میٹا اور پی ٹی اے کا آن لائن دھوکہ دہی سے بچاؤ کیلئے مشترکہ اقدام
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: میٹا نے پی ٹی اے کے اشتراک سے آن لائن دھوکہ دہی سے متعلق آگاہی مہم “کیا یہ اصلی ہے؟” کا آغاز کر دیا ہے۔
میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور تعلیمی پلیٹ فارم EYEYAH! کے تعاون سے ایک نئی سوشل مہم اور انٹرایکٹو آن لائن تجربہ “کیا یہ اصلی ہے؟” متعارف کرایا ہے۔ اس مہم کا مقصد پاکستان میں بڑھتی ہوئی آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی کے طریقوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔
یہ اقدام ایشیاء پیسیفک (APAC) خطے کی ایک وسیع مہم کا حصہ ہے، جو 15 سے زائد ممالک میں شروع کی جا رہی ہے تاکہ محفوظ ڈیجیٹل تجربات کو فروغ دیا جا سکے۔
مہم میں صارفین کو سات عام اقسام کی آن لائن دھوکہ دہی کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے، جن میں رومانوی، شاپنگ، نقالی، سرمایہ کاری، ملازمت، اکاؤنٹ ہیکنگ اور جعلی پیغامات شامل ہیں۔ اسے دلچسپ، بصری اور کھیل کے انداز (گیمیفائیڈ) میں تیار کیا گیا ہے تاکہ لوگ خطرے کی علامات کو آسانی سے پہچان سکیں۔
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان HI(M), SI نے کہا کہ پی ٹی اے ایک محفوظ اور باخبر ڈیجیٹل ماحول کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اشتراک ڈیجیٹل خواندگی بڑھانے اور صارفین کو آن لائن دھوکہ دہی سے محفوظ رکھنے کے لیے پی ٹی اے اور میٹا کی مشترکہ کوششوں کا تسلسل ہے۔
میٹا کی ہیڈ آف پاکستان پبلک پالیسی دانیا مختار نے کہا کہ،
“میٹا پاکستان میں اپنی کمیونٹی کے تحفظ کے لیے سنجیدہ ہے۔ ہم اپنے پلیٹ فارمز سے دھوکے بازوں کو ہٹانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، مگر چونکہ ایسے عناصر اپنے طریقے بدلتے رہتے ہیں، اس لیے صارفین کو تعلیم اور آگاہی دینا ضروری ہے۔ اس مہم کے ذریعے ہم لوگوں کو ایک دلچسپ اور انٹرایکٹو انداز میں یہ سکھانا چاہتے ہیں کہ وہ دھوکہ دہی کی پہچان کیسے کریں اور خود کو محفوظ رکھیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ میٹا پی ٹی اے کی شراکت داری کا شکر گزار ہے جو اس آگاہی مہم کو ملک بھر میں وسعت دینے اور کمیونٹی کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے میں مدد کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آن لائن دھوکہ دہی پی ٹی اے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
نادرا کا شناختی نظام مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے قواعد کا اجراء
—فائل فوٹونادرا نے شناخت کا نظام مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کےلیے قواعد کا اجراء کر دیا۔
نادرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قواعد میں ڈیجیٹل آئیڈنٹیٹی ریگولیشنز، نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر ریگولیشنز شامل ہیں۔
ترجمان نادرا نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل آئی ڈی ریگولیشنز کے تحت نادرا ملک بھر میں مربوط ڈیجیٹل شناختی نظام قائم کرے گا۔
نادرانادرا نے وفات کے باعث شناختی کارڈ منسوخی کی...
نادرا کے ترجمان کے مطابق شہری شناخت کی تصدیق کے بعد متعدد آن لائن سرکاری و نجی خدمات تک باآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے۔
ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ این ڈی ای ایل کے ذریعے حکومت اور نجی شعبے کے مجاز اداروں کے درمیان ڈیٹا کا محفوظ تبادلہ ہو سکے گا۔
نادرا کے ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں ریگولیٹری فریم ورکس ایک بااعتماد ڈیجیٹل نظام کے لیے بنیاد کا کام دیں گے، جس سے خدمات کی فراہمی بہتر ہو گی اور ڈیجیٹل معیشت مستحکم ہو گی۔
ترجمان نادرا کے مطابق حکومت کی زیرِ قیادت ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل پر شہریوں کا اعتماد مضبوط ہو گا، نادرا اتھارٹی بورڈ نے یہ قواعد وزارتِ قانون کی منظوری کے بعد جاری کیے ہیں۔