالمانہ شرائط والے بجٹ مسلط کر دیے گئے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر فیصلہ عدلیہ اور پارلیمنٹ پر منفی اثرات لائے گا، سیاسی بحرانوں میں اسٹیبلشمنٹ اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اپنا...
—فائل فوٹو سندھ کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پروازوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کراچی سے دیگر شہروں کو آنے اور جانے والی پروازوں کو بارشوں سے بچانے کے لیے نئی حکمتِ عملی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ کراچی: 3 طیاروں کے ساتھ حادثات، طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیاکراچی میں آج 3 طیاروں کے ساتھ مختلف واقعات رونما ہوئے، جس کے بعد طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔ ذرائع ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، لاہور سے آنے والی پروازیں حیدرآباد اور نواب شاہ کے بجائے لاڑکانہ اور حب سے ہو کر کراچی آ رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ...
صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ تل ابیب کے معاندانہ اقدامات کی وجہ سے غزہ میں ہلال احمر کی کارروائیاں تعطل کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان" نے کہا کہ میں نے "ڈونلڈ ٹرامپ" سے کہا کہ جیسے انہوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ روکنے کی کوشش کی ویسے ہی غزہ کی جنگ ختم کرانے کے لیے بھی اقدام کریں۔ انہوں نے کچھ ہی دیر قبل غزہ پر صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل، خطے کو غیر مستحکم کر کے اپنی سلامتی کو یقینی نہیں بنا سکتا۔ نیٹو کے اجلاس...
منہاج القرآن علما کونسل کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام صرف اسلامی مہینے کا آغاز نہیں بلکہ صبر، قربانی، وفا، حق اور عدل کا درس دینے والا محترم مہینہ ہے۔ حضرت امام عالی مقام کی دین مصطفوی کیلئے عظیم قربانی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ ملکی یکجہتی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور باہمی رواداری کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے مقدس مہینے کی آمد کے حوالے سے منہاج القرآن علماء کونسل کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی صدر منہاج القرآن علما کونسل علامہ مفتی غلام اصغر صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں علماء کونسل کے مرکزی، صوبائی وضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر عدالت آئے ہیں اور کئی دنوں سے ان سے ملاقات کی کوششیں جاری تھیں، لیکن ایک منظم سازش کے تحت انہیں روکا جا رہا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا، ’یہ کوئی اتفاق نہیں، بلکہ ہمارے خلاف ایک سازش ہو رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہمیں خود کہا کہ سپریم کورٹ جائیں، اسی لیے میں آج یہاں آیا ہوں۔‘ انہوں نے بتایا کہ کمرہ عدالت میں جسٹس منصور علی شاہ موجود تھے اور انہوں نے بولنے کا موقع دیا۔ ’میں نے جسٹس منصور کو بانی پی ٹی آئی...
پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے د رمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکراتی عمل کی حمایت کرتے ہیں، مذاکرات اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، اسرائیل نے جوہری مذاکرات سبوتاژ کئے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر غیر قانونی حملے کئے، ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جس سے کشیدگی بڑھے، تنازع کے پرامن حل کیلئے کئی اجلاس کئے گئے، پاکستان نے موجودہ صورتحال پر واضح پوزیشن لی ہے۔ پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت نے کشیدگی کے خاتمے کیلئے کئی ممالک سے رابطے کئے، آئی اے...
ویب ڈیسک:پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے د رمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکراتی عمل کی حمایت کرتے ہیں، مذاکرات اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، اسرائیل نے جوہری مذاکرات سبوتاژ کئے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر غیر قانونی حملے کئے، ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جس سے کشیدگی بڑھے، تنازع کے پرامن حل کیلئے کئی اجلاس کئے گئے، پاکستان نے موجودہ صورتحال پر واضح پوزیشن لی ہے۔ صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پاکستانی مندوب...
روسی نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدیدیوو کا کہنا ہے کہ کئی ممالک ایران کو ایٹمی ہتھیار دینے کے لیے تیار ہیں۔ اپنے بیان میں دیمتری میدویدیوو نے کہا کہ امریکی حملوں کا الٹا اثر ہوا ہے، معاملہ یورینیئم کی افزودگی سے بڑھ کر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کی جانب جائے گا۔ اس سے قبل روس نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی۔ روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک خود مختار ریاست پر میزائل اور بم حملے کرنا ایک غیر ذمے دارانہ فیصلہ ہے، اس فیصلے کی کوئی بھی دلیل پیش کی جائے، یہ بین الاقوامی قانون، یواین چارٹر اور یواین سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کا...
اپنے بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا ٹرمپ سے ملنا مس ٹائمنگ ہے، ماضی کی عالمی سفارتی غلطیاں نوشتہ دیوار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش کرنا بلنڈر ہے۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا ٹرمپ سے ملنا مس ٹائمنگ ہے، ماضی کی عالمی سفارتی غلطیاں نوشتہ دیوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر قومی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنا لا حاصل مشق ہے، زراعت کی ترقی کیلئے بجلی، گیس اور تیل سستا کرنا ہوگا۔ نائب...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا ای چالاننگ کی وصولی کے لئے اہم اقدام،گاڑیوں کی بروقت چیکنگ کیلئے نئی ایپ متعارف کروا دی گئی۔ایپ کے ذریعے گاڑی کی تصویربنانے پر تمام ڈیٹا اور ای چالانز سامنے آجائیں گی۔(جاری ہے) سی ٹی او ڈاکٹراطہروحید کا کہنا تھا کہ نئی ایپ کو وارڈنز ایپ کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے،پہلے ایل ٹی وائرلیس سیٹ میں یہ سہولت تھی جو ایپ کے ذریعے وارڈنز کوگاڑی چیکنگ کے لئے دی گئی،قبل ازیں ایپ میں گاڑی روک کرگاڑی نمبر، چیسیزنمبر ،آئی ڈی کارڈ نمبر ڈالنا پڑتا تھا،تصویر بنانے پر ریکوری بہتر ہوگی اور زیادہ سے زیادہ گاڑیاں چیک ہوسکیں گی۔انہوں نے مزید...
