پاک فضائیہ کے دستے کی مشترکہ فضائی مشق انڈس شیلڈ ایلفا میں شرکت کیلئے آذربائیجان آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)جدید ترین جے ایف17تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیاروں اور ماہر ایئر و گراونڈ عملے پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ مشترکہ فضائی مشق انڈس شیلڈ ایلفا میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گیا۔بے مثال آپریشنل مہارت اور جرآت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے پاکستان میں اپنے ایئربیس سے آذربائیجان تک یہ طویل فضائی سفر بغیر کسی وقفے کے مکمل کیا، جس کے دوران پاک فضائیہ کے آئی ایل78ٹینکر طیارے کی مدد سے ان لڑاکا طیاروں میں دورانِ پرواز ایندھن بھرنے کا عمل انتہائی عمدگی سے سرانجام دیا گیا۔

دورانِ پرواز ایندھن بھرنے کے اس پیچیدہ آپریشن کی کامیاب انجام دہی، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی طویل فاصلے تک سفر اور عسکری آپریشن انجام دینے کی اہلیت کے ساتھ ساتھ اسکے پائلٹس کی بھرپور پیشہ وارانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔فضائی مشق ‘انڈس شیلڈ ایلفا’ کے زریعے دونوں برادر ممالک کی فضائی افواج کے مابین علمی اشتراک، عسکری ہم آہنگی اور مشترکہ آپریشنز کا فروغ ممکن ہوگا۔ یہ فضائی مشق جدید فضائی جنگ کی حکمتِ عملیوں، مشترکہ مشنز کی منصوبہ بندی اور ان کے عملی مظاہرے پر مبنی ہے، جسے تکنیکی اعتبار سے ہماوقت تغیر پزیر ایئر پاور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔

یہ مشترکہ فضائی مشق، آپریشنل تجربات کے تبادلے، نئے ابھرتے ہوئے فضائی دفاعی چیلنجز سے نمٹنے اور ان کے خلاف مشترکہ جوابی کارروائیوں کو مزید مستحکم کرنے میں مثر کردار ادا کرے گی۔پاک فضائیہ کی جانب سے انڈس شیلڈ ایلفا میں شرکت خطے میں استحکام اور عالمی سطح پر عسکری تعاون کی فراہمی کے اسکے عزم کی غماز ہے۔ یہ فضائی مشق اس عزمِ مصمم کا بھی اظہار ہے کہ پاک فضائیہ جدید عسکری تقاضوں کے مطابق خود کو بہتر سے بہترین بنانے کے اس سفر کو جاری رکھتے ہوئے، فضائی آپریشنز سے منسلک تمام تر شعبوں میں اپنی لازوال برتری کو برقرار رکھنے کے لیئے ہما وقت کوشاں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربند کمروں میں کیے گئے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دینگے، سہیل آفریدی بند کمروں میں کیے گئے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دینگے، سہیل آفریدی سندھ حکومت کا وفاق سے ملکی سطح پر گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک ہلاک کردیا گیا، سکیورٹی ذرائع سی پیک کی پائیدار ترقی کے حصول میں ڈیٹا ریسورسز کا اہم کردار آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کیخلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا: وزیر خزانہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، نواز شریف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مشترکہ فضائی مشق پاک فضائیہ کے

پڑھیں:

پی ایس ایل کا تاریخی روڈ شو لارڈز میں منعقد ہوگا، سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز کی شرکت متوقع

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ پہلی بار کرکٹ کی دنیا کے تاریخی مقام لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں شاندار روڈ شو کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔

 یہ ایونٹ عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور کرکٹ شائقین کو ایک جگہ جمع کرے گا۔ اس خصوصی تقریب کا مقصد لیگ کی غیر معمولی ترقی، مضبوط تجارتی حیثیت اور مستقبل کی سمت کو عالمی سطح پر پیش کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سپر لیگ 10: ڈرافٹنگ کی تاریخ اور وینیو میں تبدیلی کردی گئی

ایچ بی ایل پی ایس ایل انتہائی تیزی سے دنیا کی مقبول ترین اور مضبوط ترین ٹی20 لیگز میں شامل ہو چکی ہے۔ 2 نئی ٹیموں کے اضافے کی تیاریوں کے ساتھ ہی لیگ کو برطانیہ بھر سے ممکنہ ملکیت رکھنے والے گروپس کی جانب سے غیر معمولی دلچسپی موصول ہو رہی ہے، جو لیگ کے بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کا واضح ثبوت ہے۔

