جتھوں کی سیاست کے ذریعے مطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں: حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں جتھوں کی سیاست اورمطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ریاست کسی جتھے کے ہا تھوں بلیک میل نہیں ہوگی،ٹی ایل پی کی جانب سے احتجاج کے بجائے فسادپھیلایاجارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا سب کوحق ہے مگرانتشار کی اجازت نہیں،جتھوں کی سیاست اورمطالبات منوانے کی اب کوئی گنجائش نہیں،ایک جتھہ احتجاج کے بجائے فساد پھیلا رہا ہے۔وزیر ممکت داخلہ کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے پرفلسطینیوں نے سجدہ شکراداکیا،غزہ امن معاہدے پرخوشیاں منائی جارہی ہیں، وزیراعظم نے ہرعالمی فورمزپرفلسطین کیلئے بھرپورآوازاٹھائی،پاکستان نے غزہ کامعاملہ بھرپورطریقے سے اجاگرکیا۔طلال چودھری نے کہا کہ جتھے کوکسی صورت سرکاری املاک پرحملے کی اجازت نہیں دے سکتے

،عوام کے جان ومال کیتحفظ کیلئے رکاوٹیں لگائی گئیں، اگرفلسطین،حماس اورتمام اسٹیک ہولڈرز خوش ہیں تو کسی کوکیامسئلہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے کیبعد احتجاج کی وجہ کیاہے؟اس کامقصدکچھ اورہے،انہوں نے مسجد کی تقدس کابھی خیال نہیں رکھا، انہوں نے ایک درجن سی زائدپولیس اوررینجرزاہلکاروں کوزخمی کیاہے،ن کوروکنے کیلیے طاقت کااستعمال نہیں کیا گیا۔وزیر مملکت نے کہا کہ ماضی گواہ ہے ٹی ایل پی نے جتھے کی صورت میں قومی املاک پرحملے کیے، پرامن احتجاج ہرکسی کاحق ہے لیکن یہ حق شرائط کیساتھ ہے،پرسوں رات انھوں نے فائرنگ کی ہے ،اس کی ویڈیوموجودہے۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کے کیمرے توڑے گئے،لوگوں کوبھڑکانے کیلئے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،اب بھی کوشش کی جارہی ہے طاقت کااستعمال کیے بغیر ان کوروکاجائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنگ بندی کے بعد اسرائیلی انخلا، بے گھر فلسطینی تباہ شدہ گھروں کی طرف لوٹنے لگے جنگ بندی کے بعد اسرائیلی انخلا، بے گھر فلسطینی تباہ شدہ گھروں کی طرف لوٹنے لگے جرمن کے چانسلر کا غزہ کی تعمیر نو کیلئے کانفرنس بلانے کا مطالبہ انڈونیشیا کا عالمی ایونٹ کیلئے اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار فیض حمید پر الزامات سے متعلق انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے، ترجمان پاک فوج اسرائیل کا غزہ میں جنگ بندی کا نفاذ ، کئی علاقوں سے فوج کا انخلا ء جاری تمام سیاستدان قابل احترام ،کوئی ریاست سے اوپر نہیں ،ترجمان پاک فوج TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کوئی گنجائش نہیں کا کہنا تھا کہ طلال چودھری منوانے کی نے کہا

پڑھیں:

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس؛ الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں  طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں وزیر مملکت طلال چودھری کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔

الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ابھی ہم بلال چودھری کو نااہل نہیں کرتے، صرف کامیابی کا نوٹیفکیشن روک رہے ہیں۔

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری

کمیشن حکام نے کہاکہ طلال چودھری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے کارروائی کی جائے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • طلال چودھری کو27نومبر کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت
  • طلال چودھری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا
  • میرے خلاف شکایت کنندہ پی ٹی آئی والے نکلیں گے، طلال چوہدری
  • ضمنی انتخابات شفاف، کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، طلال چوہدری
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح ، بلوچ عوام کے حقوق اور ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،چودھری شجاعت حسین
  • میرے پاس لیڈر سے ملنے کیلئے احتجاج کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں:سہیل آفریدی
  • انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس؛ الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا
  •  الیکشن کمشن کے نوٹس کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہوں: طلال چودھری
  • بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں کررہے، سیاست میں ڈائیلاگ لازمی ہے، رانا ثنا ء
  • حکومت کی 28 ویں آئینی ترمیم لانے کی تردید، ایسی کوئی تجویز زیرغور نہیں: وفاقی وزیر