پناہ گزین افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوئی شوق سے پناہ گزین نہیں بنتا، زندگی بچانے کیلئے اپنا آنگن، اپنی مٹی، اپنی چھت چھوڑنا پڑتا ہے، جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں یہ ایک کربناک مجبوری ہے۔ پناہ گزین افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی شوق سے پناہ گزین نہیں بنتا، زندگی بچانے کیلئے اپنا آنگن، اپنی مٹی، اپنی چھت چھوڑنا پڑتا ہے، جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی...
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان کی آئی اے ای اے کی رپورٹ کے منتظر ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر قائم ہونے کے مؤقف سے آگاہ ہیں، آگاہ ہیں کہ ایران امریکا کے ساتھ رابطے دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے غیر قانونی ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیلی حملے عالمی سلامتی کیلئے ناقابل قبول ہیں۔ Post Views: 2
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون2025ء) سعودی شہروں کیلئے "یلو الرٹ" جاری ، سعودی عرب کے کئی شہروں میں قیامت خیز گرمی کی لہر متوقع، درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات نے متعدد شہروں میں گرمی کی شدید لہر کے باعث یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ سعودی محکمہ موسمیات نے مشرقی ریجن کے رہائشیوں کو خصوصی طور پر انتباہ کیا ہے کہ وہ صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک گرمی سے بچنے کی کوشش کریں۔ محکمے نے کہا ہے کہ ’مشرقی ریجن کے متعدد شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا قوی امکان ہے جبکہ دیگر شہروں میں بھی گرمی 48 اور47 ڈگری کے...
امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان اسد رضا کا کہنا ہے کہ اگر حرم امام رضا (ع) کے قریب دوبارہ کسی بھی قسم کی جسارت کرنے کی کوشش کی گئی تو مسلمانان عالم صہیونی ریاست کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ اسد رضا کا مزید کہنا تھا کہ مقدس مقامات کا تحفظ اور دفاع ہر مسلمان پر واجب ہے، ہم خون کے آخری قطرے تک اسلامی شعائر اور حرمین شریفین کا کی حفاظت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے شہر مشہد میں روضہ امام رضا علیہ السلام سے چند کلومیٹر دور صہیونی حملہ کسی صورت برداشت نہیں۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان اسد رضا کا کہنا ہے کہ فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا حرم...
—فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ قومی بجٹ خود حکومت کےلیے وبالِ جان بن گیا ہے۔ جماعتِ اسلامی پاکستان کے رہنما نے لاہور میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ عارضی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت میں رہ کر ایم کیو ایم کی بلیک میلنگ کا کردار اپنا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت پیچھے چلی گئی اسٹیٹ بینک نے حکومت پر حقیقت آشکار کردی ہے۔

چین اور وسطی ایشیائی ممالک مشترکہ طور پر مستقبل کے تعاون کا نیا خاکہ تشکیل دے رہے ہیں ، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی جانب سے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کی صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وسطی ایشیا نہ صرف بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا آغاز کرنے والا مقام ہے بلکہ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کا مثالی علاقہ بھی ہے۔ چین اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں ، اور ترقی کو فروغ دینے اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو فائدہ پہنچانے کے لئے اہم منصوبوں کی ایک سیریز پر عمل درآمد کیا ہے۔ 2024...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اور کشیدگی کے باعث نجف سے کراچی، باکو سے لاہور اور کراچی سےجدہ کےلیے 7 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ غیرملکی ایئرلائن کی کویت سے کراچی کی 2 پروازیں 6 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہیں جبکہ دبئی سے کراچی کی 2 پروازیں ای کے 606 اور 607 کی روانگی میں 2 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔ کراچی سے استنبول آنے اور جانے والی 4 پروازیں ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہیں جبکہ قومی ایئر لائن کی کراچی سے مسقط کی پرواز پی کے 225 کی روانگی میں 5 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں شارجہ اور دبئی سے فیصل آباد آنے اور جانے والی 4 پروازیں 2 گھنٹے جبکہ شارجہ...
اسلام آباد: نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) میں فائنل مشق "معرکہ بقا" میں شرکت کے لیے 6 سویلین اراکین کی نامزدگی کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ مشق معرکہ بقا نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کا اہم حصہ ہے جو 26 مئی سے یکم جولائی 2025 تک این ڈی یو میں ہو رہی ہے، مشق معرکہ بقا کا صدارتی سیشن 16 جون کو ہوگا، جس میں 6 سول ارکان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ نامزد افسران میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سیکریٹری ای اینڈ پی خیبر پختونخوا محمد زبیر، پولیس سروس پاکستان کے او ایس ڈی محمد گوہر نفیس اور پولیس سروس پاکستان کے جوائنٹ ڈی جی انٹیلی جنس بیورو ثاقب اسماعیل میمن کو...
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر حکام وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں تقریباً پانچ ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں، سفارتی مشن زائرین کی واپسی کو آسان بنائیں گے اور انھیں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔نجی ٹی وی آ ج نیوزکے مطابق اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے وزارت خارجہ کے سینیئر حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں تقریباً پانچ ہزار پاکستانی زائرین موجودہیں۔سفارتی مشن ان زائرین کو ضروری مدد فراہم کریں گے اور ان کی محفوظ وطن واپسی کیلئے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔۔وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایران جانے والے زائرین...
اسلام آباد میں دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی زائرین سفر کرنے میں محتاط رہیں، ایران میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اسرائیل تنازع کے بعد پاکستان نے ایران میں زیارات پر جانے والوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی زائرین سفر کرنے میں محتاط رہیں، ایران میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین ہیں۔ حکام دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد میں اتار چڑھاؤ آتا ہے، زیادہ تر زائرین ہمارے سفارتی مشنوں سے رابطہ نہیں کرتے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ تہران...
