City 42:
2025-09-22@13:33:58 GMT

ضلع کرک میں غیرقانونی کان کنی پر 60 روز کیلئے مکمل پابندی عائد

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

ویب ڈیسک:  خیبرپختونخوا حکومت نے غیر قانونی کان کنی کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ضلع کرک میں 60 روز کیلئے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس پابندی کے تحت ضلع بھر میں سونے کی تلاش اور نکالنے سمیت ہر قسم کی غیر قانونی کان کنی پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ اقدام عوام کے جان و مال کے تحفظ، ماحولیاتی نظام کی بہتری اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

گھروں اورگلیوں سے موٹر سائیکلیں و دیگر سامان چوری کرنیوالا 2 رکنی گروہ گرفتار

محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ پابندی کے دوران کسی فرد یا ادارے کو کان کنی کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کی صورت میں مشینری، گاڑیاں اور دیگر اوزار ضبط کئے جائیں گے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں جرمانہ، قید یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

حکام کے مطابق غیر قانونی کان کنی نہ صرف قدرتی ماحول کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ اس سے امن و امان کو بھی شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں، جبکہ سمگلنگ کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
 

ٹام ہالینڈ نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: قانونی کان کنی

پڑھیں:

دارالحکومت میں 12 قسم  کی سرگرمیوں پر پابندی، دفعہ 144 میں دو ماہ کی توسیع

سٹی 42 : اسلام آباد میں جلسے جلوسوں، وال چاکنگ اور اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر پابندیاں، انتظامیہ نے دفعہ 144 میں دو ماہ کی توسیع کر دی ۔ 

دفعہ 144 کے تحت شہر اقتدار میں 12 قسم  کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے باقاعدہ نوٹیفکیشن کر دیا ہے، جس کے مطابق سٹون کرشنگ ،اور غیر قانونی آئل اینڈ گیس ایجنسیوں پر پابندی عائد ، راول ڈیم میں کشتی رانی ، آتش بازی اور اسکے سامان کی خریدوفروخت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

ڈالر کی قیمت میں کمی

نوٹیفکیشن کے مطابق اخبارات کو اشیاء کی پیکنگ کے لئے استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد، لاوڈ سپیکر ایمپلی فائر اور سائونڈ سسٹم پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ اسلام آباد میں ڈرونز اڑانے اور صاف پانی جمع رکھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق آج سے دو ماہ کے لئے کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • یواے ای نے 9 ممالک کےلئےویزوں پر پابندی عائدکردی
  • لیبیا میں پولیس اہلکاروں کے داڑھی رکھنے پر عائد پابندی ختم
  • عمران خان کی ایکس پوسٹس غیرقانونی قرار دینے کےلیے درخواست دائر
  • عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹیں غیرقانونی قرار دینے کیلئے درخواست دائر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ؛عمران خان کی ایکس پوسٹس غیرقانونی قرار دینے کیلئے درخواست دائر
  • خیبرپختونخوا : آبی پرندوں کےشکار پر مکمل پابندی عائد
  • محکمہ جنگلی حیات کے پی نے آبی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی
  • طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
  • دارالحکومت میں 12 قسم  کی سرگرمیوں پر پابندی، دفعہ 144 میں دو ماہ کی توسیع