2030 میں دنیا بھر کے مسلمان دو مرتبہ رمضان المبارک منائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض: سعودی ماہرِ فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ سن 2030 ایک منفرد اور روحانی اعتبار سے تاریخی سال ثابت ہوگا کیونکہ دنیا بھر کے مسلمان اس سال دو مرتبہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ منائیں گے ، ایک بار جنوری میں اور دوسری بار دسمبر میں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق یہ ایک نایاب فلکیاتی اتفاق ہے جو تقریباً ہر 30 سے 33 سال بعد پیش آتا ہے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہجری کیلنڈر چاند کی گردش پر مبنی ہے جبکہ گریگورین (عیسوی) کیلنڈر زمین کے سورج کے گرد چکر پر۔
اسی فرق کے باعث اسلامی مہینے ہر سال تقریباً 10 سے 11 دن پہلے شروع ہوتے ہیں، جس کی بدولت ایک وقت ایسا آتا ہے کہ رمضان ایک ہی گریگورین سال میں دو بار وقوع پذیر ہوتا ہے۔
فلکیاتی اندازوں کے مطابق پہلا رمضان المبارک 5 جنوری 2030 کے آس پاس شروع ہوگا جبکہ دوسرا 26 دسمبر 2030 کے قریب آئے گا، اس طرح مسلمان اس ایک ہی سال میں کل 36 روزے رکھیں گے — ایک ایسا روحانی تجربہ جو تاریخ میں یادگار بن جائے گا۔
سعودی ماہرِ فلکیات نے بتایا کہ ہجری سال میں اوسطاً 354 یا 355 دن ہوتے ہیں، جبکہ گریگورین سال میں 365 دن۔ یہی فرق وقت کے ساتھ رمضان کو مختلف موسموں میں منتقل کرتا ہے۔ گزشتہ تقریباً سترہ برس سے رمضان گرمیوں میں آ رہا ہے، اب اس کی آمد رفتہ رفتہ سردیوں کے موسم میں منتقل ہو رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق 2028 سے 2037 تک رمضان المبارک سرد موسم میں آئے گا، جبکہ 2037 کے بعد دوبارہ گرمیوں میں جانا شروع ہو جائے گا۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ ایسا آخری بار 1997 میں ہوا تھا، جب مسلمان ایک ہی سال میں دو بار رمضان کے روحانی لمحات سے گزرے تھے۔ فلکیاتی حساب کے مطابق آئندہ یہ منظر دوبارہ 2063 میں دیکھنے کو ملے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 2030 کا سال اسلامی تاریخ اور فلکیاتی کیلنڈر دونوں لحاظ سے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوگا، کیونکہ یہ وقت مسلمانوں کے لیے عبادت، اتحاد اور روحانیت کے دوہرے موقع کی یادگار صورت بن کر سامنے آئے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رمضان المبارک کے مطابق سال میں
پڑھیں:
ایمیزون کا 2030 تک بھارت میں 100 کھرب سرمایہ کاری کا اعلان
کراچی (نیوز ڈیسک)ایمیزون کا 2030 تک بھارت میں 100کھرب سرمایہ کاری کا اعلان،آپریشنز اورAI صلاحیتیں بڑھائی جائیں گی،ایک ملین روزگار اور برآمدات بڑھانے کا ہدف ہے۔ بھارت اور امریکا کا دو روزہ تجارتی مذاکرات کا آغاز، روسی تیل درآمد پراثرات کو کم کیا جائیگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امیزون نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2030 تک بھارت میں اپنی موجودگی کو بڑھانے اور مصنوعی ذہانت (AI) کی صلاحیتیں مضبوط کرنے کے لیے 35 ارب ڈالر(100 کھرب روپے) سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ سرمایہ کاری بھارت میں ایک ملین نئے روزگار مواقع پیدا کرنے اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے کی جائے گی۔ اس دوران، بھارت اور امریکا نے دو روزہ تجارتی مذاکرات کا آغاز کیا ہے تاکہ روسی تیل کی درآمدات پر عائد امریکی ٹیرفز کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