— فائل فوٹو وزیر داخلہ محسن نقوی نے دن رات محنت سے فرائض سر انجام دینے پر سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کردیا۔وزیر داخلہ نے زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین کے لیے ایک بنیادی تنخواہ بونس کا اعلان کیا ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یومیہ اُجرت والے ورکرز کو 15 ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر 3 روز میں اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں سے 2400 ٹن آلائشیں اور ویسٹ اٹھا گیا۔ اس دوران ڈرون کیمروں سے صفائی آپریشن کی نگرانی کی گئی۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ صفائی آپریشن میں 2500 ورکرز اور 250 گاڑیوں نے حصہ لیا، شہریوں کا اطمینان سی ڈی اے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی ٹی ایکسپرٹ کنول چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیئر ٹیکس رجیم موجود نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی غیرملکی کمپنی کسی پاکستانی کو ہائر کرتی ہے تو اسے ٹیکس نہیں دینا پڑتا، لیکن اگر پاکستانی کمپنی کسی پاکستانی کو ہائر کرے تو اسے ٹیکس دینا ہوتا ہے۔کنول چیمہ کے مطابق اس وقت آئی ٹی ایکسپورٹ انکم 3.1 بلین ڈالر ہے، جس میں سے 400 ملین فری لانسرز اور 2.7 بلین ڈالر کارپوریٹ سیکٹر حاصل کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریموٹ ورکر اور مقامی ورکر کا ٹیکس سسٹم یکساں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ای کامرس اور آئی ٹی سیکٹر پر ٹیکس لگانا غلط ہے، بار بار پالیسیز تبدیل کرنے سے ملک...

بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ سوال پر بلال کیانی کا دلچسپ جواب بجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اج
cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
اسکرین گریب تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کے بعد پاکستان میں بانی پی ٹی آئی جیسا مقبول لیڈر پیدا نہیں ہوا، قوم کیلئے جو بہتر ہے ادارے بھی اس کے ساتھ ہوں گے، اکیلے اکیلے سب کچھ کر کے دیکھ لیا ہے لیکن بات نہیں بنی۔گجرات میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ بھارت کا دلیری سے مقابلہ کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی پاکستان کو فتح کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، بھارت شکست کا تاثر ختم کرنے کیلئے نیا ایڈونچر کر سکتا ہے۔پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرا سکتے ہیں...
قومی ہاکی ٹیم نیشنز کپ 2025 میں شرکت کیلئے ملائیشیا پہنچ گئی۔ پاکستان ہاکی ٹیم ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ایف آئی ایچ نیشنز کپ ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا آغاز 15 سے 21 جون تک کھیلا جائے گا، قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ملائیشا، 16 کو جاپان اور 18 جون کو نیوزی لینڈ سےکھیلےگی۔ مزید پڑھیں: نیشنز کپ؛ ہاکی ٹیم کی سلیکشن کا ذمہ ہیڈکوچ کے سپرد سیمی فائنلز 20 جون کو کھیلے جائیں گے بعدازاں فائنل 21 جون کو منعقد ہوگا جبکہ ایونٹ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کھیلنے کی حقدار بنے گی۔ پاکستان کے ساتھ جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ پول بی میں شامل ہیں جبکہ فرانس،...
عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ آلائشوں کے لیے 1 کروڑ 20 لاکھ شاپر تقسیم کیے گئے ہیں۔لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں صفائی مہم جاری ہے۔ عظمیٰ بخاری کی گاڑی کو کینال روڈ پر حادثہوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی گاڑی کو کینال روڈ پر حادثہ پیش آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لاہور سے راولپنڈی تک اٹک سے صادق آباد تک ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں، پنجاب میں 3 دن بلا تعطل صفائی مہم جاری رہے گی۔عظمیٰ بخاری نے اپیل کی ہے کہ شہری ذمے داری کا مظاہرہ کریں ویسٹ مینجمنٹ عملے سے...
واشنگٹن: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک ، بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا جبکہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور بھارت سے تمام معاملات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا کسی مذہب یا ملک سے کوئی تعلق نہیں اور پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک یکطرفہ طورپرسندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مسلسل دھمکی آمیز...
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج کسی بھی جارحیت کو مؤثر طور پر روکنے اور شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور سپاہیوں کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی، نماز عید کے بعد پاکستان کے پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا خاندانوں سے دور فرنٹ لائن پر...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔اس موقع پر ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ عید کی دعوتیں اُڑائیں ، لیکن اعتدال کا دامن نہ بالکل نہ چھوڑیں ، گوشت اور چٹ پٹے پکوانوں پر ہاتھ ہلکا رکھیں۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی ہوسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق عید الاضحیٰ کے فوراً بعد گیسٹرو کے کیسز میں بے حد اضافہ دیکھا جاتا ہے ۔ اگر گوشت صحیح طریقے سے پکا ہوا نہ ہو تو پیٹ اور آنتوں کے مسائل بڑھ جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ماہرین نے امراضِ قلب، ذیابطیس اور دیگر امراض کے شکار لوگوں کو خاص احتیاط کی...
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ عیدِالاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک کی روانی کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے شہر کی خصوصی نگرانی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ہونیوالے نمازعید کے اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 6 ایس پیز، 22 ایس ڈی پی اوز تعینات ہونگے۔ 83 ایس ایچ اوز اور 546 اپر سبارڈنیٹس تعینات کئے جائیں گے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاہور میں 9 ہزار سے زائد پولیس اہلکار بھی سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ ٹریفک پولیس کے 700، ڈولفن اورپیرو سکواڈ کے 1600 سے زائد افسران واہلکار ڈیوٹی پر ہونگے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ لاہور...
جدہ (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر دو روزہ دورہءِ پر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جہاں عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم پاکستان دورے کے سلسلے میں جدہ پہنچے تھے ، جدہ پہنچنے پر گورنر جدہ، شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودیہ عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودیہ عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے استقبال کیا۔اس کے بعد وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا عیدالاضحی پر فول...
کانگریس لیڈر نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معیشت چند چنے ہوئے سرمایہ داروں کے فائدے کیلئے کام کررہی ہے، جبکہ کروڑوں محنت کشوں، کسانوں اور متوسط طبقے کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ایکس پر جاری اپنی تازہ پوسٹ میں مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عام ہندوستانی شدید مالی دباؤ کا شکار ہے، جبکہ حکومت صرف سرمایہ داروں کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اعداد و شمار سچ بولتے ہیں، پچھلے ایک سال میں دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت 17 فیصد، کاروں کی فروخت 8.6 فیصد اور موبائل...
کنول شوذب —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو کیس میں عدالت پیشی پر آنے پر بھی ناکوں پر روکا جاتا ہے۔راولپنڈی میں کنول شوذب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوپن کورٹ کے سارے تقاضوں کو ختم کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے سینئر وکلا کو جیل کے باہر دھوپ میں کھڑا رکھا جاتا ہے، وہ ہمارے سینئر وکیل ہیں ان کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔ کنول شوذب کے تجویز و تائید کنندہ گرفتار، پی ٹی آئی کا دعویٰ اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ... پی ٹی آئی کی رہنما کا کہنا ہے...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے آبی ذخائر سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، اور پانی کی تقسیم کے معاہدے کی خلاف ورزی کو اپنے بیانیے کا حصہ بنا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ پاک ،بھارت جنگ میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عظیم فتح عطا کی، جس پر جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ شکر کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم شب و روز محنت کریں اور 24 کروڑ عوام کیلئے معاشی میدان میں روشن مستقبل تشکیل دیں،پانی کی بندش کے حوالے سے بھارتی دھمکی...
ویب ڈیسک :پاکستانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں دہشتگرد واقعات کی تحقیقات کیلئے مشترکہ فورم ہونا چاہیے، پاک بھارت جنگ بندی نازک جنگ بندی ہے۔ چینی ٹی وی کو انٹرویو میں پاکستانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایسا فورم ہو جہاں دونوں ملک اپنا مقدمہ پیش کرسکیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستانی علاقے میں یکطرفہ غیرقانونی حملے کیے، پاک بھارت جنگ بندی کیلئے عالمی برداری کا کردار قابل تعریف ہے۔ صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال انہوں نے کہا کہ پائیدار امن صرف سفارتکاری اور مذاکرات...
پاکستانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں دہشتگرد واقعات کی تحقیقات کیلئے مشترکہ فورم ہونا چاہیے، پاک بھارت جنگ بندی نازک جنگ بندی ہے۔چینی ٹی وی کو انٹرویو میں پاکستانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایسا فورم ہو جہاں دونوں ملک اپنا مقدمہ پیش کرسکیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستانی علاقے میں یکطرفہ غیرقانونی حملے کیے، پاک بھارت جنگ بندی کیلئے عالمی برداری کا کردار قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ پائیدار امن صرف سفارتکاری اور مذاکرات سے ہی ممکن ہے، پہلگام واقعے کی تحقیقات کیلئے بلاول نے بھارت کو غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی۔بلاول کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہماری پہلگام...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے اہم کردار کو سراہتے ہیں، صدر ٹرمپ نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں۔ امریکی سفارت خانے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں رہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا، پاکستان نے کشیدہ صورتحال میں بھی بہت تحمل کا مظاہرہ کیا، امریکی صدر ٹرمپ سرد اور گرم جنگ کے خلاف ہیں، جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کے اہم کردار کو سراہتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں، امن کے فروغ، اقتصادی روابط میں اضافےکے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرے یا نتائج کیلئے تیار رہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو معاہدے کیلئے تفصیلی دستاویزپیش کرچکے ہیں، امریکی صدرروس یوکرین کے حوالے سے پرامید ہیں، یوکرین نے روس پر حملوں سے قبل آگاہ نہیں کیا، یوکرین کے مطابق روس پر117ڈرونز سے حملہ کیا گیا، صدر ٹرمپ کو بھی یوکرینی حملے کی اطلاع نہیں تھی۔ کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ اور چین کے درمیان اچھا تعلق ہے، دونوں ممالک میں بات چیت ہونے جا رہی ہے، امریکا میں غیرقانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کیا جائے گا، وزیرخارجہ مارکوروبیو کے پاس ویزے منسوخ...
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے، مکالمے کے فروغ کیلئے کام کریں۔پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی جس میں بھارتی اشتعال انگیزی پر بات چیت کی گئی۔بلاول بھٹو نے ملاقات میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو وزیراعظم کا خط پیش کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے یو این سیکریٹری جنرل کی امن کی کوششوں کو سراہا اور ان سے امن کیلئے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل یو این سندھ طاس معاہدے کی بحالی کے لیے فعال کردار ادا کریں۔
مکہ مکرمہ : دنیا بھر سے 13 لاکھ سے زائد مسلمان فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے مقدس شہر مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے زائرین کی خدمت اور گرمی سے بچاؤ کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سعودی وزیر حج توفیق ال رابعیہ کے مطابق اس سال 400 کولنگ یونٹس، 50 ہزار اسکوائر میٹر شیڈڈ ایریا، اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہزاروں میڈیکل اسٹاف تعینات کیا گیا ہے۔ وزیر حج کا کہنا تھا کہ مکہ اور اس کے اطراف میں 250,000 سے زائد اہلکار، 40 مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر زائرین کی رہنمائی اور سہولت کاری میں مصروف ہیں۔ زائرین کی نقل و حرکت کو مؤثر طریقے سے مانیٹر...

سی ڈی اے میں شاہانہ فیصلے ، غریب عوام کے لیے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ ، آفیسرز عید الائنس سے محروم،جبکہ بورڈ ممبران کیلئے 8 کروڑ سے زائد کی نئی گاڑیاں خرید لی گئیں ، تفصیلات سب نیوز پر
سی ڈی اے میں شاہانہ فیصلے ، غریب عوام کے لیے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ ، آفیسرز عید الائنس سے محروم،جبکہ بورڈ ممبران کیلئے 8 کروڑ سے زائد کی نئی گاڑیاں خرید لی گئیں ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن)سی ڈی اے میں مسلسل ایسے فیصلے سامنے آ رہے ہیں جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں یا کس کا ڈر نہیں، سی ڈی اے نے غریب عوام کو جڑواں شہروں میں سفری سہولت فراہم کرنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں میں سو فیصد اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سبسڈی کے اضافی بوجھ کو ختم کرنا بتایا جا رہا ہے...
ذرائع کے مطابق معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا، بلوچستان میں بھارتی سرکردہ " فتنہ الہندوستان " معصوم بلوچوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی۔ بھارت منظم منصوبے کے ساتھ سپانسرڈ دہشت گردوں سے بلوچستان میں حملے کروا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ " فتنہ الہندوستان " کے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا، بلوچستان میں بھارتی سرکردہ " فتنہ الہندوستان " معصوم بلوچوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی۔ بھارت...