لندن روڈ شو اس تیزی سے بڑھتی توجہ کو مزید آگے بڑھانے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، جہاں سرمایہ کاروں اور کرکٹ فینز کو لیگ کے کمرشل ماڈل، معاشی امکانات اور مستقبل کے اسٹریٹجک وژن سے روشناس کرایا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ایک بہترین اور باوقار برانڈ بن چکا ہے۔ اس روڈ شو کو کرکٹ کے دل لارڈز میں لے جانا پاکستان کرکٹ کو عالمی سطح پر مزید بلند کرنے کی ہماری وابستگی کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سابق کپتان سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریکٹر مقرر

انہوں نے کہا کہ نئی ٹیموں کے حوالے سے برطانوی مارکیٹ سے ملنے والی بے پناہ دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ایس ایل کی بین الاقوامی مقبولیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ یہ تقریب عالمی پارٹنرشپس کو مضبوط کرنے اور مستقبل کی نئی سمتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا بہترین موقع ہے۔

سی ای او پی ایس ایل کا بیان

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل نے خود کو ایک عالمی معیار کی لیگ ثابت کیا ہے جس کی دنیا بھر میں بڑی فین فالوونگ اور مضبوط کمرشل ویلیو ہے۔ لارڈز میں روڈ شو کے ذریعے ہم سرمایہ کاروں کو 2 نئی ٹیموں کی شمولیت اور مستقبل کے منصوبوں سے براہِ راست آگاہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی انتہائی حوصلہ افزا ہے، جو لیگ کی عالمی رسائی کا ثبوت ہے۔ ہمارا مقصد ایک بڑی، مضبوط اور بین الاقوامی سطح پر مزید مربوط پی ایس ایل تشکیل دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ کی بحیرہ عرب میں رونمائی 

ایچ بی ایل روڈ شو میں مختلف کاروباری شخصیات، ممکنہ فرنچائز مالکان اور کرکٹ کے شائقین شرکت کریں گے، جو دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی اس لیگ کے ساتھ جڑنے کے خواہاں ہیں۔ یہ اقدام پی ایس ایل کی عالمی توسیع، اسٹریٹجک شراکت داری اور اعلیٰ معیار کی کرکٹ اور تفریح فراہم کرنے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

مزید برآں، 30 سپر فینز کو بھی اس خصوصی تقریب میں شرکت کا نایاب موقع دیا جائے گا۔ ٹکٹس حاصل کرنے کے طریقہ کار کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایچ بی ایل پی ایس ایل سپرلیگ کرکٹ لارڈز

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی ہلاکت کے بعد تاجکستان کا افغانستان کے ساتھ سرحد کی نگرانی کیلئے روسی فوج تعینات کرنے پر غور
  • پی ایس ایل کا تاریخی روڈ شو لارڈز میں منعقد ہوگا، سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز کی شرکت متوقع
  • معرکہ حق میں کامیابی پاک فضائیہ کی بہترین کارکردگی کا مظہر ہے، ایئر چیف
  • آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو شکست دی، رافیل طیاروں کی صلاحیت صفر ثابت ہوئی; ایئر چیف
  • بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ نے دشمن کے دانت کھٹے کیے، دنیا نے ہماری صلاحیت و تیاری دیکھ لی، ایئر چیف
  • دنیا نے معرکہ حق سے قبل فضائی طاقت کا اتنا جرات مندانہ استعمال کبھی نہیں دیکھا: ائیر چیف مارشل
  • ’ہمیں بلا کر آپ یچھے ہٹ گئے؟، سہیل آفریدی کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے پر کڑی تنقید
  • امریکا اور بحرین کا مشترکہ فضائی دفاعی کمانڈ پوسٹ کا افتتاح
  • خیبر پختونخوا اسمبلی ،  ہزارہ صوبے کے قیام کیلئے درکار آئینی عمل فوری شروع کرنے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور
  • کے پی اسمبلی میں صوبہ ہزارہ کیلئے درکار آئینی عمل شروع کرنے سے متعلق مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور