رانا ثناء اللہ کی پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کومیثاق استحکام پاکستان کیلئے اکھٹے بیٹھنے کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد : مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی دعوت دے دی۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مودی کے آپریشن سندور کے آلہ کار کے ٹھکانے ہمسایہ ملک میں آپریشنل تھے، ہمسایہ ملک کو بار بار تنبیہ کی جاتی رہی، کئی بار کہا کہ آپ کو پاکستان اور دہشت گردوں کے درمیان فیصلہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کل جارحیت کا آغاز افغانستان سے ہوا، پاکستان کی مسلح افواج دفاع کیلئے پوری طرح تیار تھیں، جو ٹھکانے پاکستان کے خلاف آپریٹ ہوتے تھے ان کو مسلح افواج نے تباہ کیا، پوری قوم مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہے، پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوا ہے، پوری قوم کو خود پر ناز اور فخر کرنے کا موقع ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ فیلڈمارشل سیدعاصم منیر کی دلیرانہ لیڈرشپ سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، معرکہ حق میں بھی فیلڈمارشل کی جرات مندانہ پالیسی کی وجہ سے قوم کو سر فخر سے بلند کرنے کا موقع ملا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے یوم آزادی پر کہا تھا آئیں میثاق پاکستان پر اکٹھے ہوجائیں، آج ہم نے چھپے ہوئے دشمن کو ٹھکانے لگایا اور منہ توڑ جواب دیا، آج ہمیں داخلی استحکام کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتوں، قائدین اور پارلیمنٹیرینز کو دعوت دیتا ہوں آئیں اور میثاق پاکستان پر سرجوڑ کر بیٹھیں۔
مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بے شک اپنے بیانیے پر قائم رہے لیکن آج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو، پی ٹی آئی آج شہدا کے ساتھ کھڑی ہو، آپ شہدا کے خون کو عزت دیں اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں، پی ٹی آئی بھی میثاق پاکستان کیلئے ساتھ بیٹھے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت پاکستان کی عسکری اور سفارتی قوت کو تسلیم کرتی ہے، پی ٹی آئی والے بھی پاکستان کی عسکری اورسیاسی قوت کا حصہ بنیں۔
سینیٹر کا کہنا تھا کہ جو مسلح افواج نے کل کارروائی کی وہ وقت کی ضرورت تھی، افغانستان کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا، جس مؤثر انداز سے جواب دیا گیا ایسے ہی بنتا تھا، اس موقع پر سیاسی قیادت کو بھی لبیک کہنا چاہیے، تمام جماعتوں کی غزہ کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوچکا، مذہبی جماعت اپنا مارچ ختم کر دے
رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں اور قائدین سے میثاق استحکام پاکستان کی اپیل کی ہے، پی ٹی آئی کا نام لیکر کہا ہے کہ پاکستان اورمسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہوں، پی ٹی آئی کو آج کسی اگر مگر کے بغیر کہنا چاہیے کہ مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس ملک میں سیاست کرنا چاہتی ہے تو اگرمگر کے بغیر پاکستان اورمسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہو، پی ٹی آئی اگر پاکستان،مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہو تو آگے جا کر ان کیلئے بھی اسی میں سے کوئی راستہ نکل آئے گا۔
مسلح افواج کا ملک کیلئے بھرپور دفاع ہی پاکستان کی بقا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مسلح افواج کے ساتھ کے ساتھ کھڑی ہو رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پی ٹی ا ئی ج کے ساتھ ان کیلئے جواب دیا نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