معرکہ حق میں ناکامی، ہزیمت چھپانے کیلئے بھارت کا بلوچستان میں پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں دہشت گرد حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے جب کہ معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا۔رپورٹ کے مطابق معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا، بلوچستان میں بھارتی سرکردہ فتنہ الہندوستان معصوم بلوچوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی۔ بھارت منظم منصوبے کے ساتھ سپانسرڈ دہشت گردوں سے بلوچستان میں حملے کروا...
کوئٹہ:وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ کہ دہشت گرد خون کے پیاسے ہیں اور پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے۔ بلوچستان گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب کو دل کی گہرائیوں سے سب کو مبارکباد پیش کرتاہوں،افواج پاکستان نے دشمن کو شکست دی جو وہ عمربھر یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر جارحیت مسلط کی جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا، دشمن کو ایسا جواب ملا جسے وہ بھول نہیں سکے گا، کشیدہ صورتحال کے دوران پوری قوم نے اتحاد اوریکجہتی کا مثالی مظاہرہ کیا، یہ جنگ مختصر لیکن انتہائی خطرناک تھی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مثالی قیادت کا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2025ء) مہنگائی کے نئے طوفان کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں، رواں مالی سال کے آخری ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح دگنی ہو جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں نئے بجٹ سے قبل ہی مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ رواں ماہ مہنگائی کی شرح ڈیڑھ سے دو فیصد رہنے کا امکان ہے اور اگلے ماہ مہنگائی بڑھ کر تین سے چار فیصد تک جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپریل میں مہنگائی کی سالانہ شرح 0.3 فیصد تھی، برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کا رجحان...

حج کیلئے مکہ مکرمہ آنے والی مصری خاتون کی اچانک بینائی چلی گئی پھر ہسپتال پہنچے تو کیا ہوا؟ بڑی خبر
مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) مکہ مکرمہ کے طبی ماہرین کی فوری اور درست تشخیص کی بدولت حج کیلئے آئی مصری خاتون کو اس کی بینائی واپس مل گئی۔ عرب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ مصری خاتون کو اچانک موتیا بند کا سامنا کرنا پڑا تھا۔حکام کے مطابق مصری خاتون کو موتیابند کے ساتھ ریٹینا کے الگ ہوجانے کا خدشہ بھی تھا(اس بیماری میں مبتلا مریضوں کو اگر فوری طبی کارروائی نہ دی جائے تو ان کی بینائی مستقل ختم ہوسکتی ہے ۔ تاہم مکہ مکرمہ کے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں قائم آئی ہیلتھ سینٹر میں مصری خاتون کا فوری علاج کیا گیا جس کی بدولت خاتون کو ان کی بینائی واپس...
مکہ مکرمہ : حج 2025 کا سیزن شروع ہو چکا ہے اور اس بار سعودی حکام نے شدید گرمی سے حجاج کرام کو محفوظ رکھنے کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے ہیں۔ سعودی وزیرِ حج توفیق الربیعہ نے بتایا کہ اس بار درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے، اس لیے حکومت نے اسے اولین چیلنج کے طور پر لیا ہے۔ وزیرِ حج کے مطابق 40 سے زائد سرکاری ادارے اور 2.5 لاکھ اہلکار اس بار حج کے انتظامات میں شریک ہیں۔ 50 ہزار مربع میٹر تک سایہ دار جگہوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 400 سے زائد کولنگ یونٹس مختلف مقامات پر نصب کیے جا رہے ہیں۔ طبی عملے کی تعداد میں اضافہ کیا گیا...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی چوری روکنے کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا سوئی سدرن کے دفتر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول پمپس پر چوری اور اسمگلنگ کے سدباب کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک کا کہنا تھا حکومت نے پمپس پر پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا گھریلو گیس کنکشنز کے لیے وزیراعظم سے درخواست کروں گا، مقامی گیس دستیاب نہیں ہے، نئے گھریلو کنیکشنز امپورٹڈ گیس پر ہو سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب...
اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کیلئے امریکا کی نئی تجویز پر دستخط کر دیئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کیلئے امریکا کی نئی تجویز پر دستخط کردیے ہیں البتہ مزید بات چیت جاری ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکا کے مشرق وسطیٰ میں خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف کی نئی تجویز پر اسرائیل نے دستخط کر دیے ہیں جبکہ حماس کی جانب سے تجویز پر کوئی جواب ابھی موصول نہیں ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ہو...
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی راہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ کوئی کچھ لو کچھ دو نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے...
اپنے بیان میں قائمقام گورنر بلوچستان خالق اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کے اپنے برادر ہمسایہ ملک ایران کیساتھ خوشگوار تعلقات ہیں۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حالیہ دورہ ایران کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے قائمقام گورنر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ ہر قسم کی معاشی و معاشرتی ترقی و خوشحالی کیلئے پائیدار امن اولین شرط ہے۔ حالیہ حکومتی اقدامات سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک...
پاراچنار، اپر اور سینٹرل کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز پاراچنار (سب نیوز) اپر اور سینٹرل کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ طے پا گیا۔امن معاہدے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور فریقین کے قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد کا کہنا ہے فریقین کے مابین امن معاہدہ خوش آئند اقدام ہے، قیام امن کے لیے ضلع کرم میں یہ تیسرا امن معاہدہ ہے، مزید معاہدے کیے جا رہے ہیں۔قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ قیام امن میں حکومت کا ساتھ دیں گے اور بھرپور تعاون کریں گے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف تنازعات پر جھگڑوں میں فریقین کے...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے اسلام آباد کا رُخ نہ کرنے فیصلہ کیا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو احتجاجی تحریک کی تیاری کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ پیر کو بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے واضح پیغام دیا ہے کہ کسی کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا کیونکہ یہاں اسنائپرز بٹھائے جاتے ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی...
مون سون بارشوں کے دوران حالات سے نمٹنے کیلئے سی بی سی میں مشقوں کا اہتمام کیا گیا۔ چیف انجینئر عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں کرلی ہیں۔ مون سون بارشوں سے نمٹنے کیلئے سی بی سی میں پری مون سون مشقوں کا اہتمام کیا گیا۔ چیف انجینئر عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں سے پہلے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں کرلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی بی سی کو 7 سیکٹرز میں تقسیم کیا ہے، رین ایمرجنسی میں 200 ڈی واٹرنگ پمپس دستیاب ہوں گے، 7 سیکٹرز میں مجموعی طور پر عملے کے 1200 ارکان موجود ہوں گے۔ عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران ہنگامی صورتحال سے...
----فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول کابینہ میں ہیں، انہیں چاہیے کوئی بڑا پیکج کراچی کے لیے لے کر آئیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ پر کام ہم نے کیا اور کام جاری ہے، ڈینسو ہال کی یہ عمارت 139 سال پرانی ہے، یہاں اس شہر کی پہلی عوامی لائبریری تھی، 1886ء میں انگریزوں نے عوام کے لیے یہ لائبریری بنائی تھی، 1980ء میں اس عمارت کو عوام کے لیے بند کر کے آفس بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میکس ڈینسو کے نام سے اس عمارت کا نام رکھا گیا، بدبختی ہے اس کو سرکاری دفتر میں تبدیل کر کے...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے آئندہ مالی سال2025-26 کے وفاقی بجٹ میں پاور سیکٹر کو اضافی سبسڈی نہ دینے کا مطالبہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط ہے کہ پرائمری بیلنس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے آمدن بڑھائی جائے، اخراجات میں اضافہ کے باعث پرائمری بیلنس کے ہدف حاصل نہیں ہو سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے زور دیا جارہا ہے کہ وزارت توانائی کو گردشی قرضہ روکنے کے لیے اقدام اٹھانے چاہیں اور پاور سیکٹر کو اضافی سبسڈی نہیں دینی چاہیئے اور اگلیبجٹ میں مختص توانائی شعبے کیلئے ایک ہزار ارب روپے سے زائد کی اجازت نہیں ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال گردشی قرضہ میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرمذہبی امور سرداریوسف نے کہا ہے کہ پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرداریوسف کا کہنا تھاکہ پاکستان کا حج کوٹا ایک لاکھ79ہزار تھا، سرکاری اسکیم کے تحت وزارت مذہبی امور سارے کام سرانجام دیتی ہے، دو بار سعودی عرب گیا اور سعودی حکام سے ملاقاتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ کی حج پالیسی نومبر میں منظور ہوئی تھی، حج پالیسی کی منظوری کے بعد اس پر عمل در آمد ہوا، حج کا 50 فیصد کوٹہ سرکاری اور اتنا ہی نجی شعبے کیلئے ہے لیکن نجی شعبے میں بروقت اقدامات...
سعودی عرب میں غیر قانونی حج کی روک تھام کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا، مکہ مکرمہ کی حدود میں نگرانی کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ مکہ مکرمہ میں حج پرمٹ کی جعلی اشتہاری مہم چلانے والے انڈونیشیا کے 4 افراد زیرحراست ہیں۔ پکڑے گئے افراد کے گھر سے مزید 14 افراد گرفتار کیے گئے ہیں، گرفتار کیے گئے افراد میں کسی کے بھی پاس حج پرمٹ موجود نہیں تھا۔ Post Views: 6
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے ہمارے پانچ چھ لوگوں کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے، ہمارے لوگوں کی ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ہم ساتھ نہیں دیں گے۔بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین کی بالا دستی ہونی چاہیے، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، اس کی واپسی ہماری نہیں ملک کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے لوگوں کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم...
کراچی میں کئی دہائیوں سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ساتھ ہی بجلی کی عدم دستیابی بھی معمول ہے ایسے میں عوام نہ صرف سستی بجلی کا مطالبہ بلکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے احتجاج بھی کرتے نظر آتے ہیں، لیکن گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھتا چلا جاتا ہے۔ کے الیکٹرک کا مؤقف ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ان علاقوں میں کی جاتی ہے جہاں بل ادا نہیں کیے جاتے جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے بل نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کردینے چاہییں نہ کہ اس کا بوجھ بل ادا کرنے والے صارفین پر اذیت کی صورت میں لاد دیا جائے۔...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی اور سابق وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ جب چاہے عمران خان بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ منگل کے روز بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے کے حوالے سے بات کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ ’ ہم اس حوالے سے کچھ نہ بولیں تو یہی اچھا ہے۔‘ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی کا پیغام ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے پاکستان کیلئے بات کرنے کیلئے تیار ہوں البتہ وہ ن لیگ کے ساتھ کسی صورت بات نہیں کریں گے۔...
پاکستان کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کیلئے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں آپریشن بنیان مرصوص میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی سرکار اور مسلح افواج تاحال تڑپ رہی ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو ختم کرنے کیلئے فتنہ الخوراج کے سابق ترجمان کی خدمات حاصل کرلیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ احسان اللہ احسان نے بھارتی اخبار دی سنڈے گارڈین میں ایک مضمون لکھا ہے جس میں بے بنیاد دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے اندر مزید دو دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں قومی سلامتی کے لئے پارلیمان کا ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر یک زبان ہونا خوش آئند ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے رہنما ن لیگ سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔صدر ن لیگ کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ نے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کیخلاف 6؍ اور 7؍ مئی کی رات ہونے والے تاریخی معرکے کے بعد بین الاقوامی سطح پر پاک فضائیہ کیلئے دلچسپی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ذرائع کے مطابق، متعدد ممالک نے مشترکہ فضائی مشقوں کیلئے دعوت نامے ارسال کیے ہیں، جبکہ درالحکومت اسلام آباد میں متعدد سفارت خانوں نے پاک فضائیہ کے سینئر حکام سے مستقبل میں دفاعی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کیلئے ملاقاتوں کی درخواست کی ہے۔ جدید دور کی اس شاندار فضائی جنگ میں پاکستان کی فضائیہ نے کامیاب مہارت سے 6؍ بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے جن میں قیمتی اور جدید ترین رافیل طیارہ بھی شامل تھا۔ اس فضائی لڑائی میں پاکستان کے 42؍ مقابلے میں...
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید نے کہا ہے کہ معرکہ بنیان مرصوص نے امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو ناگزیر ثابت کر دیا۔بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی مسلح افواج نے اپنے دفاع میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اور پاکستانی مسلح افواج کے اپنے دفاع میں کارگر جواب نے بھارت کو سیز فائر پر مجبور کر دیا۔پاک فوج کے سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے آر ٹی کو اہم انٹرویو میں اصل حقائق سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ سیزفائر ایک جراتمندانہ فیصلہ تھا۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا کہ دونوں جانب کی سیاسی قیادت نے عالمی دباؤ میں سیزفائر کو قبول کیا۔ اور یہ آسان فیصلہ نہیں تھا۔ یہ مختصر...
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کوئٹہ میں کل ہمارا عظیم الشان ملین مارچ ہو گا۔کوئٹہ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پارٹی کے میڈیا سیل کے نمائندوں سے خطاب میں کہا کہ پوری دنیا کو دکھائیں گے کہ فلسطین میں جو ظلم ہو رہا ہے اس پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل آج فلسطین میں جو ظلم و زیادتی کررہا ہے وہ ہمارے سامنے ہے۔ یہ بھی پڑھیے مولانا فضل الرحمٰن کا حکومت سے اے پی سی بلانے کا مطالبہ سرباہ جے یو آئی نے کہا کہ پوری دنیا...
پنجاب پولیس کے 2 افسران کو عالمی اعزازات کے لیے منتخب کر لیا گیا۔ورلڈ پولیس سمٹ میں ڈی پی او قصور عیسیٰ خان اور اے ایس پی انعم شیر ایوارڈز کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز کے لیے 192 ممالک کے پولیس افسران کی کارکردگی زیر غور آئی۔ ایوارڈز کمیٹی نے اسکروٹنی کے بعد 2 افسران کو ایوارڈ ونرز کے طور پر شارٹ لسٹ کیا۔ پنجاب پولیس نے 29 مغوی بچے بازیاب کرالیےپنجاب پولیس نے لاہور سمیت مختلف شہروں سے اغوا کیے گئے 29 بچے بازیاب کرالیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایوارڈز کی تقریب رواں ماہ 13 سے 15 مئی کے دوران دبئی میں منعقد ہوگی۔ترجمان کا کہنا...
اعلامیے کے مطابق شہدا پیکج کے تحت معرکہ حق میں شہید شہریوں کے ورثا کی 1 کروڑ روپے مالی معاونت کی جائے گی اور زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے شہدا پیکج کا اعلان کردیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارتی حملوں سے متاثرہ افراد اور املاک کیلئے بڑے فیصلے کیے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق شہدا پیکج کے تحت معرکہ حق میں شہید شہریوں کے ورثا کی 1 کروڑ روپے مالی معاونت کی جائے گی اور زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے شہدا کی...
فائل فوٹو۔ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی کو یوم ’معرکۂ حق‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم معرکۂ حق ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کے بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم یہ فرض پورا کریں گے، معرکہ حق کے زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے خدمات سر انجام دینے والوں کا اعتراف قومی سطح پر کیا جائے گا، دفاع پاکستان...
وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلئے پیکیج کا اعلان، ورثا کا ایک کروڑ دیئے جائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم نے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے پیکیج کا اعلان کردیا،وزیراعظم کے اعلان کے تحت معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثا کو 1 کروڑ جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاک افواج کے شہدا کے ورثا کو رینک کے حساب 1 کروڑ سے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم شہدا پیکیج کے تحت دی جائے گی۔پاک افواج کے شہدا کے ورثا کو گھر کی سہولت کے لئے رینک کے حساب سے 1 کروڑ...
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے آپریشن “بنیان المرصوص” کی شاندار کامیابی پر ہر سال 10 مئی کو یومِ معرکۂ حق کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن پورے ملک میں جوش و جذبے، ملی وحدت اور قومی فخر کے ساتھ منایا جائے گا۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ ہماری بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے۔ انہوںنے اعلان کیا کہ 16 مئی بروز جمعہ کو یومِ تشکر کے طور پر منایا جائے گا۔ اس دن افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا اور ملک بھر میں خصوصی نوافل ادا کیے جائیں گے۔ عوام اللہ تعالیٰ کے حضور سجدۂ شکر بجا لائیں گے اور وطن...
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ---فائل فوٹو جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی برقرار رکھنا بھارت کےلیے ناگزیر تو ہے، مگر وہ مکار دشمن ہے۔لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ پر قیامت بیت رہی ہے، عالمی قوتیں اسرائیلی مظالم روکیں۔ افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، حافظ نعیم الرحمانامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اپنے تحفظ کےلیے کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا مضبوط مؤقف بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی بحران جنگی حالات کے کارپٹ کے نیچے گیا ہے، ختم نہیں...
سٹی 42 : پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کے بعد پاکستان کا فلائی شیڈول بہتری کی طرف گامزن ہے، 8 غیر ملکی ایئر لائنز نے پاکستان کے لیے پروازیں فوری شروع کر دی ہیں۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق فلائی دبئی نے کراچی، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ کی نصف سے زائد پروازیں آپریٹ کیں جبکہ امارات ایئر لائن نے بھی کراچی اور دیگر شہروں کے لیے پروازیں اُڑائیں۔ اس کے علاوہ اتحاد، ایئر عربیہ، گلف ایئر کی پروازوں کی بھی پاکستان آمد و رفت جاری ہے جبکہ ایتھوپین اور افغان ایئر لائن کی پروازیں بھی شیڈول کے مطابق آپریٹ ہوئیں۔ بادامی باغ میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام اظہار تشکر ریلی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے جس میں پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر کی فراہمی کی منظوری دی جائے گی ذرائع کے مطابق اس رقم میں ایک ارب ڈالر ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلیٹی جبکہ 1.3 ارب ڈالر ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلیٹی کے تحت دیئے جائیں گے منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط فوری طور پر جاری کی جائے گی جبکہ باقی رقم آر ایس ایف پروگرام کے تحت مختلف اقساط میں پاکستان کو ملے گی ای ایف ایف پروگرام کی مدت 37 ماہ جبکہ آر ایس ایف کی مدت 28 ماہ مقرر کی گئی ہے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں موجودہ قرض پروگرام کا...
یہ وقت ملک کے دفاعی اداروں کو مضبوط کرنے کا ہے، ملکی وحدت کیلئے ہم ایک ہیں: مولانافضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ وقت ملک کے دفاعی اداروں کو مضبوط کرنے کا ہے اور ملکی وحدت کیلئے ہم ایک ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا جے یو آئی نے آج یوم دفاع وطن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، 11 مئی کو پشاور میں ملین مارچ ہو گا اور 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہو گا، عوام یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا حکومت...
سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے یہ وقت ملک کے دفاعی اداروں کو مضبوط کرنے کا ہے اور ملکی وحدت کیلئے ہم ایک ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا جے یو آئی نے آج یوم دفاع وطن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، 11 مئی کو پشاور میں ملین مارچ ہو گا اور 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہو گا، عوام یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ان کا کہنا تھا حکومت نے کہا شہری دفاع کے لیے نوجوان نام لکھوائیں، ہم نے انصار السلام کو شہری دفاع کے لیے ذمہ داری سونپ دی ہے، آج پاکستان کے دفاع میں پہلے مورچے پر جو لڑ...
امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی شہری پاک بھارت سرحد اور ایل او سی کے قریبی علاقوں میں سفر نہ کریں، اگر ممکن ہو تو امریکی شہری تنازع کے علاقوں سے نکل جائیں یا محفوظ مقام پر قیام کریں۔ سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔ امریکی سفارتخانے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستان میں فوجی حملوں کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔ سفارتخانے کا مزید کہنا ہے کہ امریکی شہری پاک بھارت سرحد اور ایل او سی کے قریبی علاقوں میں سفر نہ کریں، اگر ممکن ہو تو امریکی...
---فائل فوٹو پاکستانیوں کی اکثریت امن کی خواہشمند ہے لیکن 93 فیصد لوگ کہتے ہیں کہ بھارت نے جنگ مسلط کی تو خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔گیلپ پاکستان کی جانب سے نیا سروے کیا گیا جس میں ملک کے 100 اضلاع سے شماریاتی طور پر منتخب پاکستانیوں نے حصہ لیا۔گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ سروے کے مطابق 7 فیصد پاکستانیوں نے جنگ سے انکار کیا ہے۔سروے کے مطابق 77 فیصد پاکستانیوں نے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی الزاما ت کو مسترد اور انہیں جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔ 17 فیصد پاکستانیوں نے اس بارے میں کچھ معلومات نہ ہونے کا بتایا۔ پاک فوج کی بھارت کو پھر وارننگ، جنگ...
ایس یو سی پاکستان کے مرکزی نائب صدر کا کہنا ہے کہ جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے کو ہر فورم پر بے نقاب کریں گے، پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، مگر دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ کارروائی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کر کے اپنی بزدلی کا ثبوت دیا، حملوں میں معصوم اور نہتے شہریوں کو شہید کیا گیا۔ علامہ سبطین حیدر سبزواری کا کہنا تھاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاک فوج کی بروقت کارروائیوں سے دشمن کو بھاری نقصان...
علیمہ خان—فائل فوٹو بانیٔ تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ مائنز اینڈ منزلز بل کے پی اسمبلی میں پیش نہیں ہو گا، انہوں نے شکوہ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور ان کے پاس ملاقات کے لیے نہیں آتے، جبکہ نواز شریف کی پوری کابینہ جیل اور لندن چلی جاتی تھی۔راولپنڈی میں علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی ملاقات کروادی گئی، بہنوں نے بھائی کو بتایا کہ آپ ان سے نہ ملیں جن کے نام فہرست میں شامل نہ ہوں، بہنوں نے یہ بھی بتایا کہ آپ سے جو لوگ ملتے ہیں وہ...

ڈیرہ اسماعیل خان میں مچھیرے نے مچھلیاں پکڑنے کیلئے دریا میں جال پھینکا لیکن ایسی چیز آ گئی کہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
ڈیرہ اسماعیل خان (نیوز ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے دھماکے سے مچھیرا جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بارودی دھماکہ دریائے سندھ میں غفارے والا بند پر مچھلیاں پکڑنے کے دوران ہوا، پولیس نے ابتدائی معلومات میں بتا یاکہ حضور بخش سندھی نامی مچھیرے کے جال میں بارودی مواد پھنس گیا تھا، دھماکہ ہونے سے حضور بخش سندھی موقع پر جاں بحق ہو گیا، پولیس واقعہ کی چھان بین کر رہی ہے کہ کیا بارودی دھماکہ کنارے پر پیش آیا ہے یا ممکنہ طور پر پانی کیساتھ بہہ کر آنے والی (لینڈ مائن)بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا ہے یا ڈیٹونیٹر کا دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس نے حضور بخش سندھی کی میت ورثا کے حوالے کر دی...
فوٹو فائل کراچی کی مویشی منڈی انتظامیہ نے منڈی آنے والی فیملیز کو سہولت پہنچانے کیلئے اہم فیصلہ کر لیا۔نادرن بائی پاس مویشی منڈی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی کی فوڈ اسٹریٹ میں صرف فیملیز جا سکیں گی، فیملیز بلا خوف و خطر نادرن بائی پاس مویشی منڈی آئیں۔ ناردرن بائی پاس مویشی منڈی، قربانی کے ہزاروں جانور پہنچ گئے، شہریوں کی آمد کراچی کراچی ناردرن بائی پاس پر 19اپریل سے لگنے والی... مویشی منڈی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منڈی میں پورے مہینے کا کار کا پاس3200، موٹر سائیکل کا 1500 روپے کا ہو گا۔انتظامیہ کے مطابق مارشلنگ ایریا سے بڑے جانور کی انٹری فیس 4 ہزار روپے ہو گی۔مویشی منڈی کی انتظامیہ...
لالیگا میچ کے دوران برازیل کے اسٹار فٹبالر رونالڈو نزاریو کیخلاف مداحوں کے منفرد احتجاج نے سوشل میڈیا کو دو گروپوں میں تقسیم کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی رات لا لیگا میں پیش آنے والا واقعہ فٹبال دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، ریئل ویلاڈولڈ کے مداحوں نے اپنے ہی کلب کے صدر رونالڈو نزاریو کے خلاف انتہائی منظم اور ڈرامائی احتجاج ریکارڈ کروایا۔ میچ کے 12ویں منٹ میں ہزاروں مداحوں نے اسٹیڈیم کے اندر 500 یورو کے تقریباً 60 ہزار سے زائد جعلی نوٹ میدان پر پھینکے، ان جعلی نوٹوں پر رونالڈو کی تصویر نمایاں تھی۔ واقعہ کے بعد میچ کو کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کو میدان صاف کرنے کیلئے